الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّايَاتِ وَالْأَلْوِيَةِ .
چھوٹے جھنڈوں اور بڑے جھنڈوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
شواہد الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 9639 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9639
مشکوۃ المصابیح: 3889
حدیث نمبر: 9639
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ رَايَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَوْدَاءَ وَلِوَاؤُهُ أَبْيَضَ، مَكْتُوبٌ عَلَيْهِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ خَلَا الْكِتَابَةَ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَيَّانُ وَتَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ، تَرَاهُ قَبْلُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چھوٹا جھنڈا سیاہ رنگ کا اور بڑا جھنڈا سفید رنگ کا ہوتا تھا، جس پر لا الہ الا الله محمد رسول اللہ لکھا ہوتا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے اس میں تحریر کے الفاظ نقل نہیں کیے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حیان ہے جس پر کلام پہلے گزر چکا ہے جسے آپ اس سے پہلے ملاحظہ فرما چکے ہیں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9639]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (221)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1681، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2818، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12909، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 221»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3889
3889 - وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ مَكَّةَ وَلِوَاؤُهُ أَبْيَضُ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پرچم سفید رنگ کا تھا۔ حسن، رواہ الترمذی وابوداؤد وابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3889]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (1679 وقال: غريب) و أبو داود (2592) و ابن ماجه (2817)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن