🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. بَابٌ فِيمَنْ وَطِئَ امْرَأَةً فِي دُبُرِهَا .
اس شخص کا بیان، جو اپنی بیوی کے ساتھ اس کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت کرتا ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7593 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7593
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1617
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7593
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَكُونُ بِالْبَادِيَةِ وَتَكُونُ مِنْ أَحَدِنَا الرُّوَيْحَةُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ إِذَا فَعَلَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ". وَقَالَ مَرَّةً:" فِي أَدْبَارِهِنَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِيِّ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ویرانے میں ہوتے ہیں ہم میں سے کسی ایک شخص کی تھوڑی سی ہوا خارج ہو جاتی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے، جب تم میں سے کسی شخص کے ساتھ ایسا ہو، تو اسے وضو کر لینا چاہیے اور تم عورتوں کے ساتھ ان کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرنا (یہاں راوی نے ایک لفظ ایک مرتبہ مختلف نقل کیا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں ”سنن“ کے مصنفین نے اس روایت کو سیدنا علی بن طلق حنفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7593]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 657، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20950»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1617
وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ .
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ قَالَ: ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْيَمَانِ ، عَنْ زَمْعَةَ بْنِ صَالِحٍ .
قَالَ الدَّوْرَقِيُّ فِي رِوَايَتِهِ: عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ . قَالَ مُحَمَّدٌ فِي رِوَايَتِهِ: عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ . ثُمَّ اتَّفَقَا، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏اسْتَحْيُوا مِنَ اللهِ تَعَالَى ; فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، لَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ» .‏‏‏‏
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سے حیا کرو، کیونکہ اللہ عزوجل حق بات بیان کرنے سے نہیں شرماتا؛ تم عورتوں کے پاس ان کے پچھلے مقام (دبر) سے نہ جایا کرو۔“
امام بزار اور امام ابو یعلیٰ نے اس حدیث کی سند میں راویوں کے مابین سلمہ بن وہرام اور ابن طاؤوس کے حوالے سے پائے جانے والے جزوی اختلاف کو بیان کیا ہے، جو بعد ازاں عبد اللہ بن ہاد کے واسطے سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر متفق ہو جاتی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النكاح/حدیث: 1617]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: رواه زمعة بن صالح واختلف عنه فرواه عثمان بن اليمان عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه عن عبد الله بن شداد عن عمر ورواه يزيد بن أبي حكيم العدني عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه وعن عمرو عن طاوس عن عبد الله بن يزيد بن الهاد ووهم في نسب ابن الهاد والأول أصح (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 2، ص 167)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 657، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1256، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 592»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں