الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
198. باب (أحاديث 12791–12820)
باب (احادیث 12791 تا 12820)
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 12813 (کل: 28 مقامات، 17 کتب)
صحیح مسلم: 2810
سنن ابن ماجہ: 2915
مشکوۃ المصابیح: 2517
صحیح ابن خزیمہ: 2592
الفتح الربانی: 4142
صحیح ابن حبان: 3761
مسند امام شافعی: 765
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6629
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2222
21 تا 28
حدیث نمبر: 8911
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو نَصْرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَحْمَدَ الْفَامِيُّ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللهِ: أنبأ، وَقَالَ أَبُو نَصْرٍ: حدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْأَنْمَاطِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَسْأَلُ عَنِ الْمَهَلِّ، فَقَالَ: سَمِعْتُ، ثُمَّ انْتَهَى أُرَاهُ يُرِيدُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" مَهَلُّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ وَالطَّرِيقُ الْآخَرُ الْجُحْفَةُ، وَمَهَلُّ أَهْلِ الْعِرَاقِ مِنْ ذَاتِ عِرْقٍ وَمَهَلُّ أَهْلِ نَجْدٍ مِنْ قَرْنٍ وَمَهَلُّ أَهْلِ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ وَغَيْرِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے تلبیہ کہنے کی جگہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: میں نے سنا (پھر وہ رک گئے، راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ ان کی مراد نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھے) کہ ”اہلِ مدینہ کے تلبیہ شروع کرنے کی جگہ ذوالحلیفہ، اور دوسرا راستہ جحفہ، اور اہل عراق کی ذات عرق، اہل نجد کی قرن اور اہل یمن کی یلملم ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8911]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1183»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8916
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ الْحَجَّاجُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، وَعَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ:" وَقَّتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ وَأَهْلُ تِهَامَةَ مِنْ يَلَمْلَمَ وَلِأَهْلِ الطَّائِفِ وَهِيَ نَجْدٌ قَرْنًا وَلِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ" وَقَدْ رُوِيَ ذَلِكَ فِي غَيْرِ حَدِيثِ جَابِرٍ.
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اہلِ مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ، اہلِ شام کے لیے جحفہ، اہلِ یمن کے لیے اور اہلِ تہامہ کے لیے یلملم اور اہلِ طائف اور نجد کے لیے قرن اور اہلِ عراق کے لیے ذاتِ عرق مقرر کیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8916]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ابويعلي 222»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 8917
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو غَالِبٍ ابْنُ بِنْتِ مُعَاوِيَةَ، ثنا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامَ الْمَدَائِنِيُّ، وَأَنَا سَأَلْتُهُ، أنبأ الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ أَفْلَحَ بْنِ حُمَيْدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُهِلُّ أَهْلُ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ وَأَهْلُ الشَّامِ، وَمِصْرَ مِنَ الْجُحْفَةِ وَأَهْلُ الْيَمَنِ مِنْ يَلَمْلَمَ وَلِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتُ عِرْقٍ" وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي كِتَابِ السُّنَنِ عَنْ هِشَامٍ مُخْتَصَرًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ مدینہ ذوالحلیفہ سے تلبیہ کہیں گے اور اہل شام و مصر جحفہ سے، اہل یمن یلملم سے اور اہل عراق کے لیے ذاتِ عرق ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8917]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ ابوداود 1739۔ نسائي 2653»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 5315
عَنْ جَابِرٍ وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ، وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ وَلِأَهْلِ تِهَامَةَ يَلَمْلَمْ، وَلِأَهْلِ الطَّائِفِ - وَهِيَ نَجْدٌ - قَرْنًا، وَلِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ کو اہل شام کے لئے جحفہ کو اور اہل یمن اور اہل تہامہ کے لئے یلملم اور اہل طائف کے لئے قرن کو جو نجد ہے اہل عراق کے لئے ذات عرق کو میقات مقرر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5315]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5315]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2222) اخرجه احمد فى المسند *(336,333/3,6697)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6658»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5535
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ خُطْبَةَ ابْنِ الزُّبَيْرِ بِالْمَوْسِمِ قَالَ: مَا شَعَرْنَا حَتَّى خَرَجَ - عَلَيْنَا قَبْلَ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ بِيَوْمٍ، وَهُوَ مُحْرِمٌ - رَجُلٌ كَهَيْئَةِ كَهْلٍ جَمِيلٍ، فَأَقْبَلَ فَقَالُوا: هَذَا - يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ - فَرَقِيَ الْمِنْبَرَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَبْيَضَانِ، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَرَدُّوا عَلَيْهِ السَّلَامَ ثُمَّ لَبَّى بِأَحْسَنِ تَلْبِيَةٍ سَمِعْتُهَا قَطُّ، ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّكُمْ جِئْتُمْ مِنْ آفَاقٍ شَتَّى وُفُودًا عَلَى اللَّهِ تَعَالَى فَحَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكْرِمَ وَفْدَهُ، فَمَنْ جَاءَ يَطْلُبُ مَا عِنْدَ اللَّهِ فَإِنَّ طَالِبَ اللَّهِ لَا يَخِيبُ، فَصَدِّقُوا قَوْلَكُمْ بِفِعْلٍ، فَإِنَّ مِلَاكَ الْقَوْلِ الْفِعْلُ وَالنِّيَّةَ النِّيَّةَ الْقُلُوبَ، اللَّهَ اللَّهَ فِي أَيَّامِكُمْ هَذِهِ فَإِنَّهَا أَيَّامٌ يُغْفَرُ فِيهَا الذُّنُوبُ، جِئْتُمْ مِنْ آفَاقٍ شَتَّى فِي غَيْرِ تِجَارَةٍ وَلَا طَلَبِ مَالٍ وَلَا دُنْيَا تَرْجُونَ هَاهُنَا. ثُمَّ لَبَّى وَلَبَّى النَّاسُ وَتَكَلَّمَ بِكَلَامٍ كَثِيرٍ. ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ فِي كِتَابِهِ: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ قَالَ: وَهِيَ ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ: شَوَّالٌ وَذُو الْقَعْدَةِ وَعَشْرٌ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ (فَمَنْ فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ) لَا جِمَاعَ (وَلَا فُسُوقَ) لَا سِبَابَ (وَلَا جِدَالَ) لَا مِرَاءَ (وَمَا تَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللَّهُ وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى) . وَقَالَ عَزَّ وَجَلَّ: لَا جُنَاحٌ عَلَيْكُمْ (أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّكُمْ) فَأَحَلَّ لَهُمُ التِّجَارَةَ. ثُمَّ قَالَ: فَإِذَا أَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَاتٍ، وَهُوَ الْمَوْقِفُ الَّذِي يَقِفُونَ عِنْدَهُ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ، ثُمَّ يُفِيضُونَ مِنْهُ: فَاذْكُرُوا اللَّهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ قَالَ: وَهِيَ الْجِبَالُ الَّتِي يَقِفُونَ عِنْدَ الْمُزْدَلِفَةَ فَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ قَالَ: لَيْسَ هَذَا يَوْمُ، هَذَا لِأَهْلِ الْبَلَدِ كَانُوا يُفِيضُونَ مِنْ جَمْعٍ، وَيُفِيضُ النَّاسُ مِنْ عَرَفَاتٍ، فَأَبَى اللَّهُ لَهُمْ ذَلِكَ فَأَنْزَلَ: ثُمَّ أَفِيضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ إِلَى (مَنَاسِكِكُمْ) . قَالُوا: وَكَانُوا إِذَا فَرَغُوا مِنْ حَجَّتِهِمْ تَفَاخَرُوا بِالْآبَاءِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِعَامٍّ: فَاذْكُرُوا اللَّهَ كَذِكْرِكُمْ آبَاءَكُمْ أَوْ أَشَدَّ ذِكْرًا فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ قَالَ: يَعْمَلُونَ فِي دُنْيَاهُمْ لِآخِرَتِهِمْ زِمَّتَهُمْ وَدُنْيَاهُمْ. قَالَ: ثُمَّ قَرَأَ حَتَّى بَلَغَ وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ، قَالَ: وَهِيَ أَيَّامُ التَّشْرِيقِ فَذِكْرُ اللَّهِ فِيهِنَّ بِتَسْبِيحٍ وَتَحْمِيدٍ وَتَهْلِيلٍ وَتَكْبِيرٍ وَتَمْجِيدٍ. قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ مَهَلَّ النَّاسِ. قَالَ: مَهَلُّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَمَهَلُّ أَهْلِ الْعِرَاقِ مِنَ الْعَقِيقِ، وَمَهَلُّ أَهْلِ نَجْدٍ وَأَهْلِ الطَّائِفِ مِنْ قَرْنٍ، وَأَهْلِ الْيَمَنِ مَنْ يَلَمْلَمَ. قَالَ: ثُمَّ دَعَا عَلَى كَفَرَةِ أَهْلِ الْكِتَابِ فَقَالَ: اللَّهُمَّ عَذِّبْ كَفَرَةَ أَهْلِ الْكِتَابِ الَّذِينَ يَجْحَدُونَ بِآيَاتِكَ وَيُكَذِّبُونَ رُسُلَكَ وَيَصُدُّونَ عَنْ سَبِيلِكَ اللَّهُمَّ عَذِّبْهُمْ، وَاجْعَلْ قُلُوبَهُمْ قُلُوبَ نِسَاءٍ فَوَاجِرَ - فِي دُعَاءٍ كَثِيرٍ - ثُمَّ قَالَ: إِنَّ هَاهُنَا رِجَالًا قَدْ أَعْمَى اللَّهُ قُلُوبَهُمْ كَمَا أَعْمَى أَبْصَارَهُمْ يُفْتُونَ بِالْمُتْعَةِ بِأَنْ يَقْدِمَ الرَّجُلُ مِنْ خُرَاسَانَ مُهِلًّا بِالْحَجِّ حَتَّى إِذَا قَدِمَ قَالُوا: أَحِلَّ مِنْ حَجِّكَ بِعُمْرَةٍ ثُمَّ أَهِلَّ بِحَجٍّ مِنْ هَاهُنَا وَاللَّهِ مَا كَانَتِ الْمُتْعَةُ إِلَّا لِمُحْصَرٍ، ثُمَّ لَبَّى وَلَبَّى النَّاسُ، فَمَا رَأَيْتُ يَوْمًا قَطُّ كَانَ أَكْثَرَ بَاكِيًا مِنْ يَوْمِئِذٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَفِيهِ غَيْرُهُ مِمَّنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ، وَفِيهِ غَيْرُهُ مِمَّنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
محمد بن عبداللہ ثقفی بیان کرتے ہیں: حج کے موقع پر میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے خطبہ میں موجود تھا راوی بیان کرتے ہیں: ہمیں پتہ نہیں چلا وہ ترویہ کے دن سے ایک دن پہلے ہمارے پاس تشریف لائے۔ انہوں نے احرام باندھا ہوا تھا اور وہ خوبصورت ادھیڑ عمر شخص تھے وہ تشریف لائے تو لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! وہ منبر پر چڑھے۔ انہوں نے دو سفید کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے لوگوں کو سلام کیا لوگوں نے انہیں سلام کا جواب دیا پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا تو میں نے وہ سب سے زیادہ خوبصورت تلبیہ سنا تھا پھر اس کے بعد انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر یہ ارشاد فرمایا: اما بعد: تم لوگ دور دراز کے علاقوں سے وفد کی شکل میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے ہو، تو یہ بات اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کی عزت افزائی کرے جو شخص اس چیز کو حاصل کرنے کے لئے آیا ہے، جو اللہ تعالیٰ کے پاس موجود ہے، تو اللہ تعالی سے کوئی چیز مانگنے والا رسوائی کا شکار نہیں ہوتا تم فعل کے ذریعے اپنے قول کی تصدیق کرو کیونکہ قول کی اصل فعل ہے اور نیت کا دھیان رکھو اور نیت کا دھیان رکھو دل کا دھیان رکھو اپنے ان دنوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہو اللہ سے ڈرتے رہو کیونکہ یہ ایسے دن ہیں جن میں گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے تم مختلف علاقوں سے آئے ہو اور کسی تجارت کے سلسلے میں یا مال حاصل کرنے کے لئے یا دنیا کے حصول کے لئے یہاں نہیں آئے ہو پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا اور لوگوں نے بھی تلبیہ پڑھا پھر انہوں نے بہت سا کلام کیا پھر انہوں نے یہ بات ارشاد فرمائی: اما بعد! بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”حج کے متعین مہینے ہیں“۔ تو یہ تین مہینے ہیں شوال، ذوالقعدہ اور ذوالج کے دس دن جو شخص ان میں حج کو فرض قرار دیدے اور رفث نہ کرے (یعنی صحبت نہ کرے) اور فسوق نہ کرے یعنی گالی گلوچ نہ کرے اور جدال نہ کرے یعنی جھگڑا نہ کرے اور تم جو بھی بھلائی کرو گے اللہ تعالیٰ اسے جانتا ہے اور تم زاد سفر اختیار کرو بے شک سب سے بہتر زاد سفر تقویٰ ہے اللہ تعالیٰ نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے تم پر کوئی گناہ نہیں ہو گا اگر تم اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرتے ہو، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے تجارت کو حلال قرار دیا ہے پھر انہوں نے یہ آیت پڑھی: ”جب تم عمرفات سے واپس جاؤ“۔ یہ وقوف کی جگہ ہے، جس کے پاس لوگ اس وقت تک ٹھہرے رہیں گے جب تک سورج غروب نہیں ہو جاتا پھر وہ وہاں سے روانہ ہو جائیں گے تو تم لوگ مشعر حرام کے نزدیک اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا اس سے مراد وہ پہاڑ ہیں کہ مزدلفہ کے پاس جس کے پاس لوگ وقوف کرتے ہیں تو تم اس کا اس طرح ذکر کرو جس طرح اس نے تمہیں ہدایت کی ہے۔ انہوں نے فرمایا: یہ دن وہ نہیں ہے یہ شہر والوں کے لئے جو مزدلفہ سے واپس آ جاتے تھے اور باقی لوگ عرفات سے واپس آیا کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے ہے اس چیز کو باقی نہیں رکھا اور یہ آیت نازل کی: ”پھر تم وہاں سے واپس آؤ جہاں سے لوگ واپس آتے ہیں“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”تمہارے مناسک“۔ لوگ جب حج سے فارغ ہوتے تھے تو اپنے آباء اجداد پر فخر کا اظہار کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی تم اللہ تعالیٰ کا یوں ذکر کرو جس طرح تم اپنے باپ دادا کا ذکر کرتے ہو یا اس سے بھی زیادہ اس کا ذکر کرو لوگوں میں سے کچھ لوگ وہ ہیں جو یہ کہتے ہیں: اے ہمارے پروردگار تو ہمیں دنیا عطا کر دے تو ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا اور ان میں سے کوئی یہ کہتا ہے: اے ہمارے پروردگار تو ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور تو ہمیں آخرت کے عذاب سے بچا لے“۔ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا وہ لوگ دنیا میں اپنی آخرت کے لئے عمل کرتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے آیت تلاوت کی یہاں تک کہ یہ آیت تلاوت کی: ”متعین دنوں میں، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو“۔ انہوں نے فرمایا: اس سے مراد ایام تشریق ہیں اور ان دنوں میں اللہ تعالیٰ کا ذکر تسبیح کی شکل میں ہو گا الحمدللہ پڑھنے کی شکل میں لا الہ الا اللہ پڑھنے کی شکل میں اللہ اکبر پڑھنے کی شکل میں اور تمجید پڑھنے کی شکل میں ہو گا راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے لوگوں کے مواقیت کا ذکر کیا اور فرمایا: اہل مدینہ کے لئے میقات ذوالحلیفہ ہے اہل عراق کے لئے میقات، عقیق ہے۔ اہل نجد اور اہل طائف کے لئے میقات قرن، اہل یمن کے لئے یلملم ہے راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کافروں کے خلاف دعا کی اور یہ کہا: اے اللہ! اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے کافروں پر عذاب نازل فرما جنہوں نے تیری آیات کا انکار کیا تیرے رسولوں کی تکذیب کی اور وہ تیرے راستے سے روکتے ہیں اے اللہ! تو انہیں عذاب دے اور ان لوگوں کو فاجر عورتوں کے دلوں جیسا کر دے۔ انہوں نے اس بارے میں بہت دعا کی پھر یہ کہا: یہاں کچھ لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ تعالیٰ نے نابینا کر دیا ہے، جس طرح ان کی بینائی کو ختم کیا ہے وہ حج تمتع کے بارے میں فتوی دیتے ہیں کہ کوئی شخص خراسان سے حج کا احرام باندھ کر آئے یہاں تک کہ جب وہ مکہ آ جائے تو یہ لوگ کہتے ہیں: تم اپنے حج کو عمرہ بنا کر احرام کھول دو اور پھر یہاں سے حج کا احرام باندھ لینا اللہ کی قسم حج تمتع کا حکم اس شخص کے لئے ہے، جسے محصور کر دیا گیا ہو پھر انہوں نے تلبیہ پڑھا اور لوگوں نے بھی تلبیہ پڑھا راوی کہتے ہیں: میں نے اس دن سے زیادہ رونے والے افراد کبھی نہیں دیکھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مرزبان ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس روایت کی سند میں اس کے علاوہ اور ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5535]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مرزبان ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے اس روایت کی سند میں اس کے علاوہ اور ایسے راوی بھی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5535]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 6629
«مهل أهل المدينة من ذي الحليفة وللطريق الآخر الجحفة ومهل أهل العراق من ذات عرق ومهل أهل نجد من قرن ومهل أهل اليمن من يلملم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اہلِ مدینہ کی میقات ذوالحلیفہ ہے، اور دوسرے راستے والوں کی جحفہ ہے، اہلِ عراق کی میقات ذات عرق ہے، اہلِ نجد کی قرن ہے، اور اہلِ یمن کی یلملم ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6629]
”اہلِ مدینہ کی میقات ذوالحلیفہ ہے، اور دوسرے راستے والوں کی جحفہ ہے، اہلِ عراق کی میقات ذات عرق ہے، اہلِ نجد کی قرن ہے، اور اہلِ یمن کی یلملم ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6629]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م هـ] عن جابر. مختصر مسلم 652، الإرواء 996.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 13331
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: وَقَّتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَوَاقِيتَ لِأَهْلِهَا وَلِمَنْ أَتَى عَلَيْهَا مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ، وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ، وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میقات مقرر کیے، ان کے رہنے والوں کے لیے اور ان کے پاس سے گزرنے والے حج و عمرہ کے ارادہ رکھنے والوں کے لیے: اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ، اہل شام کے لیے جحفہ، اور اہل نجد کے لیے قرن۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13331]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 374، حدیث 13388»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 133، 1522، 1528، 1525، 1527، 7344، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1182، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1186 / 343، 1187 / 344، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 452، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2589، 2593، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3759، 3760، 3761، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2650 / 1، 2651 / 1، 2654 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3617، 3618، 3621، 5871، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1737، والترمذي فى «جامعه» برقم: 831، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1831، 1832، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2914، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8998، 8999، 9000، 9001، 9002، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4541، 4644، 4674، 5154، 5165، 5182، 5206، 5267، 5421، 5632، 5642، 5958، 6249، 6301، 6366، 6501، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2033، والحميدي فى «مسنده» برقم: 635، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5423، 5475، 5610، 5718، 5803، والبزار فى «مسنده» برقم: 5821، 6145، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14263، 14264، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3516، 3517، 3520، 3521، 3524، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13575، 13748، 13749، 13750، 13934، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4958»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 133، 1522، 1528، 1525، 1527، 7344، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1182، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1186 / 343، 1187 / 344، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 452، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2589، 2593، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3759، 3760، 3761، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2650 / 1، 2651 / 1، 2654 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3617، 3618، 3621، 5871، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1737، والترمذي فى «جامعه» برقم: 831، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1831، 1832، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2914، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8998، 8999، 9000، 9001، 9002، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4541، 4644، 4674، 5154، 5165، 5182، 5206، 5267، 5421، 5632، 5642، 5958، 6249، 6301، 6366، 6501، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2033، والحميدي فى «مسنده» برقم: 635، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5423، 5475، 5610، 5718، 5803، والبزار فى «مسنده» برقم: 5821، 6145، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14263، 14264، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3516، 3517، 3520، 3521، 3524، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13575، 13748، 13749، 13750، 13934، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4958»
حدیث نمبر: 2222
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: وَقَّتَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ، وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ أَلَمْلَمَ، وَلِأَهْلِ طَائِفٍ قَرْنَ، وَلِأَهْلِ الْعِرَاقِ ذَاتَ عِرْقٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ، اہل شام کے لیے جحفہ، اہل یمن کے لیے یلملم، اہل طائف کے لیے قرن اور اہل عراق کے لیے ذاتِ عرق کو میقات (احرام باندھنے کی جگہ) مقرر فرمایا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2222]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2656، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1739، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3519، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3860، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2219»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن النسائي برقم: 2656، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1739، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3519، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3860، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2219»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف