الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1732. إن الله تعالى تجاوز لأمتي عما حدثت به أنفسها ما ....
بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے میری امت سے ان خیالات (وسوسوں) ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 1730 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1730
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10503
حدیث نمبر: 1730
«إن الله تعالى تجاوز لأمتي عما حدثت به أنفسها ما لم تتكلم به أو تعمل به»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے میری امت سے ان خیالات (وسوسوں) کو معاف فرما دیا ہے جو ان کے دلوں میں آتے ہیں، جب تک کہ وہ زبان سے ان کا اظہار نہ کریں یا ان پر عمل نہ کریں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1730]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق 4] عن أبي هريرة [طب] عن عمران بن حصين. الإرواء: 2062.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10503
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" تُجُوِّزَ لِأُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا، مَا لَمْ تَكَلَّمُ بِهِ أَوْ تَعْمَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے لئے ان چیزوں سے درگزر کیا گیا ہے، جو وہ دل میں سوچتے ہیں جب تک وہ اس کے بارے میں بات نہیں کرتے یا عمل نہیں کرتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10503]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10503]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف