🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. أتاني جبريل فبشرني أنه من مات من أمتك لا يشرك ....
میرے پاس جبریل آئے اور انہوں نے مجھے خوشخبری دی ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 64 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 64
المعجم الکبیر للطبرانی: 17245
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 64
«أتاني جبريل فبشرني أنه من مات من أمتك لا يشرك بالله شيئا دخل الجنة فقلت: وإن زنى وإن سرق؟ فقال: وإن زنى وإن سرق»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے پاس جبریل آئے اور انہوں نے مجھے خوشخبری دی کہ آپ کی امت میں سے جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو، تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ میں نے پوچھا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو؟ انہوں نے جواب دیا: اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ اس نے چوری کی ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 64]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أبي ذر. الصحيحة 826.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17245
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ مُعَاذٍ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَأَرْدَفَنِي خَلْفَهُ، فَمَا مَسِسْتُ شَيْئًا أَلْيَنَ مِنْ جِلْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَا وَجَدْتُ رَائِحَةً أَطْيَبَ مِنْ رَائِحَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " يَا مُعَاذُ، هَلْ سَمِعْتَ مُنْذُ اللَّيْلَةِ حِسًّا؟ " قُلْتُ: لَا، قَالَ: " إِنَّهُ أَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي فَبَشَّرَنِي أَنَّهُ: مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي لَا يُشْرِكُ بِاللهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَفَلَا أَخْرُجُ إِلَى النَّاسِ فَأُبَشِّرَهُمْ؟ قَالَ: " دَعْهُمْ فَلْيَسْتَبِقُوا الصِّرَاطَ.
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے پیچھے سوار کر لیا، پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جلد سے زیادہ نرم کوئی چیز نہیں چھوئی، اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو سے زیادہ عمدہ کوئی خوشبو پائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ! کیا تم نے آج رات کوئی آواز سنی؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے رب کی طرف سے میرے پاس ایک آنے والا آیا اور اس نے مجھے یہ خوشخبری دی کہ میری امت میں سے جو شخص اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک ٹھہرائے بغیر مرے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں لوگوں کے پاس نکل کر انہیں یہ خوشخبری نہ سنا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں رہنے دو تاکہ وہ (نیکی کی) راہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17245]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 59، حدیث 109»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں