🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5981. من أحسن في الإسلام لم يؤاخذ بما عمل في الجاهلية ....
جو شخص اسلام لانے کے بعد اچھے عمل کرے تو ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 5973 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5973
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 339
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5973
«من أحسن في الإسلام لم يؤاخذ بما عمل في الجاهلية ومن أساء في الإسلام أخذ بالأول والآخر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اسلام لانے کے بعد اچھے عمل کرے تو اس سے زمانہ جاہلیت کے اعمال کی بازپرس نہیں ہوگی، اور جو شخص اسلام لانے کے بعد برائی کرے تو اس سے پہلے اور بعد دونوں کی بازپرس ہوگی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5973]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق هـ] عن ابن مسعود.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 339
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنُؤَاخَذُ بِمَا عَمِلْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ؟ فَقَالَ:" مَنْ أَحْسَنَ فِي الْإِسْلَامِ لَمْ يُؤَاخَذْ بِمَا عَمِلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَمَنْ أَسَاءَ مِنْكُمْ فِي الْإِسْلَامِ أُخِذَ بِمَا عَمِلَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَالْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَسِيدُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے زمانہ جاہلیت میں جو عمل کیے تھے کیا اُن کے حوالے سے ہمارا مواخذہ ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اسلام قبول کرنے کے بعد اچھے کام کرے، اُس کے اُن کاموں کا مواخذہ نہیں ہو گا، جو اُس نے زمانہ جاہلیت میں کیے تھے، اور تم میں سے جو شخص اسلام قبول کرنے کے بعد بھی برے کام کرے گا، تو اُس نے زمانہ جاہلیت میں، اور زمانہ اسلام میں، جو برے کام کیے ہوں گے، اُن (سب) کے حوالے سے اس شخص کا مواخذہ ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسید بن زید ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 339]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 73، أخرجه مسند البزار برقم: 1664»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں