🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7706. لا يزال الناس يتساءلون حتى يقال: هذا خلق الله الخلق ....
لوگ ایک دوسرے سے سوال کرتے رہیں گے یہاں تک ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 7696 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7696، 1542
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 82
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3961
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7696
«لا يزال الناس يتساءلون حتى يقال: هذا خلق الله الخلق فمن خلق الله؟ فمن وجد من ذلك شيئا فليقل: آمنت بالله ورسوله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگ ایک دوسرے سے سوال کرتے رہیں گے یہاں تک کہ کہا جائے گا: اللہ نے یہ ساری مخلوق پیدا کی تو اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ پس جو شخص اپنے دل میں ایسا خیال پائے تو وہ کہے: میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7696]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د] عن أبي هريرة. الصحيحة 116.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 82
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ أَحَدَكُمْ يَأْتِيهِ الشَّيْطَانُ فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَكَ؟ فَيَقُولُ: اللَّهُ، فَيَقُولُ: مَنْ خَلَقَ اللَّهَ؟ فَإِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَقُلْ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُذْهِبُ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے کسی ایک کے پاس شیطان آتا ہے اور یہ کہتا ہے: تمہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ آدمی کہتا ہے: اللہ تعالٰی نے شیطان کہتا ہے: اللہ تعالیٰ کو کس نے پیدا کیا ہے؟ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) جب کوئی شخص ایسی صورتحال پائے، تو اسے یہ کہنا چاہیے: میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں، تو یہ چیز (یعنی وسوسہ) اُس سے دور ہو جائے گا“۔
یه روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 82]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 257/6 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4685، اورده المؤلف فى زوائد المسند 70 أورده المؤلف فى كشف الاستار 50 أورده المؤلف فى المقصد العلى 25، أخرجه مسند أحمد برقم: 25671»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1542
«إن أحدكم يأتيه الشيطان فيقول: من خلقك؟ فيقول: الله فيقول: فمن خلق الله؟ فإذا وجد ذلك أحدكم فليقل: آمنت بالله ورسوله فإن ذلك يذهب عنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے اور کہتا ہے: تمہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ جواب دیتا ہے: اللہ نے۔ تو وہ (شیطان) کہتا ہے: پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ پس جب تم میں سے کوئی شخص یہ (وسوسہ) محسوس کرے تو اسے چاہیے کہ وہ کہے: «آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ» (میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا)، بے شک ایسا کہنے سے یہ (وسوسہ) اس سے دور ہو جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1542]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] 1 عن عائشة. الصحيحة 116، الترغيب 2/266.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3961
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْمُخْتَارِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يَزَالُ النَّاسُ يَسْأَلُونَ مَا كَذَا، مَا كَذَا؟ حَتَّى يَقُولُوا: اللهُ خَلَقَ الْخَلْقَ، فَمَنْ خَلَقَ اللهَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ مسلسل طرح طرح کے سوالات کرتے رہیں گے کہ یہ کیا ہے اور وہ کیا ہے؟ یہاں تک کہ وہ یہ تک کہہ دیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے تو تمام مخلوق کو پیدا فرمایا ہے، تو پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا؟“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3961]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6866، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 136، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11584، وأخرجه فتح الباري برقم: 6866، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3948»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں