🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6749. الميت يعذب ببكاء الحي إذا قالوا: وا عضداه! وا كاسياه! ....
میت کو زندہ لوگوں کے رونے پیٹنے کی وجہ سے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 6740 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6740
مسند احمد: 19918
المعجم الکبیر للطبرانی: 6866، 15531
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6740
"الميت يعذب ببكاء الحي إذا قالوا: وا عضداه! وا كاسياه! وا ناصراه! وا جبلاه! ونحو هذا يتعتع ويقال أنت كذلك؟! أنت كذلك؟!"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میت کو زندہ لوگوں کے رونے پیٹنے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے، جب وہ کہتے ہیں: ہائے میرے سہارے! ہائے مجھے کپڑے پہنانے والے! ہائے میرے مددگار! ہائے میرے پہاڑ! اور اس طرح کے کلمات، تو اسے جھنجھوڑا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے: کیا تم ایسے ہی تھے؟! کیا تم ایسے ہی تھے؟!“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6740]
تخریج الحدیث: «(حسن) [حم هـ] عن أبي موسى. الترغيب 4/176.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19918
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صُبَيْحٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ ، قَالَ: ذَكَرُوا عِنْدَ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ: " الْمَيِّتَ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ"، فَقَالُوا: كَيْفَ يُعَذَّبُ الْمَيِّتُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ؟ فَقَالَ عِمْرَانُ: قَدْ قَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں لوگ اس بات کا تذکرہ کر رہے تھے کہ میت کو اہل محلہ کے رونے کی وجہ سے عذاب ہوتا ہے، لوگوں نے ان سے پوچھا کہ میت کو اہل محلہ کے رونے کی وجہ سے کیسے عذاب ہوتا ہے؟ حضرت عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ بات تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہی ہے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19918]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6866
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، (ح) .
- وَحَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، وَزَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، قَالَا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَسَارٍ ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میت کو زندوں کے رونے سے عذاب ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6866]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 215، حدیث 6896»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15531
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ صُبَيْحٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ ذَكَرُوا عِنْدَ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ : الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ فَقَالُوا: كَيْفَ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ؟ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
محمد بن سیرین کہتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس اس بات کا ذکر ہوا کہ ”میت کو زندہ کے رونے سے عذاب ہوتا ہے“، تو لوگوں نے کہا: میت کو زندہ کے رونے سے کیسے عذاب ہو سکتا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15531]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 186، حدیث 440»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں