الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2969. تعلموا كتاب الله وتعاهدوه وتغنوا به فوالذي نفسي بيده لهو ....
اللہ کی کتاب سیکھو، اس کی حفاظت کرتے رہو اور ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 2964 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2964
صحیح بخاری: 5033
اللؤلؤ والمرجان: 454
الجامع الكامل: 11848
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7305
حدیث نمبر: 2964
«تعلموا كتاب الله وتعاهدوه وتغنوا به فوالذي نفسي بيده لهو أشد تفلتا من المخاض في العقل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ کی کتاب سیکھو، اس کی حفاظت کرتے رہو اور اسے خوش الحانی سے پڑھو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ حاملہ اونٹنی کے اپنی رسی سے چھوٹنے سے بھی زیادہ تیزی سے نکل جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2964]
”اللہ کی کتاب سیکھو، اس کی حفاظت کرتے رہو اور اسے خوش الحانی سے پڑھو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ حاملہ اونٹنی کے اپنی رسی سے چھوٹنے سے بھی زیادہ تیزی سے نکل جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2964]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن عقبة بن عامر. الترغيب 2/214: حب، ابن نصر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5033
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنَ الْإِبِلِ فِي عُقُلِهَا".
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے برید نے، ان سے ابوبردہ نے اور ان سے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”قرآن مجید کا پڑھتے رہنا لازم پکڑ لو“ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے وہ اونٹ کے اپنی رسی تڑوا کر بھاگ جانے سے زیادہ تیزی سے بھاگتا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5033]
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن مجید ہمیشہ پڑھتے رہو اور دَور کرتے رہو، مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ قرآن اونٹ کے اپنی رسی تڑوا کر بھاگ جانے سے زیادہ تیزی سے نکل جاتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 5033]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 454
454 صحيح حديث أَبِي مُوسى، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنَ الإِبِلِ فِي عُقُلِهَا
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن مجید کا پڑھتے رہنا لازم پکڑ لو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! وہ اونٹ کے اپنی رسی تڑا کر بھاگ جانے سے زیادہ تیزی سے بھاگتا ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 454]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 66 كتاب فضائل القرآن: 23 باب استذكار القرآن وتعاهده»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 11848
11848- عن أبي موسى الأشعري عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: تعاهدوا القرآن، فوالذي نفسي بيده لهو أشد تفلُّتا من الإبل في عقلها.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في فضائل القرآن (5033) ومسلم في صلاة المسافرين (791: 231) كلاهما من طريق أبي أسامة، عن بريد، عن أبي بردة، عن أبي موسى، فذكره.وفي البخاري: ((لهو أشد تفصيا من الإبل في عقلها)).»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 7305
وَعَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُوَ أَشَدُّ تَفَلُّتًا مِنَ الْإِبِلِ مِنْ عُقُلِهَا» .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کریم کی تلاوت کا مسلسل اہتمام رکھو اور اسے دہراتے رہا کرو، کیونکہ اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، یہ (قرآن) حافظے سے نکل جانے میں ان اونٹوں سے بھی زیادہ تیز ہے جو اپنی رسیوں سے چھوٹ کر بھاگ نکلتے ہوں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7305]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4746، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 791، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19052، 19186، وأخرجه فتح الباري برقم: 4744، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7268»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 4746، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 791، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19052، 19186، وأخرجه فتح الباري برقم: 4744، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7268»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح