🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابٌ فِي الشَّرِيفَاتِ .
معزز خاندان کی خواتین
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7430 (کل: 5 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7430، 15020، 15021
المعجم الکبیر للطبرانی: 11571، 17169
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7430
عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ قَالَ: دَعَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فَسَارَّهُ، ثُمَّ قَامَ عَلِيٌّ فَجَاءَ الصُّفَّةَ فَوَجَدَ الْعَبَّاسَ وَعَقِيلًا وَالْحُسَيْنَ فَشَاوَرَهُمْ فِي تَزْوِيجِ عُمَرَ أُمَّ كُلْثُومٍ فَغَضِبَ عَقِيلٌ وَقَالَ: يَا عَلِيُّ مَا تَزِيدُكَ الْأَيَّامُ وَالشُّهُورُ وَالسُّنُونَ إِلَّا الْعَمَى فِي أَمْرِكَ، وَاللَّهِ لَئِنْ فَعَلْتَ لَيَكُونَنَّ وَلَيَكُونَنَّ لِأَشْيَاءَ عَدَّدَهَا. وَمَضَى يَجُرُّ ثَوْبَهُ فَقَالَ عَلِيٌّ لِلْعَبَّاسِ: وَاللَّهِ مَا ذَلِكَ مِنْهُ نَصِيحَةٌ، وَلَكِنَّ دِرَّةَ عُمَرَ أَحْرَجَتْهُ إِلَى مَا تَرَى، أَمَا وَاللَّهِ مَا ذَاكَ رَغْبَةٌ فِيكَ يَا عَقِيلُ، وَلَكِنْ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي". فَضَحِكَ عَمَرُ وَقَالَ: وَيْحَ عَقِيلٍ سَفِيهٌ أَحْمَقُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اسلم، جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو بلایا اور ان سے سرگوشی میں کوئی بات چیت کی، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہاں سے اٹھے اور صفہ کے چبوترے پر آ گئے وہاں۔ انہوں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سیدنا عقیل رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو موجود پایا، انہوں نے ان حضرات کے ساتھ اس بارے میں مشورہ لیا کہ سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے ساتھ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شادی کروا دیں، تو سیدنا عقیل رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے اور بولے: اے علی! دن، مہینے، سال تمہارے اندھے پن میں اضافہ ہی کرتے رہیں گے، اللہ کی قسم! اگر تم نے ایسا کیا، تو یہ ہو جائے گا اور وہ ہو جائے گا، انہوں نے متعدد چیزیں شمار کروا دیں، پھر وہ اپنے کپڑے کو گھسیٹتے ہوئے تشریف لے گئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ اس شخص کی طرف سے خیرخواہی نہیں ہے، بلکہ یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درے نے اسے حرج میں مبتلا کر کے وہاں تک پہنچا دیا ہے، جو آپ نے دیکھا ہے، اللہ کی قسم! اے عقیل! یہ تمہارے بارے میں رغبت نہیں ہے، بلکہ عمر بن خطاب نے مجھے یہ بتایا ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، ہر سبب اور ہر نسب منقطع ہو جائے، صرف میرے سبب اور میرے نسب کا معاملہ مختلف ہے“۔ (جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں پتہ چلا) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہنس پڑے اور بولے: عقیل بہت ہی بے وقوف اور احمق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7430]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2633، 11621، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15020
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن ہر سبب اور نسب منقطع ہو جائے گا، البتہ میرے سبب اور میرے نسب کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15020]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11621)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2633، 11621، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6605»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15021
وَعَنْ أُمِّ بَكْرٍ بِنْتِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ خَطَبَ إِلَى الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ابْنَتَهُ فَزَوَّجَهُ، وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْعَبْدَسِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیده ام بکر بنت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کو ان کی صاحبزادی کے لئے شادی کا پیغام دیا، تو سیدنا مسور رضی اللہ عنہ نے ان کی شادی کروا دی اور یہ بات بیان کی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن ہر سبب اور نسب منقطع ہو جائے گا البتہ میرے سبب اور میرے نسب کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن زکریا عبدسی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15021]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (27/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11571
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْقَاسِمِ الصَّيْدَلَانِيُّ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَدَنِيُّ ، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر رشتہ اور نسب منقطع ہو جائے گا سوائے میرے رشتے اور میرے نسب کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11571]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 243، حدیث 11621»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 342، 343»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17169
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْعَبْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُخَرِّمِيُّ ، حَدَّثَتْنِي عَمَّتِي أُمُّ بَكْرٍ بِنْتُ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ ، خَطَبَ إِلَى الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ابْنَتَهُ، فَزَوَّجَهُ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: كُلُّ سَبَبٍ وَنَسَبٍ مُنْقَطِعٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا سَبَبِي وَنَسَبِي.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی روایت کرتی ہیں کہ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما نے مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا رشتہ مانگا، تو انہوں نے ان کی شادی کر دی اور فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قیامت کے دن ہر سبب اور نسب منقطع ہو جائے گا سوائے میرے سبب اور نسب کے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17169]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 27، حدیث 33»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4761، 4775، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13527، 13528، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19209، 19233، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3951، والطبراني فى «الكبير» برقم: 30، 1014»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں