الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4610. الكبائر: الإشراك بالله وقذف المحصنة وقتل النفس المؤمنة والفرار يوم ....
کبیرہ گناہ یہ ہیں: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، پاک ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 4602 (کل: 25 مقامات، 13 کتب)
صحیح بخاری: 6273
صحیح مسلم: 260
الادب المفرد: 8
صحیح الادب المفرد: 6
اللؤلؤ والمرجان: 55
المعجم الکبیر للطبرانی: 12967
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3567
المعجم الاوسط: 5709
1 تا 10
حدیث نمبر: 4602
«الكبائر: الإشراك بالله وقذف المحصنة وقتل النفس المؤمنة والفرار يوم الزحف وأكل مال اليتيم وعقوق الوالدين المسلمين وإلحاد بالبيت قبلتكم أحياء وأمواتا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کبیرہ گناہ یہ ہیں: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، پاک دامن عورت پر تہمت لگانا، کسی مومن جان کو قتل کرنا، جہاد کے میدان سے بھاگنا، یتیم کا مال کھانا، مسلمان والدین کی نافرمانی کرنا، اور اس گھر (خانہ کعبہ) کی حرمت میں کجروی کرنا جو زندگی اور موت، دونوں حالتوں میں تمہارا قبلہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4602]
”کبیرہ گناہ یہ ہیں: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، پاک دامن عورت پر تہمت لگانا، کسی مومن جان کو قتل کرنا، جہاد کے میدان سے بھاگنا، یتیم کا مال کھانا، مسلمان والدین کی نافرمانی کرنا، اور اس گھر (خانہ کعبہ) کی حرمت میں کجروی کرنا جو زندگی اور موت، دونوں حالتوں میں تمہارا قبلہ ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 4602]
تخریج الحدیث: «(حسن) [هق] عن ابن عمرو. الإرواء 690.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 6273
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَكْبَرِ الْكَبَائِرِ؟"، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ".
ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا، کہا ہم سے بشر بن مفضل نے بیان کیا، کہا ہم سے سعید بن ایاس جریری نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن ابی بکرہ نے اور ان سے ان کے باپ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہ کی خبر نہ دوں۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کیوں نہیں یا رسول اللہ! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔ [صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/حدیث: 6273]
حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سب سے بڑے گناہوں کی خبر نہ دوں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الاستئذان/حدیث: 6273]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 88 ترقیم شاملہ: -- 260
وحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي الْكَبَائِرِ، قَالَ: " الشِّرْكُ بِاللَّهِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ، وَقَوْلُ الزُّورِ ".
خالد بن حارث نے کہا: ہم سے شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبیداللہ بن ابی بکر نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کبیرہ گناہوں کے بارے میں خبر دی، آپ نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، کسی جان کو (ناحق) قتل کرنا اور جھوٹ بولنا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 260]
حضرت انس رضی اللہ عنہ کبائر کے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، کسی جان کو (ناحق) قتل کرنا اور جھوٹ بولنا (بڑا کبیرہ گناہ ہے)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 260]
ترقیم فوادعبدالباقی: 88
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في كتاب الشهادات، باب: ما قيل في شهادة الزور وكتمان الشهادة برقم (2510) وفى الادب، باب: عقوق الولدين من الكبائر برقم (5632) وفي الديات، باب: قول الله تعالى: ﴿وَمَنْ أَحْيَاهَا﴾ برقم (6477) والترمذى في ((جامعه)) في البيوع، باب: ما جاء في التغليظ في الكذب والزور ونحوه۔ وقال: حدیث انس حديث حسن صحیح غریب برقم (1207) وفي التفسير، باب: ومن سورة النساء وقال: هذا حديث حسن غریب صحیح برقم (3018) والنسائي في ((المجتبى))88/7-89 فى التحريم، باب: ذكر الكبرياء وفى القسامة، باب: تاويل قول الله عز وجل: ﴿ وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا ﴾ 63/7 - انظر ((التحفة)) برقم (1077)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 8
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ مِخْرَاقٍ قَالَ: حَدَّثَنِي طَيْسَلَةُ بْنُ مَيَّاسٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّجَدَاتِ، فَأَصَبْتُ ذُنُوبًا لاَ أَرَاهَا إِلاَّ مِنَ الْكَبَائِرِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا هِيَ؟ قُلْتُ: كَذَا وَكَذَا، قَالَ: لَيْسَتْ هَذِهِ مِنَ الْكَبَائِرِ، هُنَّ تِسْعٌ: الإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ نَسَمَةٍ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَةِ، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَإِلْحَادٌ فِي الْمَسْجِدِ، وَالَّذِي يَسْتَسْخِرُ، وَبُكَاءُ الْوَالِدَيْنِ مِنَ الْعُقُوقِ. قَالَ لِي ابْنُ عُمَرَ: أَتَفْرَقُ النَّارَ، وَتُحِبُّ أَنْ تَدْخُلَ الْجَنَّةَ؟ قُلْتُ: إِي وَاللَّهِ، قَالَ: أَحَيٌّ وَالِدُكَ؟ قُلْتُ: عِنْدِي أُمِّي، قَالَ: فَوَاللَّهِ لَوْ أَلَنْتَ لَهَا الْكَلاَمَ، وَأَطْعَمْتَهَا الطَّعَامَ، لَتَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ مَا اجْتَنَبْتَ الْكَبَائِرَ.
طیسلہ بن میاس کہتے ہیں کہ میں خارجیوں کے ساتھ تھا، مجھ سے کچھ گناہ سرزد ہو گئے جنہیں میں کبیرہ گناہ سمجھتا تھا۔ میں نے ان کا ذکر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کیا تو انہوں نے کہا: وہ کیا ہیں؟ میں نے کہا: فلاں فلاں۔ انہوں نے فرمایا: یہ کبیرہ نہیں ہیں، کبیرہ تو صرف نو ہیں: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، (ناحق) کسی جان کو قتل کرنا، میدان جنگ سے بھاگنا، کسی پاک دامن عورت پر تہمت لگانا، سود کھانا، یتیم کا مال ہتھیانا، مسجد میں خلاف شرع کام کرنا، کسی سے ٹھٹھا مذاق کرنا، والدین کی نافرمانی کر کے انہیں رلانا۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے کہا: کیا تو آگ سے ڈرتا اور جنت میں داخل ہونا پسند کرتا ہے؟ میں نے کہا: ہاں اللہ کی قسم! انہوں نے فرمایا: کیا تیرے والدین زندہ ہیں؟ میں نے کہا: میری ماں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! اگر تو اس سے نرمی سے گفتگو کرے گا، اور اسے کھانا کھلائے گا، اور کبیرہ گناہوں سے بھی بچتا رہے گا تو ضرور جنت میں داخل ہو گا۔ [الادب المفرد/كتاب الوالدين/حدیث: 8]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» الصحيحة: 2898
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6
6/8 - (صحيح الإسناد.) عن طَيْسَلَةُ بْنُ مَيَّاسٍ (1) قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّجَدَاتِ (2) ، فَأَصَبْتُ ذُنُوبًا لَا أَرَاهَا إِلَّا مِنَ الْكَبَائِرِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِابْنِ عُمَرَ. قَالَ: مَا هِيَ؟ قُلْتُ: كَذَا وَكَذَا. قَالَ: لَيْسَتْ هَذِهِ مِنَ الْكَبَائِرِ، هُنَّ تِسْعٌ: الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ نَسَمَةٍ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَةِ، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَإِلْحَادٌ فِي الْمَسْجِدِ، وَالَّذِي يَسْتَسْخِرُ (3) ، وَبُكَاءُ الْوَالِدَيْنِ مِنَ الْعُقُوقِ، قَالَ: لِي ابْنُ عُمَرَ: أَتَفْرَقُ (4) النَّارَ، وَتُحِبُّ أَنْ تَدْخُلَ الْجَنَّةَ؟ قُلْتُ: إي، والله! قال: أحيٌّ والداك؟ قُلْتُ: عِنْدِي أُمِّي. قَالَ: فَوَاللَّهِ! لَوْ أَلَنْتَ لَهَا الْكَلَامَ، وَأَطْعَمْتَهَا الطَّعَامَ، لَتَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ مَا اجْتَنَبْتَ الكبائر.
طیسلہ بن میاس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: میں نجدہ بن عامر خارجی کے پیروکار کے ساتھ تھا، (یہ خارجیوں کی ایک جماعت ہے) میں نے ایسے گناہوں کا ارتکاب کیا جن کو میں کبائر ہی خیال کرتا ہوں، تو میں نے اس کا تذکرہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کیا تو انہوں نے پوچھا: وہ کون کون سے گناہ ہیں؟ میں نے کہا: ایسے ایسے، انہوں نے کہا: یہ کبائر نہیں ہیں۔ وہ تو نو ہیں: اللہ کے ساتھ شریک کرنا، کسی جان کو قتل کرنا، جنگ سے فرار ہونا، پاکدامن عورت پر بدکاری کی تہمت لگانا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، مسجد میں کفر (بےدینی) کا ارتکاب کرنا، وہ آدمی جو (دین کا) مذاق اڑاتا ہے، والدین کا (بیٹے کی) نافرمانی کی وجہ سے رونا۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھ سے کہا: کیا تم جہنم سے ڈرتے ہو اور چاہتے ہو جنت میں داخل ہو جاؤ؟ میں نے کہا: ہاں اللہ کی قسم۔ پوچھا: کیا تمہارے والدین زندہ ہیں؟ میں نے کہا: میرے پاس میری والدہ ہیں۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! اگر تو اس کے ساتھ نرمی کے ساتھ بولے: اور اس کو کھانا کھلائے تو تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے جب تک کبیرہ گناہوں سے بچو گے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 6]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح الإسناد .» الصحيحة: 2898
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
حدیث نمبر: 55
55 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْكَبائِرِ قَالَ: الإِشْراكُ بِاللهِ، وَعُقوقُ الْوالِدَيْنِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ، وَشَهادَةُ الزّورِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کبیرہ گناہوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، کسی کی جان لینا اور جھوٹی گواہی دینا۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 55]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 52 كتاب الشهادات: 10 باب ما قيل في شهادة الزور»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 232
232. عن أنس، قال: سُئل النّبيّ صلى الله عليه وسلم عن الكبائر قال: الإشراك بالله، وعقوق الوالدين، وقتل النّفس، وشهادة الزّور.
وفي رواية: قول الزّور.
وفي رواية: قول الزّور.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الشّهادات (2653)، ومسلم في الإيمان (88) كلاهما من طريق شعبة، عن عبيد الله بن أبي بكر بن أنس، عن أنس، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 6744
6744- عن أنس قال: سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن الكبائر قال: الإشراك بالله، وعقوق الوالدين، وقتل النفس، وشهادة الزور.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الشهادات (2653) ومسلم في الإيمان (144:88) كلاهما من طريق شعبة، أخبرنا عبيد الله بن أبي بكر بن أنس، عن أنس، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 12923
12923- عن أنس قال: سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن الكبائر. قال: الإشراك بالله، وعقوق الوالدين، وقتل النفس، وشهادة الزور.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الشهادات (2653)، ومسلم في الإيمان (144:88) كلاهما من طريق شعبة، أخبرنا عبيدالله بن أبي بكر بن أنس، عن أنس، فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 6724
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَرُّوذِيُّ، ثنا أَيُّوبُ، عَنْ طَيْسَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ وَهُوَ فِي أَصْلِ الْأَرَاكِ يَوْمَ عَرَفَةَ، وَهُوَ يَنْضَحُ عَلَى رَأْسِهِ الْمَاءَ وَوَجْهِهِ، فَقُلْتُ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللهُ، حَدِّثْنِي عَنِ الْكَبَائِرِ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْكَبَائِرُ: الْإِشْرَاكُ بِاللهِ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَةِ" فَقُلْتُ: أَقَتْلُ الدَّمِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَرَغْمًا، وَقَتْلُ النَّفْسِ الْمُؤْمِنَةِ، وَالْفِرَارُ يَوْمَ الزَّحْفِ، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ الْمُسْلِمَيْنِ، وَإِلْحَادٌّ بِالْبَيْتِ الْحَرَامِ قِبْلَتِكُمْ أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا".
طیسلہ بن علی کہتے ہیں کہ میں نے عرفہ کے دن سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا جبکہ وہ پیلو کے درخت کی جڑ کے پاس اپنے سر اور چہرے پر پانی چھڑک رہے تھے، میں نے ان سے کہا: اللہ آپ پر رحم کرے، مجھے کبیرہ گناہوں کے بارے میں حدیث بیان کریں۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کبائر اللہ کے ساتھ شرک کرنا ہے اور پاکدامنہ پر تہمت لگانا ہے۔“ میں نے کہا: کیا کسی کو قتل کرنا (بھی کبیرہ گناہ ہے)؟ تو انہوں نے کہا: ”ہاں، تیرے نہ چاہنے پر بھی، اور مومن نفس کو قتل کرنا، میدانِ جنگ سے بھاگنا، یتیم کا مال کھانا، مسلمان والدین کی نافرمانی کرنا اور بیت الحرام کی حرمت کو پامال کرنا، حالانکہ وہ تمہارے زندوں اور مردوں کا قبلہ ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6724]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابن جرير»
الحكم على الحديث:
ضعيف