الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
770. إذا كان لأحدكم ثوبان فليصل فيهما فإن لم يكن إلا ....
جب تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 768 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 768
السنن الكبرى للبيهقي: 3271
حدیث نمبر: 768
«إذا كان لأحدكم ثوبان فليصل فيهما فإن لم يكن إلا ثوب فليأتزر ولا يشتمل اشتمال اليهود»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو وہ ان دونوں (ازار اور چادر) کو پہن کر نماز پڑھے، پس اگر اس کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو اسے تہبند کی طرح باندھ لے اور اسے یہودیوں کی طرح نہ لپیٹے (کہ کندھے ننگے رہیں)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 768]
”جب تم میں سے کسی کے پاس دو کپڑے ہوں تو وہ ان دونوں (ازار اور چادر) کو پہن کر نماز پڑھے، پس اگر اس کے پاس ایک ہی کپڑا ہو تو اسے تہبند کی طرح باندھ لے اور اسے یہودیوں کی طرح نہ لپیٹے (کہ کندھے ننگے رہیں)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن ابن عمر. صحيح أبي داود 645: حم، الطحاوي، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3271
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الْمَدِينِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ - وَلَا يَرَى نَافِعٌ إِلَّا أَنَّهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَلْبَسْ ثَوْبَيْهِ فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ أَحَقُّ أَنْ يُزَيَّنَ لَهُ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ ثَوْبَانِ فَلْيَأْتَزِرْ إِذَا صَلَّى وَلَا يَشْتَمِلْ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ اشْتِمَالَ الْيَهُودِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے (اور نافع کا یہی خیال تھا کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے مروی ہے) کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھنے لگے تو وہ دو کپڑے پہن لے کیونکہ اللہ تعالیٰ زیادہ مستحق ہے کہ اس کے لیے زینت اختیار کی جائے، لہٰذا اگر کسی کے پاس دو کپڑے نہ ہوں تو وہ تہبند باندھ لیا کرے اور تم میں سے کوئی بھی اپنی نماز میں کپڑے کو نہ لپیٹے یعنی یہودیوں کی طرح چادر لپیٹنا کہ ہاتھ نہ نکل سکیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3271]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابن خزيمه: 766»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره