🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2607. ألا أخبركم بخيركم من شركم؟ خيركم من يرجى خيره ويؤمن ....
کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تم میں سے بہترین ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2603 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2603
مسند الشهاب: 1248
المستدرک علی الصحیحین: 7900
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13112، 13652، 13653
المعجم الکبیر للطبرانی: 10729
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3910
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7171
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2603
«ألا أخبركم بخيركم من شركم؟ خيركم من يرجى خيره ويؤمن شره وشركم من لا يرجى خيره ولا يؤمن شره»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تم میں سے بہترین شخص کون ہے اور بدترین کون ہے؟ تم میں سے بہترین وہ ہے جس سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور اس کے شر سے محفوظ رہا جائے، اور تم میں سے بدترین وہ ہے جس سے بھلائی کی کوئی امید نہ ہو اور نہ ہی اس کے شر سے محفوظ رہا جا سکے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2603]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت حب] عن أبي هريرة. المشكاة 4993.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1248
1248 - نا نَصْرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْفَارِسِيُّ، أنا أَبُو أَحْمَدَ الْفَرْضِيُّ، نا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْمِصْرِيُّ، نا جَبْرُونُ بْنُ عِيسَى، نا سَحْنُونُ بْنُ سَعِيدٍ، نا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُخْبِرُكُمْ بِخِيَارِكُمْ مِنْ شِرَارُكُمْ؟ خِيَارُكُمْ مَنْ يُؤْمَنُ شَرُّهُ وَيُرْجَى خَيْرُهُ، وَشِرَارُكُمْ مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ»
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے اچھے اور برے لوگوں کی خبر نہ دوں؟ تمہارے اچھے لوگ وہ ہیں جن کے شر سے امن ہو اور ان سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور تمہارے برے لوگ وہ ہیں جن سے بھلائی کی امید نہ رکھی جائے اور ان کے شر سے امن نہ ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1248]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، سعید بن محمد بن ابی موسیٰ سخت ضعیف ہے۔
وضاحت: تشریح: -
ان احادیث میں اچھے اور برے شخص کی پہچان کرائی گئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو بہترین قرار دیا ہے جس سے لوگ خیر و بھلائی کی توقع رکھیں اور اس کے شر سے مامون اور بے خوف ہوں یعنی قدرتی طور پر لوگوں کے دلوں میں اس کی طرف سے اطمینان ہو کہ یہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا بلکہ جہاں تک ہو سکے دوسروں کا بھلا ہی سوچتا ہے لیکن جس شخص سے خیر کی توقع نہ ہو، لوگوں کے دلوں میں قدرتی طور پر اس کی طرف سے ڈر ہو کہ یہ شخص خطرناک ہے اس سے بچ کے رہو، اس سے خیر نہیں شرہی پہنچے گا، ایسا شخص بدترین انسان ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7900
سمعتُ أبا سعيد الخليلَ بن أحمد القاضي، في دار الأمير السَّديد أبي صالح منصور بن نوح بحَضْرته يصيحُ برواية هذا الحديث، فقال: حَدَّثَنَا أبو القاسم بن محمد البَغَوي، حَدَّثَنَا عبيد الله بن محمد العَيْشي، حَدَّثَنَا أبو المِقْدام هشام بن زياد، حَدَّثَنَا محمد بن كعب القُرَظي، قال: شهدتُ عمر بن عبد العزيز وهو أميرٌ علينا بالمدينة للوليد بن عبد الملك، وهو شابٌّ غليظٌ ممتلئُ الجِسم، فلما استُخلِفَ أتيتُه بخُناصِرةَ، فدخلتُ عليه وقد قاسَى ما قاسَى، فإذا هو قد تغيَّرتْ حالتُه عمَّا كان، ثم ذكر الحديث … وزاد فيه:"ومَن نظَر في كتاب أخيه بغير إذنِه، فكأنما ينظُرُ في النار، ومن أحبَّ أن يكون أقوى الناس، فليتوكَّلْ على الله، ومَن أحبَّ أن يكون أكرمَ الناس، فليتقِ الله ﷿، ومن أحبَّ أن يكون أغنَى الناس، فليكُنْ بما في يدِ الله أوثقَ مِمَّا في يده". وقال:"أفأنبِّئُكم بشَرٍّ من هذا؟" قالوا نعم يا رسولَ الله، قال:"مَن لا يُقِيلُ عَثْرَةً، ولا يَقبلُ معذرةً، ولا يَغفِرُ ذنبًا. أفأنبِّئُكم بشَرٍّ من هذا؟" قالوا: نعم يا رسولَ الله، قال:"مَن لا يُرجَى خيرُه، ولا يُؤْمَنُ شرُّه. إنَّ عيسى ابنَ مريمَ صلواتُ الله عليه قامَ في بني إسرائيلَ، فقال: يا بني إسرائيلَ، لا تتكلَّموا بالحِكْمة عند الجاهل فتَظلِموها، ولا تَمنعُوها أهلَها فَتَظْلِمُوهم، ولا تَظلِمُوا ظالمًا، ولا تُكافِئُوا ظالمًا فيبطُلَ فَضْلُكم عند ربِّكم. يا بني إسرائيل، الأمرُ ثلاث: أمرٌ تبيَّنَ غَيُّه فاجتنِبُوه، وأمرٌ اختُلِفَ فيه فردُّوه إلى الله ﷿ (1) " (2)
هذا حديث صحيح قد اتَّفق هشام بن زياد البَصْري ومُصادِف بن زياد المَدِيني على روايته عن محمد بن كعب القرظي، والله أعلم. ولم أَستجِزُ إخلاءَ هذا الموضع منه، فقد جمع آدابًا كثيرة.
محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ سے اس وقت ملا جب وہ ولید بن عبدالملک کی طرف سے مدینہ کے گورنر تھے، وہ ایک مضبوط جسم کے کڑیل جوان تھے، پھر جب وہ خلیفہ بنے تو میں خناصرہ میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا، ان کی حالت پہلے سے بالکل بدل چکی تھی، پھر انہوں نے حدیث ذکر کی اور اس میں یہ اضافہ کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور جو شخص اپنے بھائی کی کتاب (تحریر) میں اس کی اجازت کے بغیر دیکھے تو گویا وہ آگ میں دیکھ رہا ہے، اور جو یہ چاہے کہ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ طاقتور بن جائے تو اسے اللہ پر توکل کرنا چاہیے، اور جو یہ چاہے کہ وہ سب سے زیادہ معزز بن جائے تو اسے اللہ عزوجل سے ڈرنا چاہیے، اور جو یہ چاہے کہ وہ سب سے زیادہ غنی ہو جائے تو اسے اپنے ہاتھ میں موجود چیز کے مقابلے میں اللہ کے ہاتھ میں موجود خزانے پر زیادہ بھروسہ کرنا چاہیے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بھی برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: جی ہاں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمایا: ”وہ شخص جو کسی کی لغزش کو معاف نہ کرے، کسی کا عذر قبول نہ کرے اور کسی کا گناہ معاف نہ کرے۔ کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ برے شخص کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فرمایا: ”وہ شخص جس سے کسی خیر کی امید نہ ہو اور جس کے شر سے کوئی محفوظ نہ ہو۔ بے شک عیسیٰ ابن مریم صلوات اللہ علیہ نے بنی اسرائیل میں کھڑے ہو کر فرمایا: اے بنی اسرائیل! نادان کے سامنے حکمت کی بات نہ کرو ورنہ تم اس حکمت پر ظلم کرو گے، اور اہل حکمت سے اسے نہ روکو ورنہ تم ان لوگوں پر ظلم کرو گے، اور کسی ظالم پر زیادتی کر کے ظلم نہ کرو، اور نہ ہی کسی ظالم کا برا بدلہ اس طرح چکاؤ کہ تمہاری فضیلت تمہارے رب کے پاس ختم ہو جائے۔ اے بنی اسرائیل! معاملات تین طرح کے ہیں: ایک وہ معاملہ جس کی گمراہی واضح ہو تو اس سے بچو، اور ایک وہ معاملہ جس میں اختلاف ہو تو اسے اللہ عزوجل کے سپرد کر دو۔“
یہ حدیث صحیح ہے، ہشام بن زیاد بصری اور مصادف بن زیاد مدینی دونوں نے اسے محمد بن کعب قرظی سے روایت کرنے پر اتفاق کیا ہے، واللہ اعلم۔ میں نے اس جگہ کو اس حدیث سے خالی رکھنا مناسب نہیں سمجھا کیونکہ اس میں بہت سے آداب جمع کر دیے گئے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7900]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا، من أجل هشام بن زياد أبي المقدام، وهشام لم يسمعه من محمد بن كعب القرظي، بينهما رجل مجهول، فقد قال مسلم في مقدمة "صحيحه": سمعت الحسن بن علي الحلواني يقول: رأيت في كتاب عفّان حديثَ هشام أبي المقدام: حديثُ عمر بن عبد العزيز، قال هشام: حدثني رجل ...» [ترقيم الرساله 7900] [ترقيم الشركة 7806]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13112
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟" قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" شِرَارُكُمْ مَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ، وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَخِيَارُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ، وَلَا يُتَّقَى شَرُّهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں تمہارے سب سے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے سب سے برے لوگ وہ ہیں کہ جن کے شر سے بچنے کی کوشش کی جائے اور ان سے بھلائی کی توقع نہ رکھی جائے اور تمہارے سب سے بہتر وہ لوگ ہیں جن سے بھلائی کی توقع رکھی جائے اور جن کے شر سے بچنے کی ضرورت نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13112]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (3910) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (20/17)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7171»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13652
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّ شِرَارَكُمُ الَّذِي يَنْزِلُ وَحْدَهُ، وَيَجْلِدُ عَبْدَهُ، وَيَمْنَعُ رِفْدَهُ". قَالَ:" أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ؟". قَالُوا: بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَنْ يُبْغِضُ النَّاسَ وَيُبْغِضُونَهُ". قَالَ:" أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ؟". قَالُوا:" بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" الَّذِينَ لَا يُقِيلُونَ عَثْرَةً، وَلَا يَقْبَلُونَ مَعْذِرَةً، وَلَا يَغْفِرُونَ ذَنْبًا". قَالَ:" أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَنْبَسُ بْنُ مَيْمُونٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں، تمہارے برے لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! اگر آپ چاہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے برے لوگ وہ ہیں جو اکیلے پڑاؤ کرتے ہیں، اپنے غلام کو کوڑے مارتے ہیں اور اپنی عطا روک لیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں! اگر آپ چاہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص، جو لوگوں سے بغض رکھے اور لوگ اُس سے بغض رکھیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بھی زیادہ برے شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! اگر آپ چاہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جو لغزش کو چھوڑتے نہیں ہیں، معذرت کو قبول نہیں کرتے ہیں، اور گناہ کو بخشتے نہیں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو اس سے بھی زیادہ برے فرد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس سے بھلائی کی امید نہ رکھی جائے، اور اُس کے شر سے (خود کو) محفوظ نہ سمجھا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عنبس بن میمون ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13652]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10775)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10775»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13653
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" شِرَارُكُمْ مَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَخِيَارُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُتَّقَى شَرُّهُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا میں تمہیں تمہارے بدترین لوگوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بدترین لوگ وہ ہیں، جن کے شر سے بچنے کی کوشش کی جائے، اور جن سے بھلائی کی توقع نہ رکھی جائے، اور تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں، جن سے بھلائی کی امید رکھی جائے اور ان کے شر سے بچنے کی ضرورت نہ ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13653]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3910)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7171»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10729
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا عِيسَى بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ يُحَدِّثُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى، إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " فَإِنَّ شِرَارَكُمُ الَّذِي يَنْزِلُ وَحْدَهُ، وَيَجْلِدُ عَبْدَهُ، وَيَمْنَعُ رِفْدَهُ "، قَالَ: " أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكُمْ؟ " قَالُوا: بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " مَنْ يُبْغِضُ النَّاسَ وَيُبْغِضُونَهُ "، قَالَ: " أَوَ أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكُمْ؟ " قَالُوا: بَلَى إِنْ شِئْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " الَّذِينَ لَا يُقِيلُونَ عَثْرَةً، وَلَا يَقْبَلُونَ مَعْذِرَةً، وَلَا يَغْفِرُونَ ذَنْبًا "، قَالَ: " أَفَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِنْ ذَلِكَ؟ " قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " مَنْ لَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَلَا يُؤْمَنُ شَرُّهُ ".
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (يقبلون) وهي على الصواب في النسخة الخطية
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے بدترین لوگوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے کہا: کیوں نہیں، اگر آپ چاہیں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے بدترین لوگ وہ ہیں جو اکیلے پڑاؤ ڈالتے ہیں، اپنے غلام کو کوڑے مارتے ہیں، اور اپنا عطیہ روکتے ہیں۔“ فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے کہا: کیوں نہیں، اگر آپ چاہیں یا رسول اللہ! فرمایا: ”وہ شخص جو لوگوں سے بغض رکھے اور لوگ اس سے بغض رکھیں۔“ فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے کہا: کیوں نہیں، اگر آپ چاہیں یا رسول اللہ! فرمایا: ”وہ لوگ جو کسی کی لغزش قبول نہیں کرتے، نہ کسی کا عذر مانتے ہیں، نہ کسی کا گناہ معاف کرتے ہیں۔“ فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ نے کہا: کیوں نہیں، یا رسول اللہ! فرمایا: ”وہ شخص جس کی بھلائی کی امید نہ ہو اور جس کی برائی سے امان نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10729]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 318، حدیث 10775»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3910
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: شِرَارُكُمْ مَنْ يُتَّقَى شَرُّهُ وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَخِيَارُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ وَلَا يُتَّقَى شَرُّهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے برے لوگوں کے بارے میں خبر نہ دوں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: کیوں نہیں (ضرور ارشاد فرمائیے)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے برے لوگ وہ ہیں جن کے شر سے تو ڈرا جائے مگر ان سے کسی خیر کی امید نہ ہو، اور تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں جن سے خیر کی امید رکھی جائے اور ان کے شر کا کوئی خوف نہ ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3910]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13111، 13652، 13653، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7171، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3898»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7171
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشِرَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: شِرَارُكُمْ مَنْ لَا يُتَّقَى شَرُّهُ، وَلَا يُرْجَى خَيْرُهُ، وَخِيَارُكُمْ مَنْ يُرْجَى خَيْرُهُ، وَيُؤْمَنُ شَرُّهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ .
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَآخَرُ مِنْ حَدِيثِ عُمَرَ، وَسَيَأْتِي فِي الْفِتَنِ فِي بَابِ خَيْرِ النَّاسِ وَشَرِّهِمْ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے درمیان سب سے برے لوگوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا: کیوں نہیں (ضرور بتائیے)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے بدترین شخص وہ ہے جس کے شر سے بچاؤ ممکن نہ ہو اور جس سے کسی بھلائی کی امید نہ رکھی جائے، جبکہ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جس سے خیر کی توقع کی جائے اور لوگ اس کے شر سے محفوظ رہیں۔“ اسے امام ابو یعلٰی الموصلی نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواعظ/حدیث: 7171]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13111، 13652، 13653»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا، قال الهيثمي:رواه أبو يعلى ، وفيه مبارك بن سحيم وهو متروك .(مجمع الزوائد:13653)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں