🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6104. من أكل من هذه الشجرة فلا يقربنا ولا يصلين معنا
جو شخص اس پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 6095 (کل: 64 مقامات، 20 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6095، 6089، 6090، 6091، 6092، 6094، 6096
صحیح بخاری: 853
صحیح مسلم: 1252، 1256
سنن ابوداود: 3826
سنن نسائی: 708
معجم صغیر للطبرانی : 170
مشکوۃ المصابیح: 707
مسند احمد: 7610، 9545، 11084، 11583، 15014، 17741، 20302
صحیح ابن خزیمہ: 1661، 1665، 1667، 1668
اللؤلؤ والمرجان: 331
مصنف ابن ابی شیبہ: 8893، 26077
الفتح الربانی: 1354، 1355، 7316، 7324
صحیح ابن حبان: 2086، 2090
الجامع الكامل: 601، 3143، 3146، 3148، 3150، 3154، 7399، 7403، 7404، 7405
السنن الكبرى للبيهقي: 5049، 5052، 5053، 5054، 5060، 5061
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1989، 1995، 1998
المعجم الکبیر للطبرانی: 15268، 17654، 18794، 18797
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1195، 2226، 5916
المعجم الاوسط: 326، 3512، 8550
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1022
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5053
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عُمَرَ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بِبَغْدَادَ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الثُّومِ قَالَ: ثُمَّ قَالَ بَعْدُ الثُّومِ وَالْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ، فَلَا يَقْرَبْنَا فِي مَسْجِدِنَا، فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ الْإِنْسَانُ". لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي عَبْدِ اللهِ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ يَحْيَى، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے لہسن کھایا“، پھر فرمایا: ”جس نے لہسن، پیاز اور گندنا کھایا وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، کیونکہ فرشتے بھی اس سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے انسان تکلیف محسوس کرتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5053]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 564»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5054
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، وَأَبُو مُحَمَّدٍ عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَهْدِيٍّ الْقُشَيْرِيُّ الْأَصَمُّ لَفْظًا قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ فَغَلَبَتْنَا الْحَاجَةُ فَأَكَلْنَا مِنْهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ، فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسَاجِدَنَا؛ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ الْإِنْسَانُ". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ هِشَامٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیاز اور گندنا کھانے سے منع فرمایا، لیکن ضرورت کے وقت ہم اسے کھاتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس خبیث درخت سے کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے کہ فرشتے بھی اس چیز سے تکلیف محسوس کرتے ہیں جس سے انسان تکلیف محسوس کرتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5054]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر ما قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5060
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا إِسْمَاعِيلُ، أنبأ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ⦗١١٠⦘ قَالَ:" لَمْ نَعْدُ أَنْ فُتِحَتْ خَيْبَرُ وَقَعْنَا فِي تِلْكَ الْبَقْلَةِ، يَعْنِي الثُّومَ، فَأَكَلْنَا مِنْهَا أَكْلًا شَدِيدًا وَنَاسٌ جِيَاعٌ، ثُمَّ رُحْنَا إِلَى الْمَسْجِدِ فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرِّيحَ، فَقَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ شَيْئًا فَلَا يَقْرَبْنَا فِي الْمَسْجِدِ". فَقَالَ النَّاسُ: حُرِّمَتْ، حُرِّمَتْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ لَيْسَ بِي تَحْرِيمُ مَا أَحَلَّ اللهُ، وَلَكِنَّهَا شَجَرَةٌ أَكْرَهُ رِيحَهَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب خیبر فتح ہوا تو ہمیں سبزی ملی جس میں لہسن تھا تو ہم نے خوب کھایا اور بھوکے بھی تھے، پھر ہم مسجد کی طرف چلے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن کی بو محسوس کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس خبیث درخت سے کھائے وہ مسجد کے قریب نہ آئے“ تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ حرام کردیا گیا، حرام کردیا گیا۔ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! جو اللہ نے حلال قرار دیا وہ حرام نہیں۔ لیکن میں اس کو بو کی وجہ سے ناپسند کرتا ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5060]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 565»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5061
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ أَبُو هِلَالٍ الرَّاسِبِيُّ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، وَغَيْرُهُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ:" أَكَلْتُ الثُّومَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْتُ الْمَسْجِدَ وَقَدْ سُبِقْتُ بِرَكْعَةٍ، فَدَخَلْتُ مَعَهُمْ فِي الصَّلَاةِ فَوَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رِيحَهُ فَقَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهَا". فَأَتْمَمْتُ صَلَاتِي، فَلَمَّا سَلَّمْتُ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ لَمَا أَعْطَيْتَنِي يَدَكَ، فَنَاوَلَنِي يَدَهُ، فَأَدْخَلْتُهَا فِي كُمِّي حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى صَدْرِي فَوَجَدَهُ مَعْصُوبًا، فَقَالَ:" إِنَّ لَكَ عُذْرًا، أَوْ أَرَى لَكَ عُذْرًا".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں لہسن کھایا، پھر میں مسجد میں آیا تو نماز کی ایک رکعت ہو چکی تھی، میں نماز میں شامل ہو گیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اس خبیث درخت سے کھائے وہ ہماری نماز کی جگہ کے قریب نہ آئے جب تک اس کی بو ختم نہ ہو جائے۔“ میں نے نماز پوری کی، جب میں نے سلام پھیرا تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ مجھے پکڑائیں گے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ مجھے پکڑا دیا تو میں نے اسے اپنی قمیص کی آستین میں داخل کر کے اپنے سینے تک لے گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پٹی بندھی ہوئی پائی تو فرمایا: ”تیرا عذر ہے۔“ یا فرمایا: ”میں سمجھتا ہوں کہ تیرا عذر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5061]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ احمد 4/252»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1989
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ فَنَزَلْنَا فِي مَكَانٍ كَثِيرِ الثُّومِ، وَإِنَّ أُنَاسًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَصَابُوا مِنْهُ، ثُمَّ جَاءُوا إِلَى الْمُصَلَّى يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَاهُمْ عَنْهَا، ثُمَّ جَاءُوا بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى الْمُصَلَّى فَوَجَدَ رِيحَهَا مِنْهُمْ فَقَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو الزَّيَّاتِ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ہم نے ایک ایسی جگہ پر پڑاؤ کیا جہاں لہسن بہت زیادہ تھا مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے اسے حاصل کیا جب وہ لوگ نماز کی جگہ پر آئے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کریں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا پھر اس کے بعد جب وہ لوگ نماز ادا کرنے کی جگہ پر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان لوگوں سے لہسن کی بو محسوس ہوئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اس درخت میں سے کھایا ہو وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوالزیات ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1989]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1995
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبَّنَ مَسَاجِدَنَا - يَعْنِي الثُّومَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اس درخت میں سے کھائے وہ ہماری مساجد کے قریب ہرگز نہ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد لہسن تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے معجم کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1995]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8545»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1998
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ أَنَّهُ غَزَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ فَوَجَدُوا فِي جِنَانِهَا بَصَلًا وَثُومًا فَأَكَلُوا مِنْهُ وَهُمْ جِيَاعٌ، فَلَمَّا رَاحَ النَّاسُ إِلَى الْمَسْجِدِ إِذَا رِيحُ الْمَسْجِدِ بَصَلٌ وَثُومٌ، قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْخَبِيثَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّا".
قُلْتُ: فَذَكَرَهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ خیبر میں شرکت کی ان لوگوں کو راستے میں پیاز اور لہسن ملا لوگوں نے اسے کھانا شروع کر دیا کیونکہ وہ بھوکے تھے جب لوگ نماز کی مخصوص جگہ کی طرف آئے تو مسجد میں سین اور پیاز کی بو پھیل گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس خبیث درخت میں سے کھائے وہ ہمارے قریب ہرگز نہ آئے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے ایک طویل حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1998]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6089
«من أكل من هذه البقلة: الثوم والبصل والكراث فلا يقربنا في مساجدنا فإن الملائكة تتأذى مما يتأذى منه بنوآدم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص ان ترکاریوں میں سے کچھ کھائے: لہسن، پیاز یا گندنا، تو وہ ہماری مسجدوں میں ہمارے قریب نہ آئے، کیونکہ فرشتوں کو بھی اسی چیز سے تکلیف ہوتی ہے جس سے بنی آدم کو ہوتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6089]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م ت ن] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6090
«من أكل من هذه الشجرة الخبيثة شيئا فلا يقربنا في المسجد: يا أيها الناس إنه ليس لي تحريم ما أحل الله ولكنها شجرة أكره ريحها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس بدبودار پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ مسجد میں ہمارے قریب نہ آئے۔ اے لوگو! میرے لیے یہ جائز نہیں کہ میں اس چیز کو حرام کروں جسے اللہ نے حلال کیا ہے، لیکن یہ ایک ایسا پودا ہے جس کی بو مجھے ناپسند ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6090]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6091
«من أكل من هذه الشجرة الخبيثة فلا يقربن مسجدنا فإن الملائكة تتأذى مما يتأذى منه الإنس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اس بدبودار پودے میں سے کچھ کھائے تو وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، کیونکہ فرشتوں کو بھی اسی چیز سے تکلیف ہوتی ہے جس سے انسانوں کو ہوتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6091]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق] عن جابر الإرواء 547.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں