🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8019. يأخذ الجبار سمواته وأرضه بيده ثم يقول أنا الجبار أنا ....
اللہ جبار اپنے آسمانوں اور اپنی زمین کو اپنے ہاتھ ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 8009 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8009
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 275
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8009
«يأخذ الجبار سمواته وأرضه بيده ثم يقول أنا الجبار أنا الملك أين الجبارون؟ أين المتكبرون؟»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ جبار اپنے آسمانوں اور اپنی زمین کو اپنے ہاتھ میں لے لے گا، پھر فرمائے گا: میں جبار ہوں، میں بادشاہ ہوں، جابر لوگ کہاں ہیں؟ متکبر لوگ کہاں ہیں؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8009]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن ابن عمر. السنة 546، حم، م، ابن جرير، ابن خزيمة2.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 275
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَأْخُذُ الْجَبَّارُ سَمَاوَاتِهِ وَأَرْضَهُ بِيَدِهِ - وَقَبَضَ يَدَهُ، وَجَعَلَ يَقْبِضُهَا وَيَبْسُطُهَا - ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْجَبَّارُ، أَنَا الْمَلِكُ، أَيْنَ الْجَبَّارُونَ؟ أَيْنَ الْمُتَكَبِّرُونَ؟". قَالَ: وَيَمِيلُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ، حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ يَتَحَرَّكُ مِنْ أَسْفَلِ شَيْءٍ مِنْهُ، حَتَّى إِنِّي لَأَقُولُ: أَسَاقِطٌ هُوَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، فَقَالَ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَقَالَ غَيْرُهُ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”(قیامت کے دن) ”جبار“ (یعنی اللہ تعالیٰ) آسمانوں اور زمین کو اپنے ہاتھ میں لے گا، اور پھر ہاتھ کو بند کر لے گا، وہ اُسے بند کرے گا، کھولے گا اور پھر یہ فرمائے گا: میں زبردست ہوں، میں بادشاہ ہوں، خود کو زبردست کہنے والے کہاں ہیں؟ تکبر کرنے والے کہاں ہیں؟“ راوی بیان کرتے ہیں: یہ ارشاد فرماتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دائیں، بائیں ہلنے لگے، یہاں تک کہ میں نے منبر کی طرف دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نیچے حرکت کر رہا تھا اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ کیا یہ منبر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سمیت گر تو نہیں جائے گا؟“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: یحیی بن بکیر نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے اور یہ کہا: ہے: یہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، جبکہ دیگر راویوں نے یہ بات نقل کی ہے: یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 275]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں