الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3780. صل ركعتين تجوز فيهما وإذا جاء أحدكم والإمام يخطب يوم ....
دو رکعتیں پڑھو اور انہیں مختصر رکھو، اور جب تم ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 3774 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3774
سنن ابن ماجہ: 1013
مسند احمد: 22529
حدیث نمبر: 3774
«صل ركعتين تجوز فيهما وإذا جاء أحدكم والإمام يخطب يوم الجمعة فليصل ركعتين وليخففهما»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دو رکعتیں پڑھو اور انہیں مختصر رکھو، اور جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن اس حال میں آئے کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے اور انہیں ہلکا رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3774]
”دو رکعتیں پڑھو اور انہیں مختصر رکھو، اور جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن اس حال میں آئے کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعتیں پڑھے اور انہیں ہلکا رکھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3774]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [طب] عن جابر. صحيح أبي داود 1022, 1023: م»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1013
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ، فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھ لے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1013]
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھ لے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصلاة 60 (444)، التہجد 25 (1163)، صحیح مسلم/المسافرین 11 (714)، سنن ابی داود/الصلاة 19 (467، 468)، سنن الترمذی/الصلاة 119 (316)، سنن النسائی/المساجد 37 (731)، (تحفة الأشراف: 12123)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/قصر الصلاة 18 (57)، حم5/295، 296، 303، سنن الدارمی/الصلاة 114 (1433) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
حدیث نمبر: 22529
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ , وَابْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ فَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَجْلِسَ" .
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اسے بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں (بطور تحیۃ المسجد) پڑھ لینی چاہئیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22529]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 444، م: 714