🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ ذَكَاةِ الْجَنِينِ .
(جانور کے) پیٹ میں موجود بچے کو ذبح کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6047 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6047، 6048
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6047
وَعَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ إِذَا أَشْعَرَ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" إِذَا أَشْعَرَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(جانور کے) پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا جبکہ اس بچے کے بال آ چکے ہوں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں ”جبکہ اس کے بال آ چکے ہوں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6047]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1808)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2828، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4010»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6048
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ إِذَا أَشْعَرَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالصَّغِيرِ خَلَا قَوْلَهُ:" إِذَا أَشْعَرَ". وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(جانور کے) پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا ہی اس بچے کو ذبح کرنا شمار ہو گا جبکہ اس کے بال آ چکے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم صغیر میں۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”جبکہ اس کے بال آ چکے ہوں“ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے لیکن تدلیس کرنے والا ہے معجم اوسط کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6048]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (20)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2828، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4010»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں