الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6497. من كان له ثلاث بنات فصبر عليهن وأطعمهن وسقاهن وكساهن ....
جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر صبر ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 6488 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن ترمذی: 1913
حدیث نمبر: 6488
«من كان له ثلاث بنات فصبر عليهن وأطعمهن وسقاهن وكساهن من جدته كن له حجابا من النار يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر صبر کرے اور اپنی حیثیت کے مطابق انہیں کھلائے، پلائے اور پہنائے تو وہ قیامت کے دن اس کے لیے آگ سے بچاؤ کی آڑ بن جائیں گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6488]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هـ] عن عقبة بن عامر. الصحيحة 293، 1027.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1913
حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ مَسْلَمَةَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنِ ابْتُلِيَ بِشَيْءٍ مِنَ الْبَنَاتِ فَصَبَرَ عَلَيْهِنَّ كُنَّ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لڑکیوں کی پرورش سے دوچار ہو، پھر ان کی پرورش سے آنے والی مصیبتوں پر صبر کرے تو یہ سب لڑکیاں اس کے لیے جہنم سے آڑ بنیں گی“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1913]
یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1913]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الزکاة 10 (1418)، والأدب 18 (5995)، صحیح مسلم/البر والصلة 46 (2629)، کلاہما مع ذکر القصة المشھورة في رقم 1915، و مسند احمد (6/33، 88، 166، 243)، ویأتي عند المؤلف برقم 1915 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 5931
«من ابتلي بشيء من البنات فصبر عليهن كن له حجابا من النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس شخص کو بیٹیوں کی صورت میں آزمایا جائے اور وہ ان پر صبر کرے تو وہ اس کے لیے جہنم سے بچاؤ کا پردہ بن جاتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5931]
”جس شخص کو بیٹیوں کی صورت میں آزمایا جائے اور وہ ان پر صبر کرے تو وہ اس کے لیے جہنم سے بچاؤ کا پردہ بن جاتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5931]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن عائشة. الترغيب 3/83: خ - أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح