الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابٌ فِي الرِّبَاطِ
پہریداری کا بیان
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9498 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9498
مسند احمد: 17435
صحیح ابن حبان: 4626
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3483
حدیث نمبر: 9498
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُجْرِيَ عَلَيْهِ عَمَلُ الصَّائِمِ وَأُجْرِيَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ وَأَمِنَ مِنَ الْفَتَّانِ وَيَبْعَثُهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ آمِنًا مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَثَّقَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ فَقَالَ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَثَّقَهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبٍ فَقَالَ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اللہ کی راہ میں پہرا دینے کے دوران مر جائے تو روزے دار کا عمل اس کے لئے جاری رہتا ہے اور اس کا رزق اس کے لئے جاری رہتا ہے اور وہ (قبر کی) آزمائش سے محفوظ رہتا ہے اور قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ اسے زندہ کرے گا، تو وہ بڑی پریشانی (یعنی قیامت کی ہولناکی) سے محفوظ ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کو امام ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جسے عبدالملک بن شعیب نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9498]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جسے عبدالملک بن شعیب نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9498]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1655)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2767، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5308، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8405»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17435
حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا مِشْرَحُ بْنُ هَاعَانَ ، أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، أُجْرِيَ عَلَيْهِ أَجْرُهُ" .
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص اللہ کے راستہ میں اسلامی سرحدوں کی حفاطت کرتے ہوئے فوت ہوجائے، اس کے نامہ اعمال میں مسلسل ثواب لکھا جاتا رہے گا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17435]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا الحديث قد رواه عن ابن لهيعة عبدالله المقرئ وقتيبه وروايتهما عنه صالحة
حدیث نمبر: 4626
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَيْهِ سَلْمَانُ وَهُوَ مُرَابِطٌ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ مَاتَ مُرَابِطًا أُجْرِيَ عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ، وَأُومِنَ الْفَتَّانَ، وَيَجْرِي عَلَيْهِ رِزْقُهُ" .
شرحبیل بن سمط بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے، وہ اس وقت پہرہ داری کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص پہرہ دیتے ہوئے انتقال کر جاتا ہے، اس کا عمل پہلے کی طرح مسلسل چلتا رہتا ہے اور اس شخص کو (قبر کی) آزمائشوں سے محفوظ رکھا جاتا ہے اور اسے (آخرت میں) رزق دیا جاتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4626]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1913، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4623، 4625، 4626، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2435، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1665، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2409، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17958، 17959، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24224» «رقم طبعة با وزير 4607»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3483
«رباط يوم وليلة خير من صيام شهر وقيامه وإن مات مرابطا جرى عليه عمله الذي كان يعمله وأجري عليه رزقه وأمن من الفتان»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ایک دن اور رات کی سرحدی پہرہ داری ایک ماہ کے روزوں اور اس کے قیام سے بہتر ہے، اور اگر وہ پہرہ دیتے ہوئے مر جائے تو جو عمل وہ کرتا تھا وہ اس کے لیے جاری رہتا ہے، اس کا رزق بھی جاری رہتا ہے اور وہ فتنہ ڈالنے والے سے محفوظ رہتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 3483]
”ایک دن اور رات کی سرحدی پہرہ داری ایک ماہ کے روزوں اور اس کے قیام سے بہتر ہے، اور اگر وہ پہرہ دیتے ہوئے مر جائے تو جو عمل وہ کرتا تھا وہ اس کے لیے جاری رہتا ہے، اس کا رزق بھی جاری رہتا ہے اور وہ فتنہ ڈالنے والے سے محفوظ رہتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 3483]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن سلمان. مختصر مسلم 1075، الإرواء 1200.»
قال الشيخ الألباني: صحيح