🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
646. إذا صلى أحدكم فلا يبصق بين يديه ولا عن يمينه ....
جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھے تو وہ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 644 (کل: 100 مقامات، 25 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 644، 438، 715، 753، 1537، 1541، 2661
صحیح بخاری: 408، 409، 410، 411، 412، 413، 414، 416، 417، 531، 1214
صحیح مسلم: 1230
سنن ابوداود: 480
سنن نسائی: 310، 726
سنن ابن ماجہ: 761
بلوغ المرام: 191
مسند اسحاق بن راہویہ: 130، 131
سنن دارمی: 1434، 1436
مشکوۃ المصابیح: 710، 746
مسند احمد: 7609، 9366، 11025، 11185، 11550، 11837، 11879، 11880، 12063، 12809، 12959، 12991، 13066، 13243، 13451، 13567، 13846، 13889، 13953، 14099
مسند الحمیدی: 745، 746، 1253
صحیح ابن خزیمہ: 874، 875، 880، 881
اللؤلؤ والمرجان: 320، 321، 323
مصنف ابن ابی شیبہ: 7649، 7651، 7652
الفتح الربانی: 1343، 1344، 1934، 1935
صحیح ابن حبان: 1783، 2267، 2268، 2269، 2270، 2271
المستدرک علی الصحیحین: 956
الجامع الكامل: 602، 3122، 3123، 3124، 3125، 3134
السنن الكبرى للبيهقي: 1201، 3592، 3593، 3595، 3596، 3597، 3599، 3601
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2004، 2009
المعجم الکبیر للطبرانی: 7777
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 975، 993، 2968، 3107، 3169، 3220، 3221
المعجم الاوسط: 2144
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1449
81 تا 90
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3599
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ لِلصَّلَاةِ فَلَا يَبْصُقْ أَمَامَهُ إِنَّهُ يُنَاجِي اللهَ مَا دَامَ فِي مُصَلَّاهُ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ فَإِنَّ عَنْ يَمِينِهِ مَلَكًا، وَلَكِنْ لِيَبْصُقْ عَنْ شِمَالِهِ أَوْ تَحْتَ رِجْلِهِ فَيَدْفِنْهَا" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ نَصْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اپنے سامنے نہ تھوکے کیونکہ وہ جب تک نماز میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے اور نہ ہی داہنی طرف تھوکے کیونکہ اس کی داہنی طرف ایک فرشتہ ہوتا ہے، بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوک لے اور اس کو دفن بھی کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3599]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 406»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3601
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ: قُرِئَ عَلَى ابْنِ وَهْبٍ أَخْبَرَكَ يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَأَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَقُولَانِ: رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُخَامَةً فِي الْقِبْلَةِ فَتَنَاوَلَ حَصَاةً فَحَكَّهَا ثُمَّ قَالَ:" لَا يَتَنَخَّمُ أَحَدُكُمْ فِي الْقِبْلَةِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ رِجْلِهِ الْيُسْرَى" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ حَرْمَلَةَ وَغَيْرِهِ، عَنِ ابْنِ وَهْبٍ وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وُجُوهٍ أُخَرَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ.
حمید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ کی دیوار میں بلغم دیکھی تو ایک کنکری لے کر اس کو کھرچ ڈالا، پھر فرمایا: ”تم میں سے کوئی بھی قبلہ کی طرف نہ تھوکے اور نہ ہی اپنی دائیں طرف بلکہ بائیں طرف یا اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوک لے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3601]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 400»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2004
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا بَصَقَ أَحَدُكُمْ فِي الْمَسْجِدِ فَلَا يَبْصُقُ عَنْ يَمِينِهِ، لَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص مسجد میں تھوک دے تو وہ اپنی دائیں طرف نہ تھوکے بلکہ وہ اپنی بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوکے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2004]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2904»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2009
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَاسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ فَرَأَى نُخَامَةً فِي الْقِبْلَةِ فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ ثُمَّ مَشَى إِلَيْهَا فَحَكَّهَا فَفَعَلَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ بِوَجْهِهِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّهُ فِي مَقَامٍ عَظِيمٍ بَيْنَ يَدَيْ رَبٍّ عَظِيمٍ، يَسْأَلُ أَمْرًا عَظِيمًا ؛ الْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ وَالنَّجَاةَ مِنَ النَّارِ، وَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّهُ يَقُومُ بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مُسْتَقْبِلَ رَبِّهِ، وَمَلَكُهُ عَنْ يَمِينِهِ وَقَرِينُهُ عَنْ يَسَارِهِ، فَلَا يَتْفُلَنَّ أَحَدُكُمْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ ثُمَّ لْيَعْرُكْ فَلْيَشْدُدْ عَرْكَهُ، فَإِنَّمَا يَعْرُكُ أُذُنَ الشَّيْطَانِ، وَالَّذِي بَعَثَنِي بِالْحَقِّ لَوْ يَنْكَشِفُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ الْحُجُبُ أَوْ يُؤْذَنُ فِي الْكَلَامِ لَشَكَا مَا يَلْقَى مِنْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے نماز شروع کی تو آپ کو قبلہ کی سمت میں تھوک لگا ہوا نظر آیا آپ نے اپنا جوتا اتارا پھر چلتے ہوئے اس کی طرف گئے اور اسے کھرچ دیا ایسا آپ نے تین مرتبہ کیا جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو آپ اپنا چرہ پھیر کر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! جب تم میں سے کوئی ایک شخص نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے عظیم پروردگار کے سامنے ایک اہم جگہ پر کھڑا ہوتا ہے، اور وہ عظیم چیز کے بارے میں مانگتا ہے، جو جنت کے ذریعے کامیابی ہے، اور جہنم سے نجات ہے، تو جب تم میں سے کوئی ایک شخص نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے، تو وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہوتا ہے، اس کا رخ اس کے پروردگار کے سامنے ہوتا ہے فرشتہ اس کے دائیں طرف ہوتا ہے، اس کا قرین اس کے بائیں طرف ہوتا ہے، تو کوئی بھی شخص اپنے سامنے کی طرف یا اپنے دائیں طرف ہرگز نہ تھوکے اسے بائیں طرف یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوکنا چاہیے اور پھر اسے (زمین کے ساتھ) مل دینا چاہیے، اور خوب اچھی طرح سے ملنا چاہیے، کیونکہ وہ دراصل شیطان کے کان کو ملتا ہے۔ اس ذات کی قسم! جس نے مجھے حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے اگر تمہارے اور اس کے درمیان موجود حجابات کو ختم کر دیا جائے یا اسے کلام کرنے کی اجازت دی جائے تو وہ اس بات کی شکایت کرے گا کہ اسے اس صورت حال کا جو سامنا کرنا پڑا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں عبیداللہ بن زحر کی علی بن یزید کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2009]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7808»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 438
«إذا تنخم أحدكم فلا يتنخمن قبل وجهه ولا عن يمينه وليبصقن عن يساره أو تحت قدمه اليسرى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی (مسجد یا نماز میں) تھوکے (یا بلغم پھینکے) تو وہ اپنے چہرے کے سامنے ہرگز نہ تھوکے اور نہ اپنی دائیں طرف تھوکے، بلکہ اسے چاہیے کہ اپنی بائیں طرف یا اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 438]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ1 هـ] عن أبي هريرة وأبي سعيد. الصحيحة 1274: حم، م.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 715
«إذا قام أحدكم إلى الصلاة فلا يبزق أمامه فإنما يناجي الله تبارك وتعالى ما دام في مصلاه، ولا عن يمينه فإن عن يمينه ملكا، وليبصق عن يساره أو تحت قدمه فيدفنها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے کھڑا ہو تو وہ اپنے آگے مت تھوکے، کیونکہ جب تک وہ اپنی جائے نماز پر ہوتا ہے، وہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے، اور نہ ہی اپنی دائیں جانب تھوکے کیونکہ اس کی دائیں جانب فرشتہ ہوتا ہے، بلکہ اسے چاہیے کہ وہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے تھوکے اور اسے (مٹی میں) دفن کر دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم خ] عن أبي هريرة. الصحيحة 1223.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 753
«إذا كان أحدكم يصلي فلا يبصق قبل وجهه فإن الله قبل وجهه إذا صلى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو تو اپنے چہرے کے سامنے نہ تھوکے، کیونکہ جب وہ نماز پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کے سامنے ہوتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 753]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك ق ن] عن ابن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1537
«إن أحدكم إذا قام في صلاته فإنه يناجي ربه وإن ربه بينه وبين القبلة فلا يبزقن أحدكم قبل قبلته ولكن عن يساره أو تحت قدمه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ تم میں سے جب کوئی شخص نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے، اور اس کا رب اس کے اور قبلے کے درمیان ہوتا ہے، لہٰذا تم میں سے کوئی شخص اپنے قبلے کی طرف ہرگز نہ تھوکے، بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے تھوکے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1537]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أنس. صحيح الترغيب 279 ابن عمر نحوه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1541
«إن أحدكم إذا كان في صلاته فإنه يناجي ربه فلا يبزقن بين يديه ولا عن يمينه، ولكن عن يساره وتحت قدمه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز میں ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے، لہٰذا وہ ہرگز اپنے سامنے اور نہ ہی اپنی دائیں جانب تھوکے، بلکہ اپنی بائیں جانب اور اپنے قدم کے نیچے تھوکے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1541]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن أنس. صحيح الترغيب 285 نحوه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2661
«أيسر أحدكم أن يبصق في وجهه؟ إن أحدكم إذا استقبل القبلة فإنما يستقبل ربه عز وجل والملك عن يمينه فلا يتفل عن يمينه ولا في قبلته وليبصق عن يساره أو تحت قدمه فإن عجل به أمر فليتفل هكذا - يعني في ثوبه -»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کے منہ پر تھوکا جائے؟ بلاشبہ جب تم میں سے کوئی قبلہ کی طرف رخ کرتا ہے تو وہ درحقیقت اپنے رب عزوجل کی طرف رخ کرتا ہے اور فرشتہ اس کی دائیں جانب ہوتا ہے، لہٰذا وہ نہ تو اپنی دائیں جانب تھوکیں اور نہ ہی قبلے کی طرف، بلکہ وہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے تھوکیں، اور اگر کوئی عجلت والا معاملہ ہو تو وہ اس طرح تھوک دے—یعنی اپنے کپڑے میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2661]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [د] عن أبي سعيد. صحيح أبي داود 499.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں