الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4134. العجوة من الجنة وفيها شفاء من السم والكمأة من المن ....
عجوہ کھجور جنت میں سے ہے، اور اس میں زہر ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4127 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4127
سنن ابن ماجہ: 3453
سنن دارمی: 2874
مسند احمد: 11453
مصنف ابن ابی شیبہ: 25246
صحیح ابن حبان: 6074
حدیث نمبر: 4127
"العجوة من الجنة وفيها شفاء من السم والكمأة من المن وماؤها شفاء للعين....."
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”عجوہ کھجور جنت میں سے ہے، اور اس میں زہر سے شفا ہے، اور کھمبی من میں سے ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4127]
”عجوہ کھجور جنت میں سے ہے، اور اس میں زہر سے شفا ہے، اور کھمبی من میں سے ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4127]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ابن النجار عن ابن عباس. الضعيفة 3935.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3453
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ , حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ , عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ , عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ , وَجَابِرٍ , قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ , وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ , وَالْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ , وَهِيَ شِفَاءٌ مِنَ الْجِنَّةِ" ,
ابو سعید خدری اور جابر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھمبی «منّ» میں سے ہے، اور اس کے پانی میں آنکھوں کا علاج، اور عجوہ (کھجور) جنت کا میوہ ہے اور اس میں پاگل پن اور دیوانگی کا علاج ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3453]
حضرت ابو سعید خدری اور حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھمبی مَن کی قسم سے ہے۔ اس کا پانی آنکھ کے لیے شفا ہے۔ عجوہ کھجور جنت سے ہے اور یہ جن کے اثر (یا جنون) سے شفا دیتی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3453]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2281، 2282، 4074، 4075، ومصباح الزجاجة: 1201)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/48) (صحیح)» ( «شفاء من السم» کے لفظ سے صحیح ہے، «من الجنة» کے لفظ سے منکر ہے، ملاحظہ ہو: سنن ابن ماجہ بتحقیق مشہور حسن، نیز ملا حظہ ہو: آگے والی حدیث 3455)
وضاحت: ۱ ؎: «كَمْأَةُ» : جمع ہے، اس کی واحد «كمئٌ» ہے، ابن اثیر نے اس کے بارے میں کہا کہ یہ معروف چیز ہے، لیکن اردو زبان میں اس کا ترجمہ کھمبی، «ککرمتا» سے کیا جاتا ہے، صاحب فیروز اللغات لکھتے ہیں: یہ ایک قسم کی سفید نباتات جو اکثر برسات میں ازخود پیدا ہو جاتی ہے، اور اسے تل کر کھاتے ہیں، سانپ کی چھتری، جمع: کھمبیاں، کھمبیوں (۱۱۲۱)، مصباح اللغات میں «كمئٌ» کا ترجمہ یہ ہے: سانپ کی چھتری اور اس کو «شحم الأرض» کہتے ہیں، جمع: «أكمؤٌ» و «كَمْأَةُ» (۷۵۰-۷۵۱) لسان العرب میں «كمء» کی تعریف یوں ہے: یہ ایسی نبات ہے جو زمین کو پھاڑ کر ویسے ہی نکلتی ہے جیسے کہ «فُطر» یعنی زمین سے اگنے والی نبات اور مزید فرمایا: یہ بھی کہا گیا ہے کہ «كمء» مٹ میلی اور کالی سرخی مائل چیز اور سفید «فَقْعَه» ہے، اور اس کے بعد یہی حدیث ذکر فرمائی۔ اور «فُطر» نامی نبات کو مشروم بھی کہتے ہیں، ملاحظہ ہو: قاموس الغذاء والتداوی بالنبات لاحمدقدامہ: صفحہ ۴۸۹ حدیث میں وارد «كمء» سے مراد وہ پھل ہے جو زمین کے اندر آلو کی شکل میں اور اسی کی طرح پیدا ہوتا ہے، اور اس کو سعودی عرب میں «فَقْعَه» کہتے ہیں، جاڑے میں بارش کے بعد یہ پیدا ہوتا ہے، صحراء کے لوگ اس کی جائے پیدائش سے واقف ہوتے ہیں، اور اسے زمین سے نکال کر لے آتے ہیں، یہ بازارمیں بھی بھاری قیمت سے فروخت ہوتا ہے، جس کی قیمت تین سو ریال فی کلو تک پہنچ جاتی ہے، یہ آلو کی شکل کا ہوتا ہے، اس کی لذت پکا کر کھانے میں بالکل گوشت کی طرح ہوتی ہے، اس لیے اس کو زمین کے اندر اگنے والا «مَن» کہا جائے تو بیجانہ ہو گا، حدیث میں اس کو «مَن» میں شمار کیا گیا ہے، اور اس کے عرق کو آنکھ کا علاج بتایا گیا ہے، اور اس کا ذکر عجوہ کھجورکے ساتھ آیا ہے، صحیح یہی ہے کہ «کمئَہ» سے مراد سعودی عرب میں مشہور «فَقْعَه» نامی پھل ہے، جو آلو کے ہم شکل اور اسی کی طرح زمین میں پیدا ہوتا ہے۔ حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں اس کی تعریف یوں کی ہے: «کمئہ» ایسی نبات ہے جو تنا (ڈنٹھل) اور پتوں کے بغیر ہوتی ہے، اور یہ زمین میں بغیر بوئے پائی جاتی ہے، اور یہ عرب علاقوں میں بہت پائی جاتی ہے اور مصر و شام میں بھی پائی جاتی ہے، حافظ ابن حجرنے جو تفصیلی بتائی ہے اس کے مطابق بھی یہ وہی «فَقْعَه» ہے جس کی تشریح اوپر گزری۔ (ملاحظہ ہو: فتح الباری حدیث نمبر: ۵۷۰۸) حکیم مظفر حسین اعوان نے کھمبی کی تعریف یوں کی ہے: اردو: کھمب، ہندی: کھم، سندھی: کھنبہی، انگریزی: مشروم: یہ بغیر تنا اور بغیر پتوں کے خود رو پودا ہے جو گرمی کے موسم میں بارش کے بعد پیدا ہوتا ہے، اس میں جوہر ارضی زیادہ اور جوہر مائی کم ہوتا ہے، لیکن جب یہ خشک ہو جاتی ہے تو اس کی مائیت زائل ہو جاتی ہے، اور صرف ارضیت کے باقی رہنے سے غلظت بڑھ جاتی ہے ... قابض و نفاخ ہے، بلغم اور سودا پیدا کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ امراض سوداوی اور بلغمی میں مضر ہے ...کھمب کا بڑا وصف صرف یہ ہے کہ یہ بہت لذیذ ہوتی ہے اس لیے لوگ اسے پکا کر کھاتے ہیں (کتاب المفردات: صفحہ ۳۸۶) احمد قدامہ نے لفظ «كَمْأَةُ» کے تحت جو تفاصیل ذکر کی ہیں وہ سابقہ خود رو زیر زمین آلو کی مانند پھل کی ہے، مولف نے آنکھ کے علاج سے متعلق طبی فوائد کا بھی ذکر کیا ہے، اور جدید تحقیقات کی روشنی میں اس کے اندر پائی جانے والی چیزوں کی تفصیلی بتائی ہے، اور آخر میں لکھا ہے کہ زمین میں اگنے والی ساری خود رو نباتات میں قوت باہ کو زیادہ کرنے میں یہ سب سے فائق ہے، اس میں کاربن، اکسیجن اور ہیڈروجن کے ساتھ ساتھ نائٹروجین کی بھی ایک مقدار پائی جاتی ہے، اس لیے یہ اپنی ترکیب میں گوشت کی مانند ہے، اور پکانے کے بعد اس کا مزہ بکری کے گردے کی طرح ہوتا ہے۔ (قاموس الغذاء: ۶۰۲-۶۰۴)، نیز ملاحظہ ہو: المعجم الوسیط: مادہ الکمأ۔ «ککرمتا» جسے سانپ کی چھتری بھی کہتے ہیں اورکھمبی سے بھی یہ جانا جاتا ہے، جس کی تفصیل اوپر گزری یہ ایک دوسرا خود رو چھوٹا پودا ہے جو برصغیر کے مرطوب علاقوں میں گرمی کے موسم میں بارش کے بعد اگتا ہے، خاص کر ان علاقوں میں جہاں سرکنڈا (جسے سینٹھا، نرسل، نرکل اور نئے بھی کہتے ہیں) ہوتا ہے، اور یہ زمین پر خود بخود اگتا ہے، اس کا تعلق حدیث میں وارد کھمبی سے نہیں ہے «واللہ اعلم» ۔ ۲؎: عجوہ کھجور سے دیوانگی اور پاگل پن کے علاج کا لفظ حدیث میں صحیح نہیں ہے، صحیح حدیث میں زہر کا علاج آیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: حدیث نمبر ۳۴۵۵)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح بلفظ وهي شفاء من السم ق دون العجوة
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سليمان الأعمش عنعن
و روي الإمام أحمد (301/2 ح 8002) من حديث شھر بن حوشب عن أبي ھريرة عن النبي ﷺ قال: ((الكمأة من المن و ماؤھا شفاء للعين والعجوة من الجنة و ماؤھا شفاء من السم)) و سنده حسن و رواه الترمذي (2068)
و حسنه و يأتي (الأصل: 3455)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 501
إسناده ضعيف
سليمان الأعمش عنعن
و روي الإمام أحمد (301/2 ح 8002) من حديث شھر بن حوشب عن أبي ھريرة عن النبي ﷺ قال: ((الكمأة من المن و ماؤھا شفاء للعين والعجوة من الجنة و ماؤھا شفاء من السم)) و سنده حسن و رواه الترمذي (2068)
و حسنه و يأتي (الأصل: 3455)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 501
حدیث نمبر: 2874
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا عَبَّادٌ هُوَ: ابْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: سَمِعْتُ شَهْرَ بْنَ حَوْشَبٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَهِيَ شِفَاءٌ مِنَ السُّمِّ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عجوہ (کھجور) جنت (کے پھلوں میں) سے ہے اور یہ زہر کا تریاق ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2874]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عباد بن منصور ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2882] »
اس روایت کی سند ضعیف لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2066] ، [ابن ماجه 3455] ، [نسائي فى الكبرىٰ 6720، 6721] ، [أحمد 301/2، 321] و [الطيالسي 365/00، 1761]
اس روایت کی سند ضعیف لیکن دوسری سند سے حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2066] ، [ابن ماجه 3455] ، [نسائي فى الكبرىٰ 6720، 6721] ، [أحمد 301/2، 321] و [الطيالسي 365/00، 1761]
وضاحت: (تشریح احادیث 2872 سے 2874)
صحیحین میں متفق علیہ حدیث ہے: جو شخص صبح سویرے نہار منہ سات عجوہ کھجور کھائے اس پر اس دن زہر اور جادو اثر نہ کرے گا۔
دیکھئے: [بخاري 5445] و [مسلم 2047] ۔
مستشرقین نے اس حدیث پر اعتراض کیا کہ اس کھجور میں ایسا مادہ تو ہو سکتا ہے جس پر زہر اثر نہ کرے لیکن جادو کا اس سے کیا تعلق ہے۔
اس کے جواب میں شیخ مطصفیٰ السباعی رحمہ اللہ نے «السنة و مكانتها» میں بڑی قیمتی اور دلچسپ بحث لکھی ہے جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ جدید سائنس نے بھی اس کو تسلیم کیا کہ کھجور میں ایسا مادۂ قاتلہ موجود ہے جو زہر کا اثر ختم کردیتا ہے، جہاں تک جادو کا تعلق ہے تو آدمی کا ایمان و یقین اس پر ہوگا کہ یہ رسول الهدی طبیبِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے جو اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتے تھے، اور یہ الله تعالیٰ کی طرف سے الہام ہے، اس یقین و ایمان سے جو شخص بھی صبح سویرے سات کھجور (عجوہ) کھائے گا اس پر سو فیصدی زہر اور جادو کا اثر نہ ہوگا۔
سماحۃ الشيخ ابن باز رحمہ اللہ کا عمل اس حدیث پر بھی تھا، فجر کی نماز اور دروس سے فارغ ہو کر جب اپنے گھر تشریف لاتے تو سب سے پہلے سات کھجور کھا کر اس پر دودھ کا ناشتہ کرتے تھے۔
اور موصوف کا کہنا تھا کہ یہ فائدہ مدینہ طیبہ کی ہر قسم کی کھجور میں موجود ہے کیوں کہ بعض روایات میں مدینہ کی عام کھجور کا ذکر ہے۔
صحیحین میں متفق علیہ حدیث ہے: جو شخص صبح سویرے نہار منہ سات عجوہ کھجور کھائے اس پر اس دن زہر اور جادو اثر نہ کرے گا۔
دیکھئے: [بخاري 5445] و [مسلم 2047] ۔
مستشرقین نے اس حدیث پر اعتراض کیا کہ اس کھجور میں ایسا مادہ تو ہو سکتا ہے جس پر زہر اثر نہ کرے لیکن جادو کا اس سے کیا تعلق ہے۔
اس کے جواب میں شیخ مطصفیٰ السباعی رحمہ اللہ نے «السنة و مكانتها» میں بڑی قیمتی اور دلچسپ بحث لکھی ہے جس میں ثابت کیا گیا ہے کہ جدید سائنس نے بھی اس کو تسلیم کیا کہ کھجور میں ایسا مادۂ قاتلہ موجود ہے جو زہر کا اثر ختم کردیتا ہے، جہاں تک جادو کا تعلق ہے تو آدمی کا ایمان و یقین اس پر ہوگا کہ یہ رسول الهدی طبیبِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے جو اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتے تھے، اور یہ الله تعالیٰ کی طرف سے الہام ہے، اس یقین و ایمان سے جو شخص بھی صبح سویرے سات کھجور (عجوہ) کھائے گا اس پر سو فیصدی زہر اور جادو کا اثر نہ ہوگا۔
سماحۃ الشيخ ابن باز رحمہ اللہ کا عمل اس حدیث پر بھی تھا، فجر کی نماز اور دروس سے فارغ ہو کر جب اپنے گھر تشریف لاتے تو سب سے پہلے سات کھجور کھا کر اس پر دودھ کا ناشتہ کرتے تھے۔
اور موصوف کا کہنا تھا کہ یہ فائدہ مدینہ طیبہ کی ہر قسم کی کھجور میں موجود ہے کیوں کہ بعض روایات میں مدینہ کی عام کھجور کا ذکر ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لضعف عباد بن منصور ولكن الحديث صحيح
حدیث نمبر: 11453
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ إِيَاسٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وأبى سعيد الخدري , قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْكَمْأَةُ مِنَ الْمَنِّ، وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ، وَالْعَجْوَةُ مِنَ الْجَنَّةِ، وَهِيَ شِفَاءٌ مِنَ السُّمِّ".
حضرت جابر رضی اللہ عنہ اور ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کھنبی بھی " من " کا ایک جزو ہے اور اس کا پانی آنکھوں کے لئے باعث شفاء ہے اور عجوہ جنت کی کھجور ہے اور وہ زہر سے بھی شفاء دے دیتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11453]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لاضطرابه وضعف شهر بن حوشب
ترقیم عوامۃ: 24164 ترقیم الشثری: -- 25246
حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ، عن عمر بن حسين ، عن رجل من ولد حذيفة ، عن عامر قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: الكماة من المن، وماؤها شفاء للعين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عمرو).
(٢) في [أ، جـ، ز، ط، هـ]: (حسين)، وزاد بعدها في [جـ، ز]: (عن)، وانظر ترجمته في: التاريخ الكبير (٦/ ١٤٧)، والجرح والتعديل (٦/ ١٠٣)، والثقات (٧/ ١٧١)، والإكمال (١/ ٣٠٥)، وتعجيل المنفعة (١/ ٢٩٧ [٧٦٨]).
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [ز]: (للعين).
(٥) مرسل، عامر تابعي.
حضرت عامر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کھمبی منّ میں سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25246]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 24164»
حدیث نمبر: 6074
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهِ أَكْمُؤٌ، فَقَالَ: " هَؤُلاءِ مِنَ الْمَنِّ، وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں کھمبی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ (بنی اسرائیل پر نازل ہونے والے) من کا حصہ ہے اور اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفاء ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الطب/حدیث: 6074]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6074، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6644، 11265، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3453 م، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1348، والبزار فى (مسنده) برقم:، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 24162» «رقم طبعة با وزير 6042»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الضعيفة» تحت الحديث (2918). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري