🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3607. سبحان الله! هذا كما قال قوم موسى: {اجْعَلْ لَنَا إِلَهاً ....
سُبْحَانَ اللَّهِ (اللہ پاک ہے)! یہ بات تو ایسے ہی ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3601 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3601
مسند احمد: 22878
الفتح الربانی: 347
المعجم الکبیر للطبرانی: 5994
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3601
«سبحان الله! هذا كما قال قوم موسى: {اجْعَلْ لَنَا إِلَهاً كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ} والذي نفسي بيده لتركبن سنن من كان قبلكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
” «سُبْحَانَ اللَّهِ» (اللہ پاک ہے)! یہ بات تو ایسے ہی ہے جیسے موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے کہا تھا: ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دو جیسے ان کے معبود ہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طریقوں پر چلو گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3601]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ت] عن أبي واقد. المشكاة 5408، السنة 76: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22878
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَرْكَبُنَّ سُنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِثْلًا بِمِثْلٍ" .
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تم لوگ پہلے لوگوں کے طریقوں پر پورا پورا چل کر رہو گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22878]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 347
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ! لَتَرْكَبُنَّ سُنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِثْلًا بِمِثْلٍ) )
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم اپنے سے پہلے والے لوگوں کے طریقوں کو ہو بہو اپناؤ گے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة/حدیث: 347]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 6017، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22878 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23266»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه الطبراني في الكبير : 6017
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5994
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، وَيَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، قَالَا: ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَتَرْكَبُنَّ سَنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ، حَذْوَ النَّعْلِ بِالنَّعْلِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم ضرور اپنے سے پہلے لوگوں کے طور طریقوں کی پیروی کرو گے، جیسے ایک جوتا دوسرے جوتے کے برابر ہوتا ہے۔“
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام نے مجھے مسواک کرنے کی اتنی تاکید کی کہ مجھے خیال ہوا کہ میں اسے نگل ہی لوں گا۔“
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے ایک انصاری ماموں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جنگل جاؤ اور اس کی لکڑی میرے پاس لاؤ، پھر میرے لیے ایک منبر بنا دو جس پر بیٹھ کر میں لوگوں سے بات کروں۔“ چنانچہ انہوں نے دو زینوں والا ایک منبر بنایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بیٹھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5994]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 204، حدیث 6017»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں