الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2789. الأصابع سواء والأسنان سواء الثنية والضرس سواء هذه وهذه سواء ....
انگلیاں برابر ہیں اور دانت بھی برابر ہیں، سامنے کا ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2784 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2784
سنن ابن ماجہ: 3648
حدیث نمبر: 2784
«الأصابع سواء والأسنان سواء الثنية والضرس سواء هذه وهذه سواء» - يعني الإبهام والخنصر -
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”انگلیاں برابر ہیں اور دانت بھی برابر ہیں، سامنے کا دانت اور داڑھ برابر ہیں، یہ اور یہ برابر ہیں۔“ (راوی کہتے ہیں کہ اس سے مراد انگوٹھا اور چھنگلیا ہے)۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2784]
”انگلیاں برابر ہیں اور دانت بھی برابر ہیں، سامنے کا دانت اور داڑھ برابر ہیں، یہ اور یہ برابر ہیں۔“ (راوی کہتے ہیں کہ اس سے مراد انگوٹھا اور چھنگلیا ہے)۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 2784]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن ابن عباس. الإرواء 2277.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3648
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ , عَنْ عَاصِمٍ , عَنْ أَبِي بُرْدَةَ , عَنْ عَلِيٍّ , قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنْ أَتَخَتَّمَ فِي هَذِهِ وَفِي هَذِهِ" , يَعْنِي: الْخِنْصَرَ , وَالْإِبْهَامَ.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع فرمایا کہ میں اس میں اور اس میں انگوٹھی پہنوں، یعنی چھنگلی اور انگوٹھے میں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3648]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس میں اور اس میں، یعنی چھنگلیا (چھوٹی انگلی) اور انگوٹھے میں، انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3648]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/اللباس 28 (5838 تعلیقاً) صحیح مسلم/اللباس 16 (2087)، سنن ابی داود/الخاتم 4 (4225)، سنن الترمذی/اللباس 44 (1786)، سنن النسائی/الزینة 50 (5214)، الزینة من المجتبيٰ 52 (5288، 5289) (تحفة الأشراف: 10318)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/88، 134، 138) (شاذ)» ( «يَعني الخنصر والإبهام» کا لفظ منکر ہے، محفوظ و ثابت لفظ یہ ہے: «في هذه وفي هذه۔ شك عاصم قال: فأوما إلي الوسطى والتي» اس میں یا اس میں، عاصم کو شک ہے، پھر درمیان انگلی کی طرف اشارہ کیا، اور جو اس سے ملی ہوئی ہے)
وضاحت: ۱؎: تخریج حدیث سے ظاہر ہوا کہ اصل حدیث: درمیانی انگلی اور اس سے ملی انگلی میں پہننے سے متعلق ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم