الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3235. خصلتان لا يحافظ عليهما عبد مسلم إلا دخل الجنة ألا ....
دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جو مسلمان بندہ ان کی ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3230 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3230
سنن نسائی: 1350
حدیث نمبر: 3230
«خصلتان لا يحافظ عليهما عبد مسلم إلا دخل الجنة ألا وهما يسير ومن يعمل بهما قليل يسبح الله في دبر كل صلاة عشرا ويحمده عشرا ويكبره عشرا فذلك خمسون ومائة باللسان وألف وخمسمائة في الميزان ويكبر أربعا وثلاثين إذا أخذ مضجعه ويحمده ثلاثا وثلاثين ويسبح ثلاثا وثلاثين فتلك مائة باللسان وألف في الميزان فأيكم يعمل في اليوم والليلة ألفين وخمسمائة سيئة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جو مسلمان بندہ ان کی پابندی کرے وہ جنت میں داخل ہو گا، خبردار! یہ آسان ہیں مگر ان پر عمل کرنے والے کم ہیں: ہر نماز کے بعد دس بار سبحان اللہ کہے، دس بار الحمدللہ کہے اور دس بار اللہ اکبر کہے، یہ زبان سے ایک سو پچاس اور میزان میں پندرہ سو بنتے ہیں، اور جب اپنے بستر پر جائے تو چونتیس بار اللہ اکبر کہے، تینتیس بار الحمدللہ کہے اور تینتیس بار سبحان اللہ کہے، یہ زبان سے سو اور میزان میں ایک ہزار بنتے ہیں، تو تم میں سے کون ہے جو ایک دن رات میں ڈھائی ہزار گناہ کرتا ہو؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3230]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خد 4] عن ابن عمرو. صحيح الترغيب 605 و2/261، الكلم 111، المشكاة 2406: عبد الرزاق في [المصنف] ، ابن السني.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1350
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ أَسْبَاطٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مُعَقِّبَاتٌ لَا يَخِيبُ قَائِلُهُنَّ , يُسَبِّحُ اللَّهَ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ , وَيَحْمَدُهُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ , وَيُكَبِّرُهُ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ".
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کچھ ایسے الفاظ ہیں جنہیں ہر نماز کے بعد کہا جاتا ہے ان کا کہنے والا ناکام و نامراد نہیں ہو سکتا، یعنی جو ہر نماز کے بعد تینتیس بار «سبحان اللہ» تینتیس بار «الحمد لله» اور چونتیس بار «اللہ أکبر» کہے۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1350]
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرض نمازوں کے بعد پڑھے جانے والے کچھ ایسے کلمات ہیں جنھیں پڑھنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ ہر نماز کے بعد تینتیس دفعہ «سُبْحَانَ اللّٰہِ»، تینتیس دفعہ «الْحَمْدُ لِلّٰہِ» اور چونتیس دفعہ «اللّٰہُ اَکْبَرُ» پڑھے۔“ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1350]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساجد 26 (596)، سنن الترمذی/الدعوات 25 (3412)، (تحفة الأشراف: 11115)، والمؤلف فی عمل الیوم واللیلة 59 (155) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم