🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6147. من تبع جنازة مسلم أيمانا واحتسابا وكان معها حتى يصلي ....
جو شخص ایمان اور طلبِ اجر کی نیت سے کسی ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 6138 (کل: 19 مقامات، 10 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6138، 6136
سنن نسائی: 1942
مسند احمد: 4650، 11152، 11218، 16798، 18596
مصنف ابن ابی شیبہ: 11964، 11971، 11973
الفتح الربانی: 3138، 3140، 3142
الجامع الكامل: 3674
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4137
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 810
المعجم الاوسط: 1664
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1897
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3138
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً يُصَلِّي عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنِ انْتَظَرَهَا حَتَّى يُفْرَغَ مِنْهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ) )
سیّدنا عبد اللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جوآدمی نماز جنازہ پڑھنے تک میت کے ساتھ رہتا ہے اسے ایک قیراط اجر ملتا ہے اور جو شخص انتظار کرتا ہے، یہاں تک کہ اس کے دفن سے فارغ ہو جاتا ہے تو اس کو دو قیراط ثواب ملتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3138]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 4/55، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16798، 20575 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16921»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ أخرجه النسائي: 4/55
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3140
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ جَاءَ جَنَازَةً فِي أَهْلِهَا فَتَبِعَهَا حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ مَضَى مَعَهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ مِثْلُ أُحُدٍ) )
سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اہل میت کے ہاں جائے، پھر نمازجنازہ پڑھنے تک میت کے ساتھ رہے تو اسے ایک قیراط اور جو (دفن تک) اس کے ساتھ رہے، اسے ثواب کے دو قیراط ملیں گے، (ایک قیراط) احد پہاڑ کی مثل ہوتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3140]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه البزار: 824، وابن ابي شيبة: 3/ 321، والطحاوي في ’’شرح مشكل الآثار‘‘: 1258، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11152، 11218، 11920 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11942»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه البزار: 824
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3142
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا وَيُفْرَغَ مِنْهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ، وَمَنْ تَبِعَ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! لَهُوَ أَثْقَلُ فِي مِيزَانِهِ مِنْ أُحُدٍ) )
سیّدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میت کے ساتھ جائے (اور اس کے ساتھ ہی رہے) یہاں تک کہ نماز جنازہ اور (تدفین) سے فارغ ہو جائے تو اس کے دو قیراط اجر ہو گا اور جو آدمی اس کے ساتھ جائے، یہاں تک کہ اس پر نماز سے فارغ ہوا جائے، اس کے لیے ایک قیراط اجر ہو گا۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے! یہ قیراط اس شخص کے ترازو میں احد پہاڑ سے بھی بھاری ہو گا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3142]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، حجاج بن أرطاة قد توبع أخرجه ابن ماجه: 1541، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21201 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21520»
وضاحت: فوائد: … اس باب کی احادیث میں میت کے ساتھ جانے، نماز جنازہ پڑھنے اور تدفین تک ساتھ رہنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے، تمام احادیث اپنے مفہوم میں واضح ہیں، ان احادیث کا مفہوم یہ ہے کہ نماز جنازہ پڑھ کر واپس آ جانے والے کو اجر و ثواب کا ایک قیراط اور نماز کے بعد تدفین کے مراحل سے فارغ ہونے کے بعد آنے والے کو دو قیراط ملیں گے۔ ”قیراط“ تھوڑی مقدار کے ایک وزن کا نام تھا، جودرہم کے بارہویں حصے کے برابر تھا، اِن احادیث میں مذکورہ قیراط سے مراد یہ نہیں ہے، اس کی مقدار کتنی ہے؟ اس کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود وضاحت کر دی ہے۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3674
3674. عن أبي سعيد الخدري عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: من جاء إلى جنازة فمشى معها من أهلها حتى يُصلَّى عليها فله قيراط، ومن انتظر حتى تُدفن، أو يُفرغ منها فله قيراطان مثل أُحد.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الإمام أحمد (11218) عن سليمان بن داود، حدثنا وُهيب، عن عمرو بن يحيى الأنصاري.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4137
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَحِمَهُ اللَّهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهَا فَإِنَّ لَهُ قِيرَاطًا". فَسُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْقِيرَاطِ فَقَالَ:" مِثْلُ أُحُدٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جنازے کے ساتھ جاتا ہے یہاں تک کہ اس کی نماز جنازہ ادا کرتا ہے، تو اسے ایک قیراط ملتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیراط کے بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: احد پہاڑ کی مانند ہوتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4137]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4636»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6136
«من تبع جنازة حتى يفرغ منها فله قيراطان فإن رجع قبل أن يفرغ منها فله قيراط»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص جنازے کے ساتھ اس وقت تک چلے جب تک اس سے فارغ نہ ہو جائے تو اسے دو قیراط ملتے ہیں، اور اگر وہ فارغ ہونے سے پہلے واپس چلا جائے تو اسے ایک قیراط ملتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6136]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن عبد الله بن مغفل. أحكام الجنائز ص 68: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 810
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُنْعِمِ الْبَصْرِيُّ ، عَنْ أَبِي مَوْدُودٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ الْخَرَّاطِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ مَشَى مَعَهَا حَتَّى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے نمازِ جنازہ پڑھی تو اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے، اور جو جنازے کے ساتھ چلا یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا گیا تو اس کے لیے دو قیراط اجر ہیں۔“
[المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجنائز/حدیث: 810]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10834، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2996، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1897»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1664
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: نَا عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ بُرْدٍ أَخِي يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا، كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ قِيرَاطٌ، وَمَنْ مَشَى مَعَ الْجِنَازَةِ حَتَّى تُدْفَنَ، كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ قِيرَاطَانِ، وَالْقِيرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ. I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْبَرَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبْثَرٌ I ".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جنازے کے پیچھے جائے، پھر اس پر نماز پڑھے، تو اس کے لیے اجر کا ایک قیراط ہے، اور جو جنازے کے ساتھ چلے یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا جائے، تو اس کے لیے اجر کے دو قیراط ہیں، اور قیراط احد (پہاڑ) کی مانند ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے روایت کرنے میں عبثر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1664]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «المجتبى» برقم: 1939 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2078، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18895، 18896، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11742، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1264، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7998»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1897
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ مَشَى مَعَهَا حَتَّى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے نمازِ جنازہ پڑھی اس کے لیے ایک قیراط (اجر) ہے، اور جو جنازے کے ساتھ چلا یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا گیا تو اس کے لیے دو قیراط ہیں۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1897]
تخریج الحدیث: «إسناد أبي يعلى: سهل بن زنجلة عن عبد المنعم البصري عن أبي مودود عن حميد الخراط عن زيد بن ثابت؛ عبد المنعم بن نعيم البصري: متروك (محقق المطالب 810)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10834، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2996»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ عبد المنعم البصري متروك، وأصله في الصحيحين من حديث أبي هريرة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں