الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2571. أول شيء يأكله أهل الجنة زيادة كبد الحوت
جنتی لوگ سب سے پہلی جو چیز کھائیں گے، وہ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2567 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2567
صحیح بخاری: Q6546
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18726
المعجم الکبیر للطبرانی: 8177
حدیث نمبر: 2567
«أول شيء يأكله أهل الجنة زيادة كبد الحوت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنتی لوگ سب سے پہلی جو چیز کھائیں گے، وہ مچھلی کے جگر کا بڑھا ہوا (مزیدار) حصہ ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2567]
”جنتی لوگ سب سے پہلی جو چیز کھائیں گے، وہ مچھلی کے جگر کا بڑھا ہوا (مزیدار) حصہ ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2567]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [الطيالسي] عن أنس. حم 3/108، 189، 271، خ 2/331.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: Q6546
وَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوَّلُ طَعَامٍ يَأْكُلُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ: زِيَادَةُ كَبِدِ حُوتٍ عَدْنٌ خُلْدٌ عَدَنْتُ بِأَرْضٍ أَقَمْتُ وَمِنْهُ الْمَعْدِنُ فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ فِي مَنْبِتِ صِدْقٍ.
اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے پہلے کھانا جسے اہل جنت کھائیں گے وہ مچھلی کی کلیجی کی بڑھی ہوئی چربی ہو گی۔ «عدن» کے معنی ہمیشہ رہنا۔ عرب لوگ کہتے ہیں «عدنت بأرض» یعنی میں نے اس جگہ قیام کیا اور اسی سے «معدن» آتا ہے «في معدن صدق.» (یا «مقعد صدق.» جو سورۃ القمر میں ہے) یعنی سچائی پیدا ہونے کی جگہ۔ [صحيح البخاري/كتاب الرقاق/حدیث: Q6546]
حدیث نمبر: 18726
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: جَاءَتِ الْيَهُودُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَخْبِرْنَا مَا أَوَّلُ مَا يَأْكُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ إِذَا دَخَلُوا؟ قَالَ:" أَوَّلُ مَا يَأْكُلُونَ كَبِدُ الْحُوتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ بَهْرَامٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کچھ یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیں کہ اہل جنت جب اس میں داخل ہو جائیں گے تو وہ سب سے پہلے کیا کھائیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جو چیز سب سے پہلے کھائیں گے، وہ مچھلی کا جگر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسماعیل بن بہرام کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18726]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف اسماعیل بن بہرام کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18726]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8208)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8208»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8177
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بَهْرَامَ ، ثَنَا الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ: جَاءَتِ الْيَهُودُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَخْبِرْنَا مَا أَوَّلُ مَا يَأْكُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ إِذَا دَخَلُوا؟ فَقَالَ: أَوَّلُ مَا يَأْكُلُونَ كَبِدُ حُوتٍ.
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: ہمیں بتائیں کہ اہلِ جنت جنت میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے کیا کھائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے وہ مچھلی کا جگر کھائیں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الطاء/حدیث: 8177]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 322، حدیث 8208»