🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
120. بَابُ الْهَدِيَّةِ .
ہدیہ کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 6722 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6722، 7802
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6722
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً وَهَبَتْ لَهَا رِجْلَ شَاةٍ تُصُدِّقَ بِهَا عَلَيْهَا [ فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ أَنْ تَقْبَلَهَا ] .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک خاتون نے انہیں بکری کی ٹانگ ہبہ کی، جو بکری اس عورت کو صدقہ کے طور پر دی گئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو یہ حکم دیا کہ وہ اسے قبول کر لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6722]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (259/23)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7802
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُسَمَّى مُغِيثًا قَالَ: فَكُنْتُ أَرَاهُ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ، قَالَ: فَقَضَى فِيهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعَ قَضِيَّاتٍ: قَضَى أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَخَيَّرَهَا وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ عِدَّةَ الْحُرَّةِ، قَالَ: وَتَصَدَّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا إِلَى عَائِشَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَإِلَيْنَا هَدِيَّةٌ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ایک غلام تھے جن کا نام مغیث تھا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں دیکھا کہ وہ مدینہ منورہ کی گلیوں میں اس خاتون کے پیچھے جا رہے تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے بارے میں چار فیصلے دیے تھے آپ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے آپ نے اس خاتون کو اختیار دیا تھا، اور اسے یہ ہدایت کی تھی کہ وہ آزاد عورت کی مانند عدت گزارے گی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کہ ایک مرتبہ اس خاتون کو صدقہ کے طور پر کوئی چیز دی گئی اس نے اس چیز میں سے کچھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو تحفے کے طور پر دیدیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اس کے لئے صدقہ تھا، اور ہمارے لئے ہدیہ کے طور پر ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7802]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2542,3405)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1156، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2232، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2538، 3395، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11826»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں