🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ .
مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوروں کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8015 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8015
معجم صغیر للطبرانی : 828
مسند عمر بن عبد العزيز: 76
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8015
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي: ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَكَلَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ عَلَى الرِّيقِ لَا يَضُرُّهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ حَتَّى يُمْسِيَ".
قَالَ فُلَيْحٌ: وَأَظُنُّهُ قَالَ:" وَإِنْ أَكَلَهَا حِينَ يُمْسِي لَمْ يَضُرُّهُ شَيْءٌ حَتَّى يُصْبِحَ".
قَالَ عُمَرُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ -: انْظُرْ يَا عَامِرُ مَا تُحَدِّثُ بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَشْهَدُ مَا كَذَبْتُ عَلَى سَعْدٍ وَلَا كَذَبَ سَعْدٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ وَفِيهِ: لَمْ يَضُرُّهُ سُمٌّ وَلَا سِحْرٌ. وَفِي هَذَا: لَمْ يَضُرُّهُ شَيْءٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیان موجود عجوہ کھجوروں میں سے سات کھجوریں، نہار منہ کھا لے، تو اس دن میں، شام ہونے تک وہ چیز اسے نقصان نہیں پہنچائے گی“۔ فلیح نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے فرمایا: ”اگر کوئی شخص شام کے وقت انہیں کھا لے، تو صبح ہونے تک کوئی چیز اس کو نقصان نہیں پہنچائے گی“۔ سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے کہا: اے عامر! آپ اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کیا حدیث بیان کر رہے ہیں انہوں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی طرف جھوٹی بات منسوب نہیں کی ہے، اور نہ ہی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے جو اس سیاق کے بغیر ہے، اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اسے کوئی زہر یا جادو نقصان نہیں پہنچائے گا“ جبکہ یہاں یہ الفاظ ہیں: ”اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8015]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (168/1)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2047، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1445، 1531»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 828
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"مَنْ أَكَلَ سَبْعَ تَمَرَاتِ عَجْوَةٍ مِنْ تَمْرِ الْعَالِيَةِ حِينَ يُصْبِحُ لَمْ يَضُرَّهُ سُمٌّ، وَلا سِحْرٌ حَتَّى يُمْسِي"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، إِلا صَفْوَانُ، وَلا عَنْ صَفْوَانَ، إِلا ابْنُ أَبِي فَرْوَةَ، وَلا عَنِ ابْنِ أَبِي فَرْوَةَ، إِلا صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے عوالی یعنی مدینہ کے اوپر والی جانب کی سات عدد عجوہ کھجوریں صبح کے وقت کھائیں اس پر شام تک کوئی زہر یا جادو اثر نہیں کر سکتا۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب المناقب/حدیث: 828]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6000، والطبراني فى «الصغير» برقم: 31، وله شاهد من حديث سعد بن أبى وقاص أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5445، 5768، 5769، 5779، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2047، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3876، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1459، والحميدي فى «مسنده» برقم: 70، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6680»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 76
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى أَبُو مُوسَى ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ثنا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عَامِرَ بْنَ سَعْدٍ ، حَدَّثَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَهُوَ أَمِيرُ الْمَدِينَةِ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ أَكَلَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً مَا بَيْنَ لابَتَيِ الْمَدِينَةِ، وَيَبْدَأُ بِهِنَّ، لَمْ يَضُرَّهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ سُمٌّ حَتَّى اللَّيْلِ" ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: انْظُرْ مَا تُحَدِّثُ بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَامِرُ، فَقَالَ عَامِرٌ: أَشْهَدُ مَا كَذَبْتُ عَلَى سَعْدٍ، وَلا كَذَبَ سَعْدٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ عُمَرُ: وَأَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَكْذِبْ.
عبداللہ بن عبد الرحمٰن سے مروی ہے، عامر بن سعد نے عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو جبکہ وہ مدینہ کے گورنر تھے حدیث بیان کی سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سات عجوہ کھجوریں مدینہ کے دونوں کالی پتھریلی زمینوں کے درمیانی قطعہ کی کھائیں۔ اور انہیں سے دن کا آغاز کرے، اس دن اسے رات تک کوئی زہر نقصان نہیں دے گا۔“ عامر بن سعد کو عمر بن عبد العزیز نے کہا، اے عامر! دیکھیں آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کیا بات منسوب کر کے بیان کر رہے ہیں؟ عامر نے (جواباً) کہا، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے سعد بن مالک رضی اللہ عنہ کی طرف جھوٹ منسوب نہیں کیا اور نہ سعد رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹ منسوب کیا۔ عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے کہا، اور میں گواہی دیتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلط بیانی نہیں فرمائی۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن عامر بن سعد/حدیث: 76]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن: مسند احمد: 168/1، حلية الاولياء: 362/5] اس كي اصل صحيحين ميں هے. [صحيح بخاري، رقم: 5445، 5769، 5779، و صحيح مسلم، رقم: 2047»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں