الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3538. الرؤيا الصالحة من الله والرؤيا السوء من الشيطان فمن رأى ....
نیک خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3532 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3532
مسند اسحاق بن راہویہ: 747
الجامع الكامل: 11678
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11735
حدیث نمبر: 3532
«الرؤيا الصالحة من الله والرؤيا السوء من الشيطان فمن رأى رؤيا فكره منها شيئا فلينفث عن يساره وليتعوذ بالله من الشيطان فإنها لا تضره ولا يخبر بها أحدا فإن رأى رؤيا حسنة فليبشر ولا يخبر بها إلا من يحب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”نیک خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے، پس جو کوئی خواب دیکھے اور اسے اس میں کوئی چیز ناپسند لگے تو وہ اپنے بائیں طرف تھو تھو کرے اور شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے، پھر وہ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا، اور وہ کسی کو اس کے بارے میں نہ بتائے، اور اگر وہ اچھا خواب دیکھے تو خوش ہو اور اسے صرف اسی کو بتائے جس سے وہ محبت کرتا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3532]
”نیک خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے، پس جو کوئی خواب دیکھے اور اسے اس میں کوئی چیز ناپسند لگے تو وہ اپنے بائیں طرف تھو تھو کرے اور شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے، پھر وہ اسے نقصان نہیں پہنچائے گا، اور وہ کسی کو اس کے بارے میں نہ بتائے، اور اگر وہ اچھا خواب دیکھے تو خوش ہو اور اسے صرف اسی کو بتائے جس سے وہ محبت کرتا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3532]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م] عن أبي قتادة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 747
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حَنِيفٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُهُ فَلْيَبْزُقْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلَا يُحَدِّثْ بِهَا فَإِنَّهَا الَّتِي تَضُرُّهُ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے، جبکہ برا خواب شیطان کی طرف سے، جب تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناگوار گزرے تو وہ اپنی بائیں جانب تین بار تھوک دے اور اسے بیان نہ کرے، کیونکہ وہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 747]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطب، باب التفث فى الرقية، رقم: 4747 . مسلم، كتاب الرويا، رقم: 2261 . سنن ابوداود، رقم: 5021 . سنن ترمذي، رقم: 2277 . سنن ابن ماجه، رقم: 3909 .»
حدیث نمبر: 11678
11678- عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: الرؤيا من الله، والحلم من الشيطان، فمن رأى من ذلك شيئاً يكرهه، فليتعوذ بالله منها، ولينفث عن يساره ثلاثا، ولا يذكرها لأحدٍ فإن ذلك لا يضرّه
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي في الكبرى (10672) عن علي بن حرب، حدثنا ابن فضيل، حدثنا يحيى بن سعيد، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11735
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرَى الرُّؤْيَا تُمْرِضُنِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ مِنَ اللَّهِ وَالسَّيِّئَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَنْفُثْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا فَإِنَّهَا لَا تَضُرُّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَذَكَرَهُ فِي الضُّعَفَاءِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایسے خواب دیکھتا ہوں، جو مجھے بیمار کر دیتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اچھا خواب، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب، شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، جب تم میں سے کوئی شخص کوئی ایسا (برا) خواب دیکھے، تو اسے اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دینا چاہیے اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگنی چاہئے، تو وہ خواب اسے نقصان نہیں پہنچائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن انہوں نے اس کا ذکر کتاب ”الضعفاء“ میں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11735]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن انہوں نے اس کا ذکر کتاب ”الضعفاء“ میں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11735]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف