الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَمْرِ وَمَنْ يَشْرَبُهَا .
شراب کے بارے میں، اور اس کو پینے والے شخص کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 8190 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8190
المعجم الکبیر للطبرانی: 16895
حدیث نمبر: 8190
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ كَانَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَإِنْ عَادَ عَادَ نَجِسًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا، فَإِنْ تَابَ مِنْهَا تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَإِنْ رَبَّعَ [مِنْهَا] كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ رَدْغَةِ الْخَبَالِ".
قَالُوا: يَا أَبَا الْعَبَّاسِ وَمَا رَدْغَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: شُحُومُ أَهْلِ النَّارِ وَصَدِيدُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
قَالُوا: يَا أَبَا الْعَبَّاسِ وَمَا رَدْغَةُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: شُحُومُ أَهْلِ النَّارِ وَصَدِيدُهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص شراب پیئے گا، وہ چالیس دن تک ناپاک رہے گا، اگر وہ اس سے توبہ کر لیتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کر لے گا، اگر وہ دوبارہ ایسا کرے گا، تو چالیس دن تک نجس رہے گا، اگر وہ اس سے توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اگر وہ پھر ایسا کرے گا، تو چالیس دن تک پھر نجس رہے گا، اگر وہ اس سے توبہ کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول کرے گا، اگر وہ چوتھی مرتبہ ایسا کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ ردغہ خبال میں سے اس کو پلائے“۔ لوگوں نے کہا: اے ابوعباس! ردغہ خبال سے مراد کیا ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: اہل جہنم کی چربی اور ان کی پیپ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8190]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8190]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13015)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13015»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16895
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا حَكَّامُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ عَادَ فَاجْلِدُوهُ، فَإِنْ رَبَّعَ فَاقْتُلُوهُ.
عبدالرحمن بن عبد رحمہ اللہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شراب پیے اسے کوڑے مارو، اگر پھر پیے تو کوڑے مارو، اگر پھر پیے تو کوڑے مارو، اگر پھر پیے تو کوڑے مارو، پھر اگر چوتھی بار دہرائے تو اسے قتل کر دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16895]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 360، حدیث 846»