الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
197. احشدوا فإني سأقرأ عليكم ثلث القرآن فقرأ: {قُلْ هُوَ اللَّهُ ....
جمع ہو جاؤ، بیشک میں تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 197 (کل: 18 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 17106
1 تا 10
حدیث نمبر: 197
«احشدوا فإني سأقرأ عليكم ثلث القرآن فقرأ: {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} , وقال: ألا إنها تعدل ثلث القرآن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جمع ہو جاؤ، بیشک میں تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں گا۔ پھر آپ نے ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] پڑھی اور فرمایا: سن لو! یقیناً یہ سورت ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اج/حدیث: 197]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م ت] عن أبي هريرة. الصحيحة 586.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 17106
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ" .
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورۃ اخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17106]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وقد خالف أبو قيس فى هذا الإسناد أبا إسحاق السبيعي
حدیث نمبر: 8861
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أُمِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ [الإخلاص: 1] تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ
۔ حمید بن عبدالرحمن بن عوف اپنی امی سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سورۂ اخلاص ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس/حدیث: 8861]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه النسائي في الكبري: 10532، والطبراني في الكبير: 25/ 182، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27274 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27817»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه النسائي في الكبري : 10532
حدیث نمبر: 8870
عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} [الإخلاص: 1] تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ
۔ سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سورۂ اخلاص ایک تہائی قرآن مجید کے برابر ہے۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس/حدیث: 8870]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 3789، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 17106 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17235»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ۔ أخرجه ابن ماجه: 3789
حدیث نمبر: 3305
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ تَعْدِلُ رُبُعَ الْقُرْآنِ" وَكَانَ يَقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، وَقَالَ:" هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ فِيهِمَا رَغَبُ الدَّهْرِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ الْقِرَاءَةَ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَقَالَ: عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: «قل هو الله احد» ایک تہائی قرآن کے برابر ہے، اور ” «قل يا ايهاالكافرون» “ ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دونوں سورتیں فجر کی دو رکعات (سنتوں میں) پڑھا کرتے تھے، اور یہ ارشاد فرماتے تھے: ان دو رکعات میں ہمیشہ رغبت پائی جاتی ہے“۔
میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس صحابی کے حوالے سے، فجر کی دو رکعات میں دونوں سورتوں کی تلاوت کرنے سے متعلق روایت نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: یہ ابومحمد کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، جب کہ امام طبرانی فرماتے ہیں: یہ مجاہد کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3305]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13493»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ ثقات۔
حدیث نمبر: 11550
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فِي لَيْلَةٍ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُبَيْسٌ وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَيَأْتِي الْحَدِيثُ بِتَمَامِهِ فِي بَابٍ فِي عُمَّالِ السُّوءِ وَأَعْوَانِ الظُّلْمَةِ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کیا تم میں سے کوئی شخص یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ روزانہ رات کے وقت تین مرتبہ سورت اخلاص پڑھ لیا کرے، کیونکہ یہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیس ہے اور وہ متروک ہے۔ یہ مکمل روایت آگے چل کر، برے کام کرنے والے لوگوں اور ظالموں کے مددگاروں سے متعلق باب میں ”کتاب الخلافہ“ میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11550]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4118)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11552
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ؟". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَنْ يُطِيقُ هَذَا؟ قَالَ:" أَمَا يَسْتَطِيعُ [ أَنْ يَقْرَأَ ] قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ فِيهِمَا بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ وَهُوَ ثِقَةٌ إِمَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک شخص یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لیا کرے؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ سورت اخلاص پڑھ لیا کرے، کیونکہ یہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں کی مختلف اسانید ہیں، جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور امام ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11552]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2298 و 2297) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10245)، أخرجه مسند البزار برقم: 1856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11555
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَ قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ تَعْدِلُ رُبُعَ الْقُرْآنِ". وَكَانَ يَقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، وَقَالَ:" هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ فِيهِمَا رَغَبُ الدَّهْرِ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ الْقِرَاءَةَ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت اخلاص، ایک تہائی قرآن کے برابر ہے، سورت کافرون ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعات (سنتوں) میں، ان دونوں کی تلاوت کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے: ”یہ دو رکعات وہ ہیں کہ ان میں ہمیشہ رغبت پائی جاتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس میں سے، صرف فجر کی دو رکعات (سنتوں) میں ان دونوں (سورتوں) کی تلاوت والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11555]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (188) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13493)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 3436، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4405
«{قُلْ هُواللَّهُ أَحَدٌ} تعدل ثلث القرآن و {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} تعدل ربع القرآن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
””کہہ دیجیے: وہ اللہ ایک ہے“ قرآن کے ایک تہائی کے برابر ہے، اور ”کہہ دیجیے: اے کافرو!“ قرآن کے ایک چوتھائی کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4405]
””کہہ دیجیے: وہ اللہ ایک ہے“ قرآن کے ایک تہائی کے برابر ہے، اور ”کہہ دیجیے: اے کافرو!“ قرآن کے ایک چوتھائی کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4405]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن ابن عمر. الصحيحة 588.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10207
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّبَعِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ الاخلاص (قل ھو اللہ احد) قرآن کے تہائی حصے کے برابر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10207]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 140، حدیث 10245»