🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
125. عكرمة عن ابن عباس
عکرمہ کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 11583 (کل: 21 مقامات، 16 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 11583
صحیح بخاری: 2434
صحیح مسلم: 3305
سنن ابوداود: 2017
سنن ابن ماجہ: 3109
بلوغ المرام: 604
مسند احمد: 7242
اللؤلؤ والمرجان: 861
المنتقى ابن الجارود: 508، 511
سنن دارقطنی: 3149، 3151
الفتح الربانی: 6247، 12588
صحیح ابن حبان: 3715
الجامع الكامل: 5953، 9176، 10588
السنن الكبرى للبيهقي: 9948
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5695
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5954
21 تا 21
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5954
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَفَ عَلَى الْحَجُونِ عَامَ الْفَتْحِ، فَقَالَ: وَاللهِ إِنَّكِ لَخَيْرُ أَرْضِ اللهِ، وَلَوْ لَمْ أُخْرَجْ مِنْكِ مَا خَرَجْتُ، وَإِنَّهَا لَمْ تَحِلَّ لِأَحَدٍ كَانَ قَبْلِي، وَإِنَّمَا أُحِلَّتْ لِي سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، ثُمَّ هِيَ مِنْ سَاعَتِي هَذِهِ حَرَامٌ ؛ لَا يُعْضَدُ شَجَرُهَا، وَلَا يُحْتَشُّ خَلَاهَا وَلَا يُلْتَقَطُ إِلَّا لِمُنْشِدٍ.
فَقَالَ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: شَاهٌ - وَزَعَمَ النَّاسُ أَنَّهُ الْعَبَّاسُ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِلَّا الْإِذْخِرَ، فَإِنَّهُ لِبُيُوتِنَا وَقُبُورِنَا.
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِلَّا الْإِذْخِرَ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتحِ مکہ کے سال حجون کے مقام پر تشریف فرما ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! بیشک تو اللہ کی تمام زمینوں میں سب سے بہتر ہے، اور اگر مجھے تجھ سے (ہجرت پر مجبور کر کے) نکالا نہ جاتا تو میں کبھی نہ نکلتا، اور یقیناً یہ بستی مجھ سے پہلے کسی کے لیے (جنگ و جدل کے لیے) حلال نہیں ہوئی تھی، اور میرے لیے بھی اسے دن کی محض ایک ساعت کے لیے حلال کیا گیا، پھر اب اس لمحے سے یہ (پھر سے) محترم و حرام ہے، نہ اس کا درخت کاٹا جائے، نہ اس کی ہری گھاس اکھیڑی جائے اور نہ ہی یہاں کی گری پڑی چیز (لقطہ) اٹھائی جائے سوائے اس شخص کے جو اس کی تشہیر و اعلان کرنا چاہتا ہو“ تو ایک صاحب نے عرض کی جنہیں شاہ کہا جاتا تھا—اور لوگوں کا گمان ہے کہ وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تھے—کہ اے اللہ کے رسول! اذخر (گھاس) کی رعایت دے دیں کیونکہ وہ ہمارے گھروں (کی چھتوں) اور ہماری قبروں کے کام آتی ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سواۓ اذخر کے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 5954]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 112، 2302، 6486، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2414، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1405، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4785، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2017، 3649، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2624، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7201، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2600، وأخرجه فتح الباري برقم: 112، 1505، 1510، 1737، 1768، 2302، 4059، 6486، 6487، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 9193، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11003، 11315، 11633، 11634، 11927، 11957، 12678، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 503، 8207، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5928»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں