🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8095. يستجاب لأحدكم ما لم يعجل يقول: قد دعوت فلم يستجب ....
تم میں سے کسی کی دعا اس وقت تک قبول ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 8085 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8085، 5637
مسند احمد: 13198
الفتح الربانی: 5613
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17201
المعجم الاوسط: 147، 5922
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8085
«يستجاب لأحدكم ما لم يعجل يقول: قد دعوت فلم يستجب لي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم میں سے کسی کی دعا اس وقت تک قبول کی جاتی رہتی ہے جب تک وہ جلدی نہ مچائے اور یہ نہ کہے کہ میں نے دعا کی مگر میری دعا قبول نہیں ہوئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8085]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق د ت هـ] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13198
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا يَزَالُ الْعَبْدُ بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَسْتَعْجِلْ" قَالُوا: وَكَيْفَ يَسْتَعْجِلُ؟ قَالَ:" يَقُولُ قَدْ دَعَوْتُ رَبِّي، فَلَمْ يَسْتَجِبْ لِي".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا انسان اس وقت تک خیر پر رہتا ہے جب تک وہ جلد بازی سے کام نہ لے، صحابہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جلدی سے کیا مراد ہے؟ فرمایا بندہ یوں کہنا شروع کر دے کہ میں نے اپنے پروردگار سے اتنی دعائیں کیں لیکن اس نے قبول ہی نہیں کی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13198]

الحكم على الحديث:
صحيح لغیرہ، وهذا إسناد حسن فی الشواھد من أجل أبی ھلال الراسبی، وانظر: 13008
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5613
عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ الْعَبْدُ بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَسْتَعْجِلْ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يَسْتَعْجِلُ قَالَ يَقُولُ دَعَوْتُ رَبِّي فَلَمْ يَسْتَجِبْ لِي
۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بندہ خیر و بھلائی کے ساتھ رہتا ہے، جبکہ تک جلدی نہ کرے۔ لوگوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! وہ جلدی کیسے کرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ یہ کہتا ہے کہ میں نے اپنے ربّ سے دعا کی، لیکن اس نے میری دعا قبول نہیں کی۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5613]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابويعلي: 2865، والطبراني في الاوسط: 2518، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13008 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13039»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17201
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَدْعُو اللَّهَ بِدَعْوَةٍ إِلَّا آتَاهُ إِيَّاهَا، أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمِ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ، مَا لَمْ يُعَجِّلْ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا اسْتِعْجَالُهُ؟ قَالَ:" يَقُولُ: قَدْ دَعَوْتُ (وَدَعَوْتُ) فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِذًا نُكْثِرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" اللَّهُ أَكْثَرُ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ اسْتِعْجَالِ الدُّعَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روئے زمین پر جو بھی مسلمان شخص اللہ تعالیٰ سے جو دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ یا تو وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے، یا اس کی مانند کوئی برائی اس سے روک لیتا ہے، جبکہ اس شخص نے کسی گناہ یا قطع رحمی کے بارے میں دعا نہ کی ہو، اور جب تک وہ جلدبازی کا مظاہرہ نہ کرے، لوگوں نے دریافت کیا: اس کے جلدبازی کا مظاہرہ کرنے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ یہ کہے: میں نے دعا کی، میں نے دعا کی لیکن وہ قبول ہی نہیں ہوئی، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر تو ہمیں بکثرت ایسا (یعنی دعا) کرنا چاہیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ (فضل و کرم کے حوالے سے) سب سے زیادہ کثرت والا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے دعا کے بارے میں جلدبازی والے حصے سے متعلق اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17201]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3573، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 147»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5637
«ما على الأرض مسلم يدعوالله بدعوة إلا آتاه الله إياها أو صرف عنه من السوء مثلها ما لم يدع بإثم أو قطيعة رحم ما لم يعجل يقول: قد دعوت ودعوت فلم يستجب لي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”زمین پر کوئی مسلمان بھی اللہ سے کوئی دعا مانگے تو اللہ اسے وہ چیز عطا کر دیتا ہے یا اس سے اتنی ہی برائی دور کر دیتا ہے، جب تک وہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ مانگے اور جب تک وہ جلد بازی نہ کرے یہ کہتے ہوئے کہ میں نے بہت دعا مانگی مگر میری دعا قبول نہیں ہوئی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5637]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن عبادة بن الصامت. المشكاة 2259، الترغيب 2/271.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 147
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ وَهِشَامِ بْنِ الْغَازِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ .
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا عَلَى الْأَرْضِ مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَدْعُو اللهَ بِدَعْوَةٍ إِلَّا آتَاهُ اللهُ إِيَّاهَا، أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ الشَّرِّ مِثْلَهَا، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ، مَا لَمْ يَعْجَلْ I ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، وَمَا اسْتِعْجَالُهُ؟ قَالَ: I " يَقُولُ: قَدْ دَعَوْتُ وَدَعَوْتُ فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي I " فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِذًا نُكْثِرُ يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: I " اللهُ أَكْثَرُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روئے زمین پر کوئی بھی مسلمان ایسا نہیں جو اللہ سے کوئی دعا مانگے مگر اللہ اسے وہی عطا فرما دیتا ہے، یا اس کے بدلے اس سے اسی جیسی کوئی برائی (تکلیف) دور فرما دیتا ہے، بشرطیکہ وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے اور جب تک وہ جلد بازی نہ کرے۔“
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس کی جلد بازی سے کیا مراد ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ یہ کہتا ہے کہ میں نے بارہا دعا مانگی مگر میری دعا قبول نہیں ہوئی۔“ اس پر حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! تب تو ہم بکثرت دعائیں مانگیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس سے بھی زیادہ (عطا فرمانے والا) ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 147]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه مسلمة بن علي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 147» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 316، 317، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3573، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23232، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 881»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف مسلمة بن علي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5922
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ: ثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَزَالُ الْعَبْدُ بِخَيْرٍ مَا لَمْ يَسْتَعْجِلْ، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ يَسْتَعْجِلُ؟ قَالَ: يَقُولُ: دَعَوْتُ رَبِّي فَلَمْ يَسْتَجِبْ لِي.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ اس وقت تک خیر ہی میں رہتا ہے جب تک وہ جلد بازی نہ کرے۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ جلد بازی کیسے کرتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کہنے لگتا ہے: میں نے اپنے رب سے دعا کی مگر اس نے میری دعا قبول نہیں کی۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5922]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: غير محفوظ «الكامل في الضعفاء، ج 7، ص 439» »
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 13208، 13400، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2865، والبزار فى «مسنده» برقم: 6666، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2497»

الحكم على الحديث:
غير محفوظ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں