🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابٌ فِيمَا تَحْصُلُ بِهِ الشَّهَادَةُ
اس صورت کا بیان، جس میں شہادت حاصل ہوتی ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9557 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9557
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6277
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9557
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَيْسَ الشَّهِيدُ إِلَّا مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، مَنْ قَالَ فِي يَوْمٍ خَمْسًا وَعِشْرِينَ مَرَّةً: اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي الْمَوْتِ وَفِيمَا بَعْدَ الْمَوْتِ ثُمَّ مَاتَ عَلَى فِرَاشِهِ أَعْطَاهُ اللَّهُ أَجْرَ شَهِيدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي فَضْلِ الْجِهَادِ فِي مَنْ خَرَجَ مِنْ بَيْتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَاتَ بِأَيِّ حَتْفٍ كَانَ فَهُوَ شَهِيدٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا شہید صرف وہ ہوتا ہے، جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس صورت میں میری امت کے شہداء کم ہوں گے جو شخص روزانہ پچیس مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے: ”اے اللہ! تو موت میں اور موت کے بعد والی زندگی میں برکت نصیب فرما“۔ پھر وہ اپنے بستر پر بھی مر جائے تو اللہ تعالیٰ اسے شہید کا اجر عطا کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس سے پہلے جہاد کی فضیلت کے بارے میں ایسی احادیث گزر چکی ہیں کہ جو شخص اللہ کی راہ میں اپنے گھر سے نکلتا ہے، تو پھر وہ جس وجہ سے بھی مرے وہ شہید شمار ہوتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9557]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7672»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6277
«من سأل الله القتل في سبيل الله صادقا من قلبه أعطاه الله أجر شهيد وإن مات على فراشه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو اپنے دل کی سچائی سے اللہ کی راہ میں شہید ہونے کا سوال کرے اللہ تعالیٰ اسے شہید کا اجر عطا فرمائے گا خواہ وہ اپنے بستر پر ہی مرے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6277]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن معاذ [ك] عن أنس. الترغيب 2/169: حم، د، ن، هـ، الدارمي، حب، ك - معاذ.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں