🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الجامع الصغير وزيادته سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الجامع الصغير وزيادته میں نمبر سے تلاش کل احادیث (8202)
حدیث نمبر لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
صحيح الجامع الصغير وزيادته میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
956. استكثروا من النعال فإن الرجل لا يزال راكبا ما دام ....
جوتے زیادہ استعمال کیا کرو (یعنی چلتے وقت پہنے رکھا ....
شواہد الحدیث — صحيح الجامع الصغير وزيادته حدیث نمبر 954 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 954
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8621، 8622
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 954
«استكثروا من النعال فإن الرجل لا يزال راكبا ما دام منتعلا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جوتے زیادہ استعمال کیا کرو (یعنی چلتے وقت پہنے رکھا کرو)، کیونکہ جب تک آدمی جوتا پہنے رہتا ہے گویا وہ سوار ہوتا ہے (اسے تھکاوٹ اور تکلیف کم ہوتی ہے)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 954]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم تخ م ن] عن جابر [طب] عن عمران بن حصين [طس] عن ابن عمرو. الصحيحة 345، مختصر مسلم 138.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8621
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [ و ] قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَكْثِرُوا النِّعَالَ، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا دَامَ نَاعِلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زیادہ تر جوتا استعمال کیا کرو کیونکہ تم میں سے جو شخص جوتا پہنے ہوئے ہوتا ہے وہ مسلسل سوار (کی طرح آرام دہ حالت میں) ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8621]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 450»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8622
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَكْثِرُوا مِنَ النِّعَالِ، فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَزَالُ رَاكِبًا مَا كَانَ مُنْتَعِلًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَّاعَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَ أَحْمَدُ: لَا بَأْسَ بِهِ فِي نَفْسِهِ. وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ مِمَّنْ يُحْتَمَلُ وَيُكْتَبُ حَدِيثُهُ. وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کثرت سے جوتے استعمال کرو (یعنی زیادہ تر جوتا استعمال کیا کرو) کیونکہ تم میں سے کوئی ایک شخص جب تک جوتا پہنے ہوئے ہوتا ہے وہ مسلسل سوار کی طرح (آرام دہ حالت میں) ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجاعہ بن زبیر ہے۔ امام أحمد کہتے ہیں: اس کی ذات میں کوئی حرج نہیں ہے ابن عدی کہتے ہیں: یہ ان افراد میں سے ایک ہے، جن سے علم حاصل کیا جائے، اور جن کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اور اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8622]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (18/167)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں