الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ مَا يَفْعَلُ إِذَا دَخَلَ بِأَهْلِهِ .
جب آدمی اپنی بیوی کے پاس آئے، تو وہ کیا کرے؟
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7547 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7547
المعجم الکبیر للطبرانی: 8961
حدیث نمبر: 7547
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فَقَالَ: إِنِّي تَزَوَّجْتُ جَارِيَةً بِكْرًا، وَإِنِّي خَشِيتُ أَنْ تَفْرَكَنِي. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَلَا إِنَّ الْإِلْفَ مِنَ اللَّهِ، وَإِنَّ الْفِرْكَ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيُكْرِهَ إِلَيْهِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ فَإِذَا دَخَلْتَ عَلَيْهَا فَمُرْهَا فَلْتُصَلِّ خَلْفَكَ رَكْعَتَيْنِ. قَالَ الْأَعْمَشُ: فَذَكَرْتُهُ لِإِبْرَاهِيمَ: فَقَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَقُلِ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي وَبَارِكْ لَهُمْ فِيَّ اللَّهُمَّ ارْزُقْهُمْ مِنِّي وَارْزُقْنِي مِنْهُمُ اللَّهُمَّ اجْمَعْ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ إِلَى خَيْرٍ وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى الْخَيْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: بجیلہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میں نے ایک کنواری لڑکی کے ساتھ شادی کر لی ہے مجھے اس بات کا اندیشہ ہے کہ وہ مجھ سے نفرت کرنے لگے گی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: خبردار الفت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے، اور نفرت شیطان کی طرف سے ہوتی ہے، تاکہ وہ اس چیز کو انسان کے نزدیک ناپسندیدہ کروا دے جو چیز اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دی ہے، جب تم اس عورت کی رخصتی کروا لو، تو تم اسے یہ ہدایت کرنا کہ وہ تمہارے پیچھے دو رکعت نماز ادا کرے۔ اعمش بیان کرتے ہیں: میں نے اس بات کا تذکرہ ابراہیم سے کیا تو انہوں نے فرمایا: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا: تم یہ دعا کرنا ”اے اللہ! تو میرے لئے میرے اہل خانہ میں برکت رکھ دے اور ان کے لئے مجھ میں برکت رکھ دے۔ اے اللہ! تو ان کو مجھ سے رزق عطا فرما اور مجھے ان سے رزق عطا فرما۔ اے اللہ! جب تک، تو ہمیں اکٹھا رکھے گا بھلائی کی طرف اکٹھا رکھنا اور جب، تو ہمارے درمیان علیحدگی کروائے گا، تو بھلائی کی طرف علیحدگی کروانا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے جال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7547]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے جال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7547]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8993)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8961
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، وَمَعْمَرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ مِنْ بَجِيلَةَ إِلَى عَبْدِ اللهِ ، فَقَالَ: إِنِّي تَزَوَّجْتُ جَارِيَةً بِكْرًا، وَإِنِّي قَدْ خَشِيتُ أَنْ تَفْرَكَنِي، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ : إِنَّ الْإِلْفَ مِنَ اللهِ، وَإِنَّ الْفَرْكَ مِنَ الشَّيْطَانِ، لِيُكَرِّهَ إِلَيْهِ مَا أَحَلَّ اللهُ لَهُ، فَإِذَا دَخَلْتَ عَلَيْهَا فَمُرْهَا فَلْتُصَلِّ خَلْفَكَ رَكْعَتَيْنِ " قَالَ الْأَعْمَشُ : فَذَكَرْتُهُ لِإِبْرَاهِيمَ ، فَقَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ : " وَقُلِ: اللَّهُمَّ بَارِكْ لِي فِي أَهْلِي، وَبَارِكْ لَهُمْ فِيَّ، اللَّهُمَّ ارْزُقْنِي مِنْهُمْ وَارْزُقْهُمْ مِنِّي، اللَّهُمَّ اجْمَعْ بَيْنَنَا مَا جَمَعْتَ إِلَى خَيْرٍ، وَفَرِّقْ بَيْنَنَا إِذَا فَرَّقْتَ إِلَى خَيْرٍ ".
ابو وائل رحمہ اللہ کہتے ہیں: بجیلہ قبیلے کا ایک آدمی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میں نے ایک کنواری لڑکی سے نکاح کیا ہے اور مجھے ڈر ہے کہ وہ مجھ سے بیزار ہو جائے۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”الفت اللہ کی طرف سے ہے، اور بیزاری شیطان کی طرف سے، تاکہ وہ اسے اس چیز سے متنفر کر دے جو اللہ نے اس کے لیے حلال کی ہے۔ جب تم اس کے پاس جاؤ تو اسے حکم دو کہ وہ تمہارے پیچھے دو رکعتیں پڑھے۔“ اعمش کہتے ہیں: میں نے یہ بات ابراہیم سے ذکر کی تو انہوں نے بتایا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اور یہ دعا کرو: اے اللہ! میرے گھر والوں میں میرے لیے برکت دے، اور مجھ میں ان کے لیے برکت دے، اے اللہ! مجھے ان سے رزق دے اور انہیں مجھ سے رزق دے، اے اللہ! ہمیں اکٹھا رکھ تو بھلائی کی طرف، اور اگر جدا کرے تو بھلائی کی طرف جدا کر۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8961]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 204، حدیث 8993»