🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِيمَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً مُؤْمِنَةً .
اس شخص کا بیان، جو کسی مومن گردن (یعنی غلام یا کنیز) کو آزاد کرتا ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7258 (کل: 24 مقامات، 13 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7258، 7254، 7260
صحیح بخاری: 6715
صحیح مسلم: 3795، 3796، 3797
مشکوۃ المصابیح: 3382
مسند احمد: 9540، 9541، 9562، 19437، 19623
مصنف ابن ابی شیبہ: 13053
سنن سعید بن منصور: 3596
صحیح ابن حبان: 4308
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 586
الجامع الكامل: 6126، 6129، 6130
السنن الكبرى للبيهقي: 12597، 21308
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6051
المعجم الکبیر للطبرانی: 10595
21 تا 24
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7254
وَعَنْ شُعْبَةَ الْكُوفِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى فَقَالَ: أَيْ بُنَيَّ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَةً أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهَا عُضْوًا مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
شعبہ کوفی بیان کرتے ہیں: میں ابوبردہ بن ابوموسیٰ کے پاس موجود تھا، انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! کیا میں تمہیں ایسی حدیث بیان نہ کروں؟ جو میرے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی غلام کو آزاد کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس غلام کے ہر ایک عضو کے عوض میں، اُس (آزاد کرنے والے) کے (ہر ایک) عضو کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7254]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7260
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ مُؤْمِنًا فِي الدُّنْيَا أَعْتَقَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص دنیا میں، کسی مومن کو آزاد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس (آزاد ہونے والے) کے ہر ایک عضو کی جگہ اُس (آزاد کرنے والے) کے ہر ایک عضو کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7260]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10641)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6051
«من أعتق رقبة مسلمة أعتق الله له بكل عضومنها عضوا منه من النار حتى فرجه بفرجه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص کسی مسلمان غلام کو آزاد کرے تو اللہ اس کے بدلے میں اس کے ہر عضو کے مقابلے میں آزاد کرنے والے کا ایک عضو جہنم سے آزاد فرما دیتا ہے، حتیٰ کہ اس کی شرمگاہ کے بدلے اس کی اپنی شرمگاہ بھی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6051]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ت] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 891، الروض النضير 353.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10595
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْعَبَّاسِ ، عَنْ أَبِيهَا ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَعْتَقَ مُؤْمِنًا فِي الدُّنْيَا أَعْتَقَ اللهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ.
عمرہ بنت عبیداللہ بن عبداللہ بن عباس اپنے والد سے، وہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دنیا میں کسی مومن کو آزاد کرے، اللہ اس کے ہر عضو کے بدلے اسے جہنم سے آزاد کر دے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10595]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 273، حدیث 10641»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10640»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں