🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7436. لا تقوم الساعة حتى يقاتل المسلمون الترك؛ قوما وجوههم كالمجان ....
قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 7426 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7426، 7416
سنن ابن ماجہ: 4099
مسند احمد: 11261
الجامع الكامل: 15969
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7426
"لا تقوم الساعة حتى يقاتل المسلمون الترك؛ قوما وجوههم كالمجان المطرقة يلبسون الشعر ويمشون في الشعر"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک مسلمان ترکوں سے نہ لڑ لیں، ایسی قوم جن کے چہرے چمڑے سے منڈھی ہوئی ڈھالوں جیسے ہوں گے، وہ بال پہنیں گے اور بالوں میں چلیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7426]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د ن] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4099
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ , حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ , عِرَاضَ الْوُجُوهِ , كَأَنَّ أَعْيُنَهُمْ حَدَقُ الْجَرَادِ , كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ , يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ , وَيَتَّخِذُونَ الدَّرَقَ , يَرْبُطُونَ خَيْلَهُمْ بِالنَّخْلِ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تم ایک ایسی قوم سے جنگ نہ کرو گے جن کی آنکھیں چھوٹی اور چہرے چوڑے ہوں گے، گویا کہ ان کی آنکھیں ٹڈی کی آنکھیں ہیں، اور ان کے چہرے چپٹی ڈھالیں ہیں، وہ بالوں کے جوتے پہنتے ہوں گے اور چمڑے کی ڈھالیں بنائیں گے اور کھجور کے درختوں کی جڑوں سے اپنے گھوڑے باندھیں گے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4099]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت نہیں آئے گی حتیٰ کہ تم ایسی قوم سے جنگ کرو گے جن کی آنکھیں چھوٹی اور چہرے چوڑے ہوں گے۔ ان کی آنکھیں ایسی ہوں گی جیسے ٹڈیوں کی آنکھیں۔ اور ان کے چہرے ایسے ہوں گے جیسے تہہ دار ڈھالیں۔ بالوں کے جوتے پہنتے ہوں گے اور چمڑے کی ڈھالیں استعمال کریں گے۔ وہ اپنے گھوڑے کھجور کے درختوں سے باندھیں گے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4099]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4023، ومصباح الزجاجة: 1450)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/31) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سليمان الأعمش عنعن
وحديث البخاري (2927۔2928) و مسلم (2929) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 523

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11261
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أُخْتِ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا صِغَارَ الْأَعْيُنِ، عِرَاضَ الْوُجُوهِ، كَأَنَّ أَعْيُنَهُمْ حَدَقُ الْجَرَادِ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمْ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ، يَنْتَعِلُونَ الشَّعَرَ، وَيَتَّخِذُونَ الدَّرَقَ حَتَّى يَرْبُطُوا خُيُولَهُمْ بِالنَّخْلِ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک تم ایسی قوم سے قتال نہ کرلو جن کی آنکھیں چھوٹی اور چہرے چپٹے ہوں گے، ان کی آنکھیں ٹڈیوں کے حلقہ چشم کی طرح ہوں گی اور چہرے چپٹی ڈھالوں کی طرح ہوں گے، وہ لوگ بالوں کی جوتیاں پہنتے ہوں گے اور چمڑے کی ڈھالیں استعمال کرتے ہوں گے اور اپنے گھوڑے درختوں کے ساتھ باندھتے ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11261]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15969
15969- عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما صغار الأعين، عراض الوجوه، كأن أعينهم حدق الجراد، كأن وجوههم المجان المطرقة، ينتعلون الشعر، ويتخذون الدرق، يربطون خيلهم بالنخل.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن ماجه (4099)، وأحمد (11261)، وصحّحه ابن حبان (6747) كلهم من طرق عن الأعمش، عن أبي صالح، عن أبي سعيد الخدري فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7416
«لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما صغار الأعين عراض الوجوه كأن أعينهم حدق الجراد كأن وجوههم المجان المطرقة ينتعلون الشعر ويتخذون الدرق حتى يرتبطوا خيولهم بالنخل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم ایسی قوم سے نہ لڑ لو جن کی آنکھیں چھوٹی اور چہرے چوڑے ہوں گے، گویا ان کی آنکھیں ٹڈی کی آنکھوں جیسی اور ان کے چہرے چمڑے سے منڈھی ہوئی ڈھالوں جیسے ہوں گے، وہ بالوں کی جوتیاں پہنیں گے اور چھوٹی ڈھالیں استعمال کریں گے، یہاں تک کہ وہ اپنے گھوڑے کھجور کے درختوں سے باندھیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7416]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هـ حب] عن أبي سعيد. الصحيحة 2429.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں