الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7992. يا معشر قريش! اشتروا أنفسكم من الله لا أغني عنكم ....
اے قریش کی جماعت! اپنے آپ کو اللہ کے عذاب ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 7982 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن نسائی: 3678
حدیث نمبر: 7982
«يا معشر قريش! اشتروا أنفسكم من الله لا أغني عنكم من الله شيئا يا بني عبد مناف! اشتروا أنفسكم من الله لا أغني عنكم من الله شيئا يا عباس بن عبد المطلب! لا أغني عنك من الله شيئا يا صفية عمة رسول الله! لا أغني عنك من الله شيئا يا فاطمة بنت محمد! سليني من مالي ما شئت لا أغني عنك من الله شيئا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے قریش کی جماعت! اپنے آپ کو اللہ کے عذاب سے بچا لو، میں تمہارے لیے اللہ کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آ سکتا۔ اے بنو عبدِ مناف! اپنے آپ کو اللہ سے بچا لو، میں تمہارے لیے اللہ کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آ سکتا۔ اے عباس بن عبدالمطلب! میں تمہارے لیے اللہ کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آ سکتا۔ اے صفیہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی! میں تمہارے لیے اللہ کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آ سکتا۔ اے فاطمہ بنت محمد! میرے مال میں سے جو چاہو مانگ لو، لیکن میں تمہارے لیے اللہ کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آ سکتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7982]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق ن] عن أبي هريرة [م] عن عائشة. فقه السيرة 102.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3678
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ وَهُوَ ابْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ سورة الشعراء آية 214، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا فَاطِمَةُ ابْنَةَ مُحَمَّدٍ، يَا صَفِيَّةُ بِنْتَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، لَا أُغْنِي عَنْكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا، سَلُونِي مِنْ مَالِي مَا شِئْتُمْ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ جب آیت کریمہ: «وأنذر عشيرتك الأقربين» نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ بنت محمد! اے صفیہ بنت عبدالمطلب! اور اے بنی عبدالمطلب! میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے یہاں کوئی فائدہ پہنچا نہ سکوں گا، میرے مال میں سے جو چاہو مجھ سے مانگ لو ۱؎“۔ [سنن نسائي/كتاب الوصايا/حدیث: 3678]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جب یہ آیت ﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ﴾ [سورة الشعراء: 214] اتری: ”اپنے قریبی رشتہ داروں کو (اللہ تعالیٰ کے عذاب سے) ڈرائیے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ بنت محمد! اے صفیہ بنت عبدالمطلب! اے عبدالمطلب کی اولاد! میں تمہیں اللہ تعالیٰ (کی پکڑ) سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکوں گا۔ دنیاوی مال میں سے مجھ سے جو چاہو مانگ لو۔“ [سنن نسائي/كتاب الوصايا/حدیث: 3678]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17230) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس لیے آخرت کے عذاب سے بچنے کی تدبیر خود تمہیں ہی کرنی ہے، میرے سہارے رہو گے تو نقصان اٹھاؤ گے کیونکہ میری قرابت داری کچھ کام نہ آئے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7914
«يا صفية بنت عبد المطلب! يا فاطمة بنت محمد! يا بني عبد المطلب! إني لا أملك لكم من الله شيئا سلوني من مالي ما شئتم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے صفیہ بنت عبدالمطلب! اے فاطمہ بنت محمد! اے بنو عبدالمطلب! میں تمہارے لیے اللہ کے مقابلے میں کچھ اختیار نہیں رکھتا، میرے مال میں سے جو چاہو مجھ سے مانگ لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7914]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن عائشة. م/133.»
قال الشيخ الألباني: صحيح