🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8146. يقول الله تعالى: أنا عند ظن عبدي بي وأنا معه ....
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے بارے ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 8136 (کل: 42 مقامات، 15 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8136، 4315، 8137، 8138
صحیح بخاری: 7405، 7505
صحیح مسلم: 6805، 6829، 6832، 6952
سنن ترمذی: 2388، 3603
سنن ابن ماجہ: 3822
صحیفہ ہمام بن منبہ: 66
الادب المفرد: 616
صحیح الادب المفرد: 481
مشکوۃ المصابیح: 2264
مسند احمد: 7422، 9076، 9351، 9749، 10224، 10253، 10684، 10704، 10782، 10909، 10961
مسند الشهاب: 1448
اللؤلؤ والمرجان: 1713، 1721، 1746
الفتح الربانی: 5402
صحیح ابن حبان: 639، 811، 812
الجامع الكامل: 154، 369، 10765، 10879، 11429، 11931
41 تا 42
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8137
«يقول الله تعالى: أنا عند ظن عبدي بي وأنا معه إذا ذكرني فإن ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي وإن ذكرني في ملأ ذكرته في ملأ خير منهم وإن تقرب إلي بشبر تقربت إليه ذراعا وإن تقرب إلي ذراعا تقربت إليه باعا وإن أتاني يمشي أتيته هرولة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں، اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں، اور اگر وہ مجھے کسی مجلس میں یاد کرے تو میں اسے اس سے بہتر مجلس میں یاد کرتا ہوں، اور اگر وہ ایک بالشت میرے قریب آئے تو میں ایک ہاتھ اس کے قریب آتا ہوں، اور اگر وہ ایک ہاتھ میرے قریب آئے تو میں ایک باع اس کے قریب آتا ہوں، اور اگر وہ چل کر میرے پاس آئے تو میں دوڑ کر اس کے پاس آتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8137]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1886، الصحيحة 1011، و 2278.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8138
«يقول الله تعالى: أنا عند ظن عبدي بي وأنا معه حين يذكرني والله لله أفرح بتوبة عبده من أحدكم يجد ضالته بالفلاة ومن تقرب إلي شبرا تقربت إليه ذراعا ومن تقرب إلي ذراعا تقربت إليه باعا وإن أقبل إلي يمشي أقبلت إليه أهرول»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے میرے بارے میں گمان کے مطابق ہوں، اور جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں، اور اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ سے تم میں سے اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو ویرانے میں اپنی گم شدہ چیز پا لے، اور جو ایک بالشت میرے قریب آئے میں اس کے ایک ہاتھ قریب آتا ہوں، اور جو ایک ہاتھ میرے قریب آئے میں اس کے ایک باع قریب آتا ہوں، اور اگر وہ چل کر میری طرف آئے تو میں دوڑ کر اس کی طرف آتا ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8138]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں