🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن بلال
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 1090 (کل: 89 مقامات، 22 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 1090، 13039، 18138، 18139، 18140
صحیح بخاری: 1042، 1043، 1046، 1047، 1058، 1060، 3201، 3202، 3203
صحیح مسلم: 2089، 2102، 2109، 2121، 2122
سنن ابوداود: 1177
سنن نسائی: 1462، 1464، 1471، 1473، 1484، 1486، 1497، 1498، 1501، 1503
سنن ابن ماجہ: 1263
شمائل ترمذی: 323
بلوغ المرام: 401
سنن دارمی: 1567
مسند احمد: 5883، 5996، 6763، 18142، 18178، 18218، 24571، 25351
صحیح ابن خزیمہ: 1374، 1383، 1387، 1398، 1400
اللؤلؤ والمرجان: 521، 529، 530
مصنف ابن ابی شیبہ: 8521، 8524، 8530، 8546، 39254
سنن دارقطنی: 1796
الفتح الربانی: 2885، 2887، 2901، 2905، 2914
صحیح ابن حبان: 2827، 2828، 2835، 2842، 2843
المستدرک علی الصحیحین: 1246، 1251، 1258
مسند امام شافعی: 539
الجامع الكامل: 2974، 2975، 2982، 2985، 2995، 2997، 8213، 8214، 8215
السنن الكبرى للبيهقي: 6318، 6335، 6356، 6370، 6371، 6374
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3268
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1644، 4001، 7866
81 تا 89
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6374
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، أنبأ ابْنُ مِلْحَانَ، ح وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ:" أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَسَفَتِ الشَّمْسُ قَامَ فَكَبَّرَ وَقَرَأَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ:" سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ" وَقَامَ كَمَا هُوَ فَقَرَأَ قِرَاءَةً طَوِيلَةً، وَهِيَ أَدْنَى مِنَ الْقِرَاءَةِ الْأُولَى، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلًا، وَهُوَ أَدْنَى مِنَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ، ثُمَّ سَجَدَ سُجُودًا طَوِيلًا، ثُمَّ فَعَلَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُخْرَى مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ سَلَّمَ وَقَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ، فَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ:" إِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ، لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ.
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سورج گرہن کے دن کھڑے ہوئے، پھر تکبیر کہہ کر لمبی قرأت کی، پھر لمبا رکوع کیا، پھر رکوع سے سر اٹھایا اور «سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی پکار سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حالت میں کھڑے رہے اور لمبی قرأت کی، لیکن یہ پہلی قرأت سے کم تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبا رکوع کیا، لیکن وہ پہلے والے رکوع سے کم تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لمبا سجدہ کیا۔ اسی طرح یہ دوسری رکعت میں کیا۔ پھر سلام پھیرا تو سورج روشن ہو چکا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا کہ ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ یہ کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے بے نور نہیں ہوتے۔ جب ان کو اس حالت میں دیکھو تو نماز کی طرف جلدی کیا کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الخسوف/حدیث: 6374]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم 6303»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3268
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ الشَّمْسَ انْكَسَفَتْ لِمَوْتِ عَظِيمٍ مِنَ الْعُظَمَاءِ فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَصَلَّى بِالنَّاسِ فَأَطَالَ الْقِيَامَ حَتَّى قِيلَ: لَا يَرْكَعُ مِنْ طُولِ الْقِيَامِ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ حَتَّى قِيلَ: لَا يَرْفَعُ مِنْ طُولِ الرُّكُوعِ ثُمَّ رَفَعَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ الْأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ كَنَحْوِ رُكُوعِهِ الْأَوَّلِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَسَجَدَ ثُمَّ فَعَلَ فِي الرَّكْعَةِ الْآخِرَةِ مِثْلَ ذَلِكَ فَكَانَتْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَافْزَعُوا إِلَى الصَّلَاةِ" رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِي الْأُخْرَى عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَرَوَى الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ وَالنَّسَائِيُّ مِنْهُ مِنْ رِوَايَةِ قَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ وَلَكِنَّهُمَا آيَةٌ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَصَلُّوا"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک عظیم شخصیت کے انتقال کی وجہ سے سورج گرہن ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، آپ نے طویل قیام کیا، یہاں تک کہ آپ کے طویل قیام کی وجہ سے یہ بات کہی گئی کہ آپ شاید رکوع میں نہیں جائیں گے، پھر آپ رکوع میں چلے گئے، اور طویل رکوع کیا، یہاں تک کہ آپ کے طویل رکوع کی وجہ سے یہ کہا: گیا: کہ آپ رکوع سے اٹھیں گے نہیں، پھر آپ اُٹھے تو طویل قیام کیا، جو آپ کے پہلے والے قیام جتنا تھا، پھر آپ نے رکوع کیا تو طویل رکوع کیا، جو آپ کے پہلے رکوع جتنا تھا، پھر آپ نے اپنا سر اٹھایا اور سجدے میں چلے گئے، پھر آپ نے دوسری رکعت میں بھی اسی طرح کیا، یوں آپ نے چار رکوع کیے اور چار سجدے کیے، پھر آپ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! بے شک سورج اور چاند کسی کے مرنے یا جینے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، بلکہ یہ دونوں اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، جب تم ان دونوں کو (گرہن کی حالت میں) دیکھو، تو نماز کی طرف آ جاؤ!“
یہ روایت امام بزار نے دو حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے ایک کی سند میں مسلم بن خالد نامی راوی ہے، اور وہ ضعیف ہے، اس کی توثیق بھی کی گئی ہے، جب کہ دوسری سند میں عدی بن فضل ہے، اور وہ متروک ہے، امام بخاری رحمہ اللہ، امام مسلم اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت میں سے وہ حصہ نقل کیا ہے، جو قاسم بن محمد نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے: ”بے شک سورج اور چاند کسی کے مرنے یا جینے کی وجہ سے گرہن نہیں ہوتے ہیں، بلکہ یہ دونوں اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں، جب تم ان دونوں کو دیکھو، تو نماز ادا کرو!“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3268]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، البتہ اصل متن صحیح بخاری و مسلم میں مروی ہونے کی وجہ سے صحیح ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1644
«إن الشمس والقمر لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته ولكنهما آيتان من آيات الله يخوف الله بهما عباده فإذا رأيتم ذلك فصلوا وادعوا حتى ينكشف ما بكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ سورج اور چاند کو کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا، بلکہ یہ دونوں اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ پس جب تم اسے دیکھو تو نماز پڑھو اور دعا کرو یہاں تک کہ وہ کیفیت ختم ہو جائے جس میں تم مبتلا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1644]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ ن] عن أبي بكرة [ق ن هـ] عن أبي مسعود [ق ن] عن ابن عمر [ق] عن المغيرة. صلاة الكسوف.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4001
«عرضت علي الجنة حتى لومددت يدي تنأولت من قطوفها وعرضت علي النار فجعلت أنفخ خشية أن يغشاكم حرها ورأيت فيها سارق بدنة رسول الله ورأيت فيها أخا بني دعدع سارق الحجيج فإذا فطن له قال: هذا عمل المحجن ورأيت فيها امرأة طويلة سوداء تعذب في هرة ربطتها فلم تطعمها ولم تسقها ولم تدعها تأكل من خشاش الأرض حتى ماتت وإن الشمس والقمر لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته ولكنهما آيتان من آيات الله فإذا انكسف أحدهما فاسعوا إلى ذكر الله عز وجل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میرے سامنے جنت پیش کی گئی، یہاں تک کہ اگر میں اپنا ہاتھ بڑھاتا تو اس کے پھلوں کے گچھوں میں سے کچھ لے لیتا، اور میرے سامنے جہنم پیش کی گئی تو میں پھونک مارنے لگا، اس ڈر سے کہ کہیں اس کی گرمی تمہیں نہ ڈھانپ لے۔ اور میں نے اس میں رسول اللہ کی قربانی کا اونٹ چرانے والے کو دیکھا، اور اس میں بنی دعدع کے بھائی کو دیکھا جو حاجیوں کا سامان چراتا تھا، جب اس پر پکڑا جاتا تو کہتا: یہ تو میری چھڑی کا کام ہے۔ اور میں نے اس میں ایک لمبی سیاہ عورت کو دیکھا جسے ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا جا رہا تھا، اس نے اسے باندھے رکھا، نہ اسے کھلایا، نہ پلایا اور نہ ہی اسے چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیتی، یہاں تک کہ وہ مر گئی۔ اور بے شک سورج اور چاند کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن میں نہیں آتے، بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، پس جب ان میں سے کسی کو گرہن لگے تو اللہ عزوجل کے ذکر کی طرف دوڑو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4001]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن ابن عمر. جزء صلاة الكسوف.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7866
«يا أيها الناس! إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله وإنهما لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته فإذا رأيتم شيئا من ذلك فصلوا حتى تنجلي إنه ليس من شيء توعدونه إلا وقد رأيته في صلاتي هذه ولقد جيء بالنار حين رأيتموني تأخرت مخافة أن يصيبني من لفحها حتى قلت: يا رب وأنا فيهم؟ ; ورأيت فيها صاحب المحجن يجر قصبه في النار كان يسرق الحاج بمحجنه فإن فطن به قال: إنما تعلق بمحجني! وإن غفل عنه ذهب به حتى رأيت فيها صاحبة الهرة التي ربطتها فلم تطعمها ولم تتركها تأكل من خشاش الأرض حتى ماتت جوعا ; وجيء بالجنة فذلك حين رأيتموني تقدمت حتى قمت في مقامي فمددت يدي وأنا أريد أن أتنأول من ثمرها شيئا لتنظروا إليه ثم بدا لي أن لا أفعل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے لوگو! سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں لگاتے، پس جب تم ان میں سے کچھ دیکھو تو نماز پڑھو یہاں تک کہ وہ صاف ہو جائیں۔ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ سب کچھ میں نے اپنی اسی نماز میں دیکھ لیا ہے۔ اور جہنم لائی گئی، اس وقت تم نے مجھے دیکھا کہ میں اس کی لپٹ کے خوف سے پیچھے ہٹ گیا، یہاں تک کہ میں نے کہا: اے رب! کیا میں بھی ان میں شامل ہوں؟ اور میں نے اس میں لاٹھی والے کو دیکھا کہ وہ اپنی انتڑیاں جہنم میں گھسیٹ رہا تھا، وہ اپنی لاٹھی سے حاجیوں کا سامان چراتا تھا، اگر اسے پکڑ لیا جاتا تو کہتا: یہ تو میری لاٹھی میں الجھ گیا ہے، اور اگر لوگ غافل ہوتے تو وہ اسے لے جاتا۔ یہاں تک کہ میں نے اس میں اس بلی والی عورت کو بھی دیکھا جس نے اسے باندھ رکھا تھا، نہ اسے کھلایا پلایا اور نہ اسے چھوڑا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا لیتی، یہاں تک کہ وہ بھوک سے مر گئی۔ اور جنت لائی گئی، اسی وقت تم نے مجھے دیکھا کہ میں آگے بڑھا یہاں تک کہ اپنی جگہ کھڑا ہو گیا، اور میں نے اپنا ہاتھ بڑھایا کہ اس کے پھلوں میں سے کچھ لے لوں تاکہ تم اسے دیکھ سکو، پھر مجھے خیال آیا کہ ایسا نہ کروں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7866]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن جابر. جزئي في الكسوف.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13039
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يُخْبِرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْخَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَصَلُّوا ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےشک سورج اور چاند کسی کی موت یا کسی کی زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں لگتے، بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، تو جب تم انہیں (گرہن لگتے) دیکھو تو نماز پڑھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13039]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 274، حدیث 13095»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1042، 3201، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 914، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1400، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2828، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1235، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1460 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1857، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6407، 6445، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1796، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5989، 6104، والبزار فى «مسنده» برقم: 5910، 5911، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1435»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18138
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عُمَرَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَا، ثَنَا زَائِدَةُ ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ ، يَقُولُ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ، لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَادْعُوا اللهَ وَصَلُّوا حَتَّى تَنْكَشِفَ.
زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج گرہن لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن زدہ نہیں ہوتے، جب تم انہیں (گرہن زدہ) دیکھو تو اللہ سے دعا کرو اور نماز پڑھو یہاں تک کہ (گرہن) دور ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18138]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 420، حدیث 1014»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1043، 1060، 6199، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 915، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2827، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1856، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6461، 6462، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18429، 18430، 18465، 18505، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 729، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8410، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1944، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1015، 1016»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18139
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، أَخْبَرَنِي إِسْرَائِيلُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ لَا تَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَعَلَيْكُمْ بِالدُّعَاءِ حَتَّى تَنْكَشِفَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم کا انتقال ہوا اسی دن سورج گرہن لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، یہ کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن زدہ نہیں ہوتے، جب تم انہیں دیکھو تو دعا کو لازم پکڑو یہاں تک کہ (گرہن) دور ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18139]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 421، حدیث 1015»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1043، 1060، 6199، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 915، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2827، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1856، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6461، 6462، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18429، 18430، 18465، 18505، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 729، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8410، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1944، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1014، 1016»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18140
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَزَّازُ الْأَصْبَهَانِيُّ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، وَقَيْسٌ ، وَشَيْبَانُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: لَمَّا مَاتَ إِبْرَاهِيمُ ابْنُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ النَّاسُ: انْكَسَفَتْ لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ، فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَصَلُّوا حَتَّى تَنْكَشِفَ.
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ابراہیم کا انتقال ہوا تو سورج گرہن لگا، لوگوں نے کہا: یہ ابراہیم کی موت کی وجہ سے گرہن لگا ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”اے لوگو! سورج اور چاند کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن زدہ نہیں ہوتے، بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، جب ایسا ہو تو نماز پڑھو یہاں تک کہ (گرہن) دور ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18140]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 421، حدیث 1016»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1043، 1060، 6199، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 915، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2827، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1856، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6461، 6462، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18429، 18430، 18465، 18505، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 729، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8410، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1944، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1014، 1015»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں