الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6359. من صلى صلاتنا واستقبل قبلتنا وأكل ذبيحتنا فذاكم المسلم الذي ....
جس نے ہماری نماز پڑھی، ہمارے قبلے کی طرف رخ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 6350 (کل: 6 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6350
حدیث نمبر: 6350
«من صلى صلاتنا واستقبل قبلتنا وأكل ذبيحتنا فذاكم المسلم الذي له ذمة الله وذمة رسوله فلا تخفروا الله في ذمته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس نے ہماری نماز پڑھی، ہمارے قبلے کی طرف رخ کیا اور ہماری ذبح کی ہوئی چیز کھائی تو وہی مسلمان ہے جسے اللہ اور اس کے رسول کی پناہ حاصل ہے، پس اللہ کی پناہ میں کسی کے ساتھ خیانت نہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6350]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ ن] عن أنس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 64
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمُنْذِرِ بْنِ سَاوَى:" مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَاكُمُ الْمُسْلِمُ، لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ، وَلَمْ أَرَ أَحَدًا ذَكَرَهُ، وَهُوَ أَيْضًا مِنْ رِوَايَةِ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مندر بن ساویٰ کو خط میں یہ لکھا تھا: ”جو شخص ہماری نماز ادا کرے، اور وہ ہمارا ذبیحہ کھائے، تو وہ مسلمان شمار ہو گا، اور اُس کے لئے اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ (ثابت) ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ادریس حلوانی ہے، (علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا، نیز یہ روایت ابوعبیدہ نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے نقل کی ہے، حالانکہ انہوں (یعنی ابوعبیدہ) نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 64]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 65
وَعَنْ جُنْدُبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا، فَذَاكَ الْمُسْلِمُ، لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ التَّمَّارُ لَمْ أَقِفْ لَهُ عَلَى تَرْجَمَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ التَّمَّارُ لَمْ أَقِفْ لَهُ عَلَى تَرْجَمَةٍ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص ہماری نماز ادا کرے، اور ہمارے قبلہ کی طرف رُخ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے، وہ مسلمان شمار ہو گا، اُس کے لیے اللہ کا، اور اُس کے رسول کا ذمہ (ثابت) ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عبید بن عبیدہ تمار، نامی راوی کے حالات سے میں واقف نہیں ہو سکا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 65]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عبید بن عبیدہ تمار، نامی راوی کے حالات سے میں واقف نہیں ہو سکا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 65]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1669»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1656
ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ التَّمَّارُ ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي السَّوَّارِ ، عَنْ جُنْدُبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا، وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا، فَذَاكَ الْمُسْلِمُ لَهُ ذِمَّةُ اللهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ ".
ابوالسوار عدوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہماری طرح نماز پڑھے، ہمارے قبلے کی طرف رخ کرے، اور ہمارا ذبیحہ کھائے، وہی مسلمان ہے، اس کے لیے اللہ اور اس کے رسول کی ذمہ داری ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1656]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 162، حدیث 1669»
حدیث نمبر: 10253
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُنْذِرِ بْنِ سَاوَى: مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا، وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا، فَذَاكُمُ الْمُسْلِمُ، لَهُ ذِمَّةُ اللهِ وَذِمَّةُ الرَّسُولِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منذر بن ساویٰ کو لکھا: جس نے ہماری نماز پڑھی، ہمارے قبلے کی طرف رخ کیا، اور ہمارا ذبیحہ کھایا، تو وہی مسلمان ہے، اسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ داری حاصل ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10253]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 152، حدیث 10291»
حدیث نمبر: 17964
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِدْرِيسَ الْحُلْوَانِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: كَتَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُنْذِرِ بْنِ سَاوَى: مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا، وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَاكُمُ الْمُسْلِمُ، لَهُ ذِمَّةُ اللهِ، وَذِمَّةُ الرَّسُولِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منذر بن ساوی کی طرف لکھا: ”جو ہماری طرح نماز پڑھے، ہمارے قبلے کی طرف رخ کرے، اور ہمارا ذبیحہ کھائے، وہی مسلمان ہے، اسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذمہ داری (پناہ) حاصل ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17964]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 355، حدیث 839»