الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5157. لقنوا موتاكم لا إله إلا الله فإن نفس المؤمن تخرج ....
اپنے مرنے والوں کو لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (اللہ کے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5149 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5149
بلوغ المرام: 428
المعجم الکبیر للطبرانی: 10379
حدیث نمبر: 5149
«لقنوا موتاكم لا إله إلا الله فإن نفس المؤمن تخرج رشحا ونفس الكافر تخرج من شدقه كما تخرج نفس الحمار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنے مرنے والوں کو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) کی تلقین کرو، کیونکہ مومن کی جان پسینے کی طرح آسانی سے نکلتی ہے، اور کافر کی جان اس کے جبڑے سے اس طرح نکلتی ہے جیسے گدھے کی جان نکلتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5149]
”اپنے مرنے والوں کو «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) کی تلقین کرو، کیونکہ مومن کی جان پسینے کی طرح آسانی سے نکلتی ہے، اور کافر کی جان اس کے جبڑے سے اس طرح نکلتی ہے جیسے گدھے کی جان نکلتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5149]
تخریج الحدیث: «(حسن) [طب] عن ابن مسعود. الصحيحة 2151.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 428
وعن أبي سعيد وأبي هريرة رضي الله عنهما قالا: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لقنوا موتاكم لا إله إلا الله» . رواه مسلم والأربعة.
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی کہ رسول اللہ صلی اللہ وسلم نے فرمایا ”قریب المرگ آدمی کو «لا إله إلا الله» کی تلقین کرو۔“ اسے مسلم اور چاروں یعنی ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 428]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي سَعِيدٍ» ابو سعید – «وَأَبِي هُرَيْرَةَ» اور ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَا» ان دونوں نے کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَقِّنُوا» تلقین کرو – «مَوْتَاكُمْ» اپنے مرنے والوں کو – «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم – «وَالْأَرْبَعَةُ» اور چاروں (اصحاب السنن) نے۔
اور سیدنا ابو سعید (خدری) اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے قریب الموت لوگوں کو لا إله إلا الله کی تلقین کرو۔“ اسے مسلم اور چاروں (اصحاب السنن) نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 428]
اور سیدنا ابو سعید (خدری) اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان دونوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے قریب الموت لوگوں کو لا إله إلا الله کی تلقین کرو۔“ اسے مسلم اور چاروں (اصحاب السنن) نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 428]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجنائز، باب تلقين الموتي لاإله إلا الله، حديث:916، وأبوداود، الجنائز، حديث:3117، والترمذي، الجنائز، حديث:976، والنسائي، الجنائز، حديث:1827، وابن ماجه، الجنائز، حديث:1444، 1445.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10379
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ صَاحِبُ الْبَصْرِيِّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَفَعَهُ قَالَ: لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ؛ فَإِنَّ نَفْسَ الْمُؤْمِنِ تَخْرُجُ رَشْحًا، وَنَفْسَ الْكَافِرِ تَخْرُجُ مِنْ شِدْقِهِ، كَمَا تَخْرُجُ نَفْسُ الْحِمَارِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے مرنے والوں کو ”لا الہ الا اللہ“ کی تلقین کرو، کیونکہ مومن کی روح پسینے کی طرح (آسانی سے) نکلتی ہے، اور کافر کی روح اس کے جبڑے سے (مشقت کے ساتھ) نکلتی ہے، جیسے گدھے کی روح نکلتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10379]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 189، حدیث 10417»