الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
91. بَابُ بَيْعِ الطَّعَامِ بِالطَّعَامِ .
اناج کے عوض میں، اناج فروخت کرنا
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6558 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6558
صحیح مسلم: 4069
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3422
حدیث نمبر: 6558
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعَدِيَّ، وَابْنَ عَبَّاسٍ يُفْتِي بِالدِّينَارِ بِالدِّينَارَيْنِ، فَقَالَ أَبُو أُسَيْدٍ، وَأَغْلَظَ لَهُ الْقَوْلَ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا كُنْتُ أَظُنُّ أَنَّ أَحَدًا يَعْرِفُ قَرَابَتِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لِي مِثْلَ هَذَا يَا أَبَا أُسَيْدٍ، فَقَالَ أَبُو أُسَيْدٍ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ، وَصَاعُ حِنْطَةٍ بِصَاعِ حِنْطَةٍ، وَصَاعُ شَعِيرٍ بِصَاعِ شَعِيرٍ، وَصَاعُ مِلْحٍ بِصَاعِ مِلْحٍ، لَا فَضْلَ بَيْنَ شَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ".
فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: هَذَا شَيْءٌ كُنْتُ أَقُولُهُ بِرَأْيِي، وَلَمْ أَسْمَعْ فِيهِ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: هَذَا شَيْءٌ كُنْتُ أَقُولُهُ بِرَأْيِي، وَلَمْ أَسْمَعْ فِيهِ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
ابوزبیر مکی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابواسید ساعدی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما دو دینار کے عوض میں ایک دینار کے (کے لین دین جائز ہونے کا) فتویٰ دیتے تھے، سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں سخت کلمات استعمال کیے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے ابواسید! میں یہ گمان نہیں کرتا تھا کہ کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میرے رشتے کو جانتے ہوئے میرے بارے میں اس طرح کے کلمات کہے گا، تو سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دینار کے عوض میں دینار کا لین دین، درہم کے عوض میں درہم کا لین دین، گندم کے ایک صاع کے عوض میں گندم کا ایک صاع، جو کے ایک صاع کے عوض میں جو کا ایک صاع، نمک کے ایک صاع کے عوض میں نمک کا ایک صاع (لین دین کیا جائے گا) ان دونوں کے درمیان کوئی اضافی ادائیگی نہیں ہو گی“۔ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: یہ فتوی میں اپنی رائے کے حوالے سے دیا کرتا تھا، میں نے اس بارے میں کوئی روایت نہیں سنی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6558]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6558]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (268/19)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6099، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8057»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
ترقیم عبدالباقی: 1588 ترقیم شاملہ: -- 4069
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي تَمِيمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الدِّينَارُ بِالدِّينَارِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا، وَالدِّرْهَمُ بِالدِّرْهَمِ لَا فَضْلَ بَيْنَهُمَا "،
سلیمان بن ہلال نے ہمیں موسیٰ بن ابی تمیم سے حدیث بیان کی، انہوں نے سعید بن یسار سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دینار سے دینار کی بیع میں ان کے درمیان اضافہ (جائز) نہیں اور درہم سے درہم کے تبادلے میں ان کے درمیان اضافہ (جائز) نہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4069]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دینار، دینار کے عوض، ان میں اضافہ نہیں ہوگا، اور درہم، درہم کے عوض دونوں میں ایک طرف زائد نہیں ہوں گے۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساقاة/حدیث: 4069]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1588
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3422
«الدينار بالدينار لا فضل بينهما والدرهم بالدرهم لا فضل بينهما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دینار کے بدلے دینار، ان دونوں میں کمی بیشی نہیں، اور درہم کے بدلے درہم، ان دونوں میں بھی کمی بیشی نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3422]
”دینار کے بدلے دینار، ان دونوں میں کمی بیشی نہیں، اور درہم کے بدلے درہم، ان دونوں میں بھی کمی بیشی نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3422]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م ن] عن أبي هريرة. الإرواء 1337.»
قال الشيخ الألباني: صحيح