الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7259. لا تحلفوا بآبائكم ولا بأمهاتكم ولا بالأنداد ولا تحلفوا إلا ....
اپنے آباء و اجداد کی، اپنی ماؤں کی اور اللہ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 7249 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7249
صحیح بخاری: 7401
بلوغ المرام: 1171
حدیث نمبر: 7249
«لا تحلفوا بآبائكم ولا بأمهاتكم ولا بالأنداد ولا تحلفوا إلا بالله ولا تحلفوا إلا وأنتم صادقون»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنے آباء و اجداد کی، اپنی ماؤں کی اور اللہ کے شریکوں کی قسم مت کھاؤ، اور صرف اللہ ہی کی قسم کھاؤ، اور قسم اسی وقت کھاؤ جب تم سچے ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7249]
”اپنے آباء و اجداد کی، اپنی ماؤں کی اور اللہ کے شریکوں کی قسم مت کھاؤ، اور صرف اللہ ہی کی قسم کھاؤ، اور قسم اسی وقت کھاؤ جب تم سچے ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7249]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ن] عن أبي هريرة. المشكاة 3418، الإرواء 2698.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7401
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ وَمَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ".
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ورقاء نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اپنے باپ دادوں کی قسم نہ کھایا کرو، اگر کسی کو قسم کھانی ہی ہو تو اللہ کے نام کی قسم کھائے۔“ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7401]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے باپ دادا کی قسم نہ کھاؤ، جو کوئی قسم اٹھانا چاہے وہ صرف اللہ تعالیٰ کی قسم اٹھائے۔“ [صحيح البخاري/كتاب التوحيد/حدیث: 7401]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1171
عن ابن عمر رضي الله عنهما عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أنه أدرك عمر بن الخطاب في ركب وعمر يحلف بأبيه فناداهم رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ألا إن الله ينهاكم أن تحلفوا بآبائكم فمن كان حالفا فليحلف بالله أو ليصمت» متفق عليه. وفي رواية لأبي داود والنسائي عن أبي هريرة مرفوعا:«لا تحلفوا بآبائكم ولا بأمهاتكم ولا بالأنداد ولا تحلفوا إلا بالله ولا تحلفوا بالله إلا وأنتم صادقون» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ایک کارواں میں اپنے باپ کی قسم اٹھاتے سنا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلا کر فرمایا ” اللہ نے تمہیں تمہارے آباء و اجداد کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے۔ پس اب جو قسم کھانا چاہے تو اسے اللہ کے نام کی قسم کھانی چاہیئے ورنہ خاموش رہے۔“ (بخاری و مسلم) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ابوداؤد اور نسائی کی ایک مرفوع روایت میں ہے ” اپنے باپ دادوں، اپنی ماؤں اور اللہ کے شریکوں کی قسم نہ کھاؤ۔ اللہ کے سوا کسی کی قسم نہ کھاؤ۔ اللہ کی قسم بھی صرف اس حالت میں کھاؤ کہ جب تم سچے ہو۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1171]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأيمان والنذور، باب لا تحلفوا بآبائكم، حديث:6108، ومسلم، الأيمان، باب النهي عن الحلف بغير الله تعالي، حديث:1646، وحديث أبي هريرة: أخرجه أبوداود، الأيمان والنذور، حديث:3249، والنسائي، الأيمان والنذور، حديث:3797، 3798، وسنده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح