الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ الظِّهَارِ .
ظہار کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 7829 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 2396
السنن الكبرى للبيهقي: 8054
حدیث نمبر: 7829
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، أَنَّ سَلْمَانَ بْنَ صَخْرٍ الْبَيَاضِيَّ جَعَلَ امْرَأَتَهُ عَلَيْهِ كَظَهْرِ أُمِّهِ إِنْ غَشِيَهَا حَتَّى يَمْضِيَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا مَضَى النِّصْفُ مِنْ رَمَضَانَ سَمِنَتْ وَتَرَبَّعَتْ حَتَّى أَعْجَبَتْهُ فَغَشِيَهَا لَيْلًا، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً" قَالَ: لَا أَجِدُ، قَالَ:" صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ" قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ، قَالَ:" أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا" قَالَ: لَا أَجِدُ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَرَقٍ فِيهِ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا، أَوْ سِتَّةَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ قَالَ:" خُذْ هَذَا فَتَصَدَّقْ بِهِ عَلَى سِتِّينَ مِسْكِينًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ غَيْرَ قَوْلِهِ: إِنْ غَشِيَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ غَيْرَ قَوْلِهِ: إِنْ غَشِيَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوسلمہ اور محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان بیان کرتے ہیں: سلمان بن صخر بیاضی نے اپنی بیوی کو اپنے لئے اپنی ماں کی پشت کی مانند قرار دیدیا اگر وہ اس کے ساتھ صحبت کریں (تو ان کی بیوی ان کے لئے ماں کی پشت کی مانند ہو) اور ایسا اس وقت تک رہے، جب تک رمضان گزر نہیں جاتا جب نصف رمضان گزر گیا تو اسی دوران وہ خاتون صحت مند ہو گئی ایک دن وہ انہیں اچھی لگی، تو انہوں نے رات کے وقت اس خاتون کے ساتھ صحبت کر لی پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غلام آزاد کرو اس نے کہا: میرے پاس نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دو ماہ کے مسلسل روزے رکھو انہوں نے کہا: میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ اس نے عرض کی: مجھے اس کی گنجائش نہیں ملتی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن آیا جس میں پندرہ صاع یا شاید سولہ صاع کھجوریں تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ لو! اور یہ ساٹھ مسکینوں کو صدقہ کر دو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد اور ان کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی نقل کی ہے۔ تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اگر وہ اس کے ساتھ صحبت کر لیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7829]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7829]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6331)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2213، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23188، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2273، وأخرجه فتح الباري برقم: 1834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6331، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 14990، 19564، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2734»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
ترقیم العلمیہ : 2362 ترقیم الرسالہ : -- 2396
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَفْطَرْتُ يَوْمًا مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً، أَوْ صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، أَوْ أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا" .
عامر بن سعد اپنے والد (سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”میں نے رمضان کے مہینے میں ایک دن جان بوجھ کر روزہ نہیں رکھا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایک غلام آزاد کرو یا دو ماہ کے روزے رکھو یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2396]
ترقیم العلمیہ: 2362
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2396، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 1107»
حدیث نمبر: 8054
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي رَجُلٍ وَقَعَ عَلَى أَهْلِهِ فِي رَمَضَانَ، فَقَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً"، قَالَ: مَا أَجِدُهَا، قَالَ:" فَصُمْ شَهْرَيْنِ"، قَالَ: مَا أَسْتَطِيعُ، قَالَ:" فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی کے بارے میں کہا جو رمضان میں اپنی بیوی سے صحبت کر بیٹھا تھا کہ ”غلام آزاد کر“، اس نے کہا: میں نہیں پاتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو مہینے کے روزے رکھ“، اس نے کہا: میں طاقت نہیں رکھتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8054]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مضيٰ كثيرا»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4976
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي هَلَكْتُ أَفْطَرْتُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا؟ قَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً". قَالَ: لَا أَجِدُ. قَالَ:" صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ". قَالَ: لَا أَقْدِرُ. قَالَ:" أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيٌّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيٌّ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہلاکت کا شکار ہو گیا میں نے رمضان کے مہینے میں جان بوجھ کر روزہ توڑ دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایک غلام آزاد کرو اس نے عرض کی: میں گنجائش نہیں پاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مسلسل دو ماہ روزے رکھو اس نے عرض کی: میں اس کی قدرت نہیں رکھتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4976]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4976]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1107، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8074»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً