الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
551. إذا رأى أحدكم الرؤيا يحبها فإنما هي من الله فليحمد ....
جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جسے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 550 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 550
مسند احمد: 22644
حدیث نمبر: 550
«إذا رأى أحدكم الرؤيا يحبها فإنما هي من الله فليحمد الله عليها وليحدث بها، وإذا رأى غير ذلك مما يكره فإنما هي من الشيطان فليستعذ بالله من شرها ولا يذكرها لأحد فإنها لا تضره»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جسے وہ پسند کرتا ہو، تو وہ یقیناً اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے، اسے چاہیے کہ اس پر اللہ کی حمد بیان کرے اور اسے (دوسروں سے) بیان کرے۔ اور جب وہ اس کے برعکس کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو، تو وہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے، اسے چاہیے کہ وہ اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے اور کسی سے اس کا ذکر نہ کرے، تو وہ خواب اسے ہرگز کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 550]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خ هـ] عن أبي سعيد2. تخريج الترغيب 2/262.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 22644
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سَمِعَ أَبَا قَتَادَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ، فَلْيَبْصُقْ عَنْ شِمَالِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا , فَإِنَّهَا لَنْ تَضُرَّهُ" .
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں اور برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں اس لئے جو شخص کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کسی کے سامنے اسے بیان نہ کرے بلکہ خواب دیکھ کر اپنی بائیں جانب تین مرتبہ تھتکار دے اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے، اس طرح وہ خواب اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22644]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5747، م: 2261