🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
248. سالم عن ابن عمر
سالم کی سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایات
شواہد الحدیث — المعجم الكبير للطبراني حدیث نمبر 13084 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 13084
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10838
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13084
حَدَّثَنَا أَبُو شُبَيْلٍ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَاقِدٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَرَأَ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ سُورَةً، أَقْرَأَهُمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَا يَقْرَآنِ بِهَا، فَقَامَا ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّيَانِ فَلَمْ يَقْدِرَا مِنْهَا عَلَى حَرْفٍ، فَأَصْبَحَا غَادِيَيْنِ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَا لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهَا مِمَّا نُسِخَ وَأُنْسِيَ، فَالْهَوْا عَنْهَا فَكَانَ الزُّهْرِيُّ يَقْرَؤُهَا، مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا بِضَمِّ النُّونِ خَفِيفَةً.
سالم رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کرتے ہیں کہ انصار کے دو آدمیوں نے ایک سورت پڑھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پڑھائی تھی، اور وہ اسے پڑھا کرتے تھے۔ ایک رات وہ نماز پڑھنے کھڑے ہوئے تو اس میں سے ایک حرف بھی یاد نہ آ سکا۔ صبح ہوئی تو دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ذکر کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ان آیات میں سے ہے جو منسوخ اور بھلا دی گئیں، سو اس سے دل نہ لگاؤ۔“ زہری رحمہ اللہ اسے یوں پڑھا کرتے تھے: ”مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا“ (ہم جو آیت منسوخ کر دیں یا اسے بھلا دیں) [سورۃ البقرۃ: 106] نون کے پیش اور تخفیف کے ساتھ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13084]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 288، حدیث 13141»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4637»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10838
عَنْ عُمَرَ قَالَ: قَرَأَ رَجُلَانِ مِنَ الْأَنْصَارِ سُورَةً أَقْرَأَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَا يَقْرَآنِ بِهَا، فَقَامَا يَقْرَآنِ ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّيَانِ فَلَمْ يَقْدِرَا مِنْهَا عَلَى حَرْفٍ، فَأَصْبَحَا غَادِيَيْنِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَا ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا مِمَّا نُسِخَ - أَوْ نُسِّيَ - فَالْهُوا عَنْهَا".
فَكَانَ الزُّهْرِيُّ يَقْرَؤُهَا: مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا. بِضَمِّ النُّونِ خَفِيفَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے ایک سورت پڑھنی شروع کی جس سورت کی تعلیم ان دونوں افراد کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی وہ دونوں اس کی تلاوت کرتے تھے ایک رات وہ دونوں اس کی تلاوت کرنا چاہ رہے تھے اور نفل ادا کر رہے تھے، لیکن وہ اس سورت میں سے کسی حصے کی تلاوت پر قادر نہیں ہو سکے اگلے دن صبح وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے یہ صورت حال ذکر کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ حصہ ان میں سے ہے، جسے منسوخ کر دیا گیا یا جسے بھلا دیا گیا تو تم اس کا خیال چھوڑ دو“۔
زہری اس آیت کو یوں پڑھتے تھے: ”ہم جو بھی آیت منسوخ کرتے ہیں یا اسے بھلا دیتے ہیں“۔ یعنی وہ اس میں نون کو پیش اور تخفیف کے ساتھ پڑھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ارقم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10838]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13141)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں