الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. باب (أحاديث 10136–10518)
باب (احادیث 10136 تا 10518)
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 10475 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 10475
صحیح بخاری: 4502
حدیث نمبر: 10475
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامِيُّ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا مُخْتَارُ بْنُ غَسَّانَ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي يَعْفُورٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ [ فِي ] يَوْمِ عَاشُورَاءَ وَهُوَ يَأْكُلُ، فَدَخَلَ رَجُلٌ فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : " اطْعَمْ "، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ: اطْعَمْ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ كَانَ يُصَامُ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ رَمَضَانُ، فَنَزَلَ رَمَضَانُ فَتُرِكَ هَذَا الْيَوْمُ ".
ابوسعد کہتے ہیں: میں عاشوراء کے دن سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو وہ کھانا کھا رہے تھے، اتنے میں ایک آدمی آیا تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ انہوں نے فرمایا: ”کھاؤ، یہ وہ دن ہے جس کا روزہ رمضان کے نازل ہونے سے پہلے رکھا جاتا تھا، پھر رمضان نازل ہوا تو یہ دن ترک کر دیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10475]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 218، حدیث 10521»
حدیث نمبر: 4502
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ , عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: كَانَ عَاشُورَاءُ يُصَامُ قَبْلَ رَمَضَانَ، فَلَمَّا نَزَلَ رَمَضَانُ , قَالَ:" مَنْ شَاءَ صَامَ وَمَنْ شَاءَ أَفْطَرَ".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا، ان سے زہری نے، ان سے عروہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ عاشوراء کا روزہ رمضان کے روزوں کے حکم سے پہلے رکھا جاتا تھا۔ پھر جب رمضان کے روزوں کا حکم نازل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس کا جی چاہے عاشوراء کا روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے نہ رکھے۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4502]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ فرضیتِ رمضان سے پہلے عاشوراء کا روزہ رکھا جاتا تھا، جب رمضان کی فرضیت نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب جو چاہے عاشوراء کا روزہ رکھے اور جو چاہے اسے چھوڑ دے۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4502]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة