الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1713. إن الله تعالى إذا أنعم على عبد نعمة يحب أن ....
بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے پر کوئی نعمت انعام ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 1711 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند الشهاب: 1101
حدیث نمبر: 1711
«إن الله تعالى إذا أنعم على عبد نعمة يحب أن يرى أثر النعمة عليه ويكره البؤس والتباؤس ويبغض السائل الملحف ويحب الحيي العفيف المتعفف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے پر کوئی نعمت انعام کرتا ہے تو اسے پسند ہے کہ اس کی نعمت کا اثر اس بندے پر نظر آئے، اور وہ خستہ حالی اور جان بوجھ کر مفلسی کا اظہار کرنے کو ناپسند کرتا ہے، چمٹ کر (اصرار سے) مانگنے والے سائل سے بغض رکھتا ہے، اور حیا دار، پاک دامن اور سوال کرنے سے بچنے والے کو پسند کرتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1711]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هب] عن أبي هريرة. الصحيحة 1320.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1101
1101 - أنا أَبُو الْقَاسِمِ، سَعْدُ بْنُ عَلِيٍّ الزِّنْجَانِيُّ، نا أَبُو بَكْرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ الْمُؤَذِّنُ، نا أَبُو عَلِيٍّ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ النَّهَاوَنْدِيُّ، نا أَبُو يَعْلَى، مُحَمَّدُ بْنُ زُهَيْرٍ الْأُبُلِّيُّ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ، نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ يَرَى أَثَرَ نِعْمَتِهِ عَلَى عَبْدِهِ، وَيَكْرَهُ الْبُؤْسَ وَالتَّبَاؤُسَ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ یہ بات پسند کرتا ہے کہ اپنے بندے پر اپنی نعمت کا اثر دیکھے اور وہ مصیبت اور محتاجی (دکھانے) سے نفرت کرتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، خالد بن یوسف سمتی ضعیف ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 1712
«إن الله إذا أنعم على عبد نعمة يحب أن يرى أثر نعمته على عبده»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے پر اپنی کوئی نعمت نازل فرماتا ہے تو اسے یہ بات پسند ہے کہ اس کی نعمت کا اثر اس کے بندے پر ظاہر ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1712]
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے پر اپنی کوئی نعمت نازل فرماتا ہے تو اسے یہ بات پسند ہے کہ اس کی نعمت کا اثر اس کے بندے پر ظاہر ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1712]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [طب هق] عن عمران بن حصين. الصحيحة 1290.»
قال الشيخ الألباني: صحيح